1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نمک اور مسٹرڈ آئل دانتوں کو کیسے جگمگاتے ہیں؟

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏27 جون 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    موتیوں سے سفید دانتوں کی اوپری سطح عمر بڑھنے اور چبانے یا ان کے استعمال کی وجہ سے اترنے لگتی ہے اور اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ دانتوں کی خصوصی نگہداشت کی جائے۔
    اس کا ایک بنیادی اصول تو یہ ہے کہ اپنے دانتوں کی صفائی کے لیے دن بھر میں کم از کم دو بار برش کریں اور ایسی غذاﺅں کا استعمال کریں جو دانتوں کی سفیدی اور مضبوطی میں مدد دیں۔
    ویسے تو اکثر افراد کمرشل ٹوتھ پیسٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر کچھ گھریلو ٹوٹکوں کو بھی آزما کر دانتوں کی صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔
    مزید پڑھیں : دانتوں میں چھپی بیماریوں کی علامات
    تحریر جاری ہے‎
    ان میں سے ہی ایک پرانا ٹوٹکا مسٹرڈ آئل (سرسوں کا تیل) اور نمک کے امتزاج کا استعمال ہے۔
    ان دونوں کا مکسچر دانتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔
    ویسے انہیں استعمال کرنے کا طریقہ جاننے سے پہلے یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے کن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
    میٹھے مشروبات اور جنک فوڈ، دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، دانتوں کی صفائی اور چیک اپ کو نظرانداز کرنا، کسی بھی شکل میں تمباکو کا زیادہ استعمال وغیرہ دانتوں کے مسائل کا باعث بننے والی چند وجوہات ہیں۔
    مسٹرڈ آئل اور نمک کا مکسچر مسوڑوں کی صفائی کے ساتھ دانتوں پر جمی گندگی کو ہٹاتا ہے۔
    یہ بھی پڑھیں : دانتوں کو جگمگائیں ان 11 طریقوں سے
    نمک دانتوں پر داغ کو ہٹا کر انہیں چمکاتا ہے جبکہ مسٹرڈ آئل مسوڑوں کو مضبوطی دینے کے ساتھ پلاک کو دور کرتا ہے۔
    ان دونوں کو استعمال کرنے کے لیے چٹکی بھر آئیوڈین سے پاک نمک لیں اور کچھ مقدار میں مسٹرڈ آئل میں شامل کردیں، اگر چاہیں تو چٹکی بھر ہلدی کا بھی اضافہ کرسکتے ہیں۔
    اس کے بعد مکسچر کو لیں اور شہادت کی انگلی سے اس سے دانتوں پر دو منٹ تک مالش کریں۔
    اس کے بعد چند منٹ کے لیے منہ بند کرکے رکھیں اور پھر نیم گرمی پانی سے کلیاں کرلیں اور اس مکسچر کا استعمال معمول بنانے سے چند دنوں میں آپ نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔


    https://www.dawnnews.tv/news/1074241/
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سرسوں کا تیل اور نمک مجھے اچھا نہیں لگا کیونکہ اس کی بو نجانے کیسی ہوگی۔
    تاہم میں تو امریکی ساختہ فار ایور ٹوتھ جیل استعمال کرتا ہوں بہت عمدہ ہے۔
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں