1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف کی صحت بہتر، پلیٹ لیٹس بڑھنا اچھی پیشرفت ہے: ذاتی معالج

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نواز شریف کی صحت بہتر، پلیٹ لیٹس بڑھنا اچھی پیشرفت ہے: ذاتی معالج
    upload_2019-11-2_5-14-50.jpeg
    سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے، میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس بڑھنے کے سبب دل کی ادویات دینا شروع کر دی ہیں۔
    نواز شریف کے معالج ڈاکڑ عدنان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بہتری کی طرف گامزن ہے جو اچھی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دل اور گردوں کا مسئلہ ہے جس کا علاج ہنوز جاری ہے، انہوں نے نواز شریف کے لیے دعا کی اپیل کی۔

    میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنے کے بعد لوپرین کے بعد دل کی دوسری ادویات بھی آج سے دینا شروع کر دی ہیں۔ نوازشریف کو خون میں کلاٹ ختم کرنے والی دوائی کلوپیڈوگرل بھی شروع کروا دی گئی جبکہ سابق وزیراعظم کو خون پتلا کرنے والی ادویات لوپرن اور کولیسٹرول کی دوائی لیپیٹوڑ پہلے سے ہی دی جا رہی تھی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں