1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف کا لندن میں چوتھا روز، نجی کلینک میں مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نواز شریف کا لندن میں چوتھا روز، نجی کلینک میں مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
    سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن کے نجی کلینک میں مزید ٹیسٹ لئے جائیں گے جبکہ پی ای ٹی سکین اگلے ہفتے ہوگا۔ شہباز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس میں بڑے بھائی کی عیادت کی۔
    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پی ای ٹی سکین سے مرض کی تشخیص میں مدد ملے گی۔ سابق وزیراعظم کی گھر میں دو تھراپیز کی گئیں۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کی صحت کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔ شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کو رہائشگاہ پر تمام بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

    ادھر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ گائیز ہسپتال میں ہونے والے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس ایک ہفتے میں ملیں گی۔

    فیملی ذرائع کے مطابق پارک لین کے ایون فیلڈ ہاؤس میں نواز شریف کو میڈیکل کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

    ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر ان کا معائنہ کیا ہے۔ کل اور سوموار کو بھی کچھ ٹیسٹ ہوں گے۔ اس موقع پر صحافی نے پوچھا کہ لندن میں کب تک رکیں گے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ اگر آپ کو پسند نہیں تو چلا جاتا ہوں۔

    حسن نواز نے بتایا کہ ڈاکٹر سگورٹ میرے دادا میاں شریف کے معالج رہ چکے ہیں جو سوئٹزرلینڈ سے خصوصی طور پر نواز شریف کا معائنہ کرنے لندن آئے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں