1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏2 ستمبر 2006۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    نواب اکبر بگٹی کی ہلاکت کے بعد مختف فورمز پر بحث مباحثہ ہو رہا ہے

    اور میں یہاں بھی ساتھیوں کی رائے لینے کے لیے یہ لڑی شروع کر رہا ہوں‌۔۔۔

    بی بی سی پر کچھ لوگوں کی رائے دیکھی ہے تو عجیب و غریب سا لگا

    کوئی کہہ رہا تھا کہ بلوچستان میں امن فوج تعینات کی جائے اب

    کوئی کہہ رہا تھا پاکستان کو ون یونٹ بنا دیا جائے اور کوئی کہہ رہا تھا پنجاب کے سولہ صوبے بنائے جائیں

    آپ ان سب حالات پر کیا رائے دیتے ہیں


    خوش رہیں
     
  2. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جو بھی ہوا بہت برا ہوا۔
    اکبر بگٹی جی رہا تھا تو وخت ڈالتا رہا مر گیا تو بھی چین نہیں۔ اور حکومت بھی غلطی پر غلطی کررہی ہے اب تدفین کے لیے تو کم از کم اس کی لاش ورثاء کو دے دیتے۔ طاقت کا استعمال بہت برے نتائج لائے گا۔
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    حکومت نے اتنے سال امریکہ کا ساتھ دیا مگر اس سے کچھ نہیں سیکھا۔ طاقت کا استعمال انتہائی خطرناک ہوا کرتا ہے خاص طور پر جب وہ اس سطح کا ہو۔ امریکہ نے اسامہ کو ہمیشہ روپوش رکھا اور اس کی آڑ میں اس کے ممکنہ ساتھیوں پر ہر ملک میں دھاوا بولا اور دنیا سے اپنی من مرضی کا جواز بھی لے لیا۔ مگر حکومت اس سے بق نہیں سیکھ سکی۔

    ون یونٹ نئے مسائل کو جنم دے گا۔ البتہ صوبوں کی تعداد بڑھانے کے لئے ڈویژنوں کو صوبوں کا درجہ دے دینے سے قومیت کی بنیاد پر قائم ہونے والے صوبوں کا صوبائی عفریت کافی حد تک کنٹرول میں آ سکتا ہے۔ مگر اس میں نیک نیتی کو کافی دخل حاصل ہے، جو ہمارے یہاں کے سیاستدانوں میں بالعموم نہیں پائی جاتی۔
     
  4. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مجھے لگ رہا ہے اس کا انجام صوبوں کی تعداد میں بڑھاوا ہی ہوگا۔ ہوبھی جائے تو کیا برا ہے۔
     
  5. علی
    آف لائن

    علی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 ستمبر 2006
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بی بی سی کے حوالے سے میں نے یہ نوٹ کیا ھے کہ یہ لوگ ہر وہ بات جو پاکستان کے خلاف جاتی ہو اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ھیں۔ اکبر بگٹی کی وفات یقینا ایک سانحہ ہے لیکن بی بی سی والے اسکوپاکستان توڑنے کا جواز بنا کر پیش کریں گے۔
     
  6. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    علی بھائی ہماری اردو پر خوش آمدید

    آپ کی بات سو فیصد درست ہے۔ مغربی میڈیا کبھی بھی اسلامی ملکوں میں استحکام گوارا نہیں کرتا۔ اور ان کی ہر ممکن کوشش یہ ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح انتشار پھیلائے رکھیں تاکہ اسلامی ممالک میں سر اٹھا کر چلنے کی سکت نہ آ جائے۔ ہمارے ہاں ہونے والے ہر واقعہ کو وہ اسی طرح سے پیش کرتے ہیں اور ان کی تقلید میں ہمارے اپنے ذرائع اِبلاغ بھی اسی وطیرے کو اپنائے ہوئے ہیں۔

    صحافت دراصل نام ہی اسی چیز کا ہے کہ روز لوگوں کو کچھ نیا دیا جائے۔ معمول کی خبریں تو لوگوں کو ملتی ہی رہتی ہیں۔ چنانچہ کوئی بھی بات معمول سے ذرا مختلف ہو اسے یوں مرچ مصالحہ لگا کر پیش کیا جاتا ہے جیسے روئے زمین پر انسانی تاریخ میں ایسا واقعہ پہلی بار ہوا ہے۔ خاص طور پر شام کے اخبارات اس کی بدترین مثال ہیں۔
     
  7. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بالکل وہ لوگ ایسا ہی کرتے ہیں ان کو تو بہانا چاہئے
     
  8. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ع س ق: لفظ وطیرہ نہیں وتیرہ ہے جس کے معنی طریقہ، شیوہ، راہ، روش۔ کے ہیں۔ املاء کی غلطی درست کرلیجیے گا۔
     
  9. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    شکریہ دوست، آپ نے بجا فرمایا۔ یہ ایسا کثیر متداول غلط العام ہے کہ بس لکھتے وقت یاد ہی رہا۔
     
  10. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    میرے خیال سے صوبوں‌کی تعداد زیادہ کرنے والا مشورہ ٹھیک ہے

    سب کو معلوم ہے مغرب میں‌یہ ہی طریقہ چلتا ہے
     
  11. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    پٹھان جی آپ ان کو بہانا بنانے کا موقعہ کیوں‌فراہم کرتے ہیں
     
  12. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ دوست، آپ نے بجا فرمایا۔ یہ ایسا کثیر متداول غلط العام ہے کہ بس لکھتے وقت یاد ہی رہا۔[/quote:2ra6av5v]
    چلیں اسی بہانہ مجھے معلوم ہو گیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں