1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، گائز ہاسپٹل آمد، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ، گائز ہاسپٹل آمد، مختلف ٹیسٹ کیے گئے
    سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق ان کے علاج اور ورک اپ پلان کو جاری علاج کے تناظر میں فائنل کیا جا رہا ہے۔
    دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لندن کے گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل میں ان کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے گئے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔

    شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ قوم کی دعاؤں کے باعث نواز شریف لندن پہنچے ہیں۔ حسین نواز نے کہا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے، پہلی ترجیح نواز شریف کا علاج ہے، اللہ تعالیٰ انھیں صحت دے۔

    گزشتہ رات سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ہیتھرو ایئر پورٹ سے سیدھے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچے جہاں کارکنوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ائیرپورٹ پر بھی شریف فیملی اور قریبی افراد موجود تھے۔

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں طبی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ ابتدائی مشاورت کی۔ ان کے علاج اور ورک اپ پلان کو جاری علاج کے تناظر میں فائنل کیا جا رہا ہے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں