1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف انکوائریز انوسٹی گیشن میں تبدیل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف انکوائریز انوسٹی گیشن میں تبدیل
    upload_2019-6-18_1-38-6.jpeg

    نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی اور بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری کو باقاعدہ انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں تین کرپشن ریفرنسز، چھ انوسٹی گیشنز اور آٹھ انکوائریز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی سکینڈل اور بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائریز انویسٹی گیشنز میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ این ٹی ڈی سی، آئیسکو اور پنجاب یونیورسٹی کے حکام کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور وزارت پیٹرولیم کے افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد کے خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کمپنی کو ٹرمینل کا ٹھیکہ دیا۔ سارک مہمانوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں منگوا کر ذاتی استعمال میں رکھنے پر بھی نواز شریف کے خلاف باقاعدہ تحقیقات ہوں گی۔

    سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر بھی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب اب تک 326 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا چکا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں