1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نقشِ پا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمر خیام, ‏1 نومبر 2009۔

  1. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ریت پر نقشِ پا

     ایک رات میں نے اک خواب دیکھا
    دیکھا کہ چل رہے ہیں کسی ساحل پہ ساتھ ساتھ
    میں اور اک رحمت کا فرشتہ
    ہمارے چلنے سے بن رہے ہیں ریت پر نقشِ پا
    میرے قدموں کے نشان، اور فرشتے کے قدموں کے نشان
    ان کے ساتھ ساتھ چل رہی ہے آسمان پر
    ایک تصویری فلم
    میرے بچپن کے ننھے سے قدمی نشان
    اور ساتھ میرے بچپن کی فلم
    سفر یوں ہی ہوتا رہا۔
    ہم چلتے رہے۔
    میں ۔ وہ فرشتہ اور آسمان پر میری زندگی کی فلم
    سفر کے اختتام پہ میں نے دیکھا
    جب بھی آیا کوئئ الم
    کوئی دکھ، درد یا اداس لمحہ
    اس وقت ساحل کی ریت پر تھا
    صرف ایک ہی قدموں کا نشاں
    میرے دل سے اک آہ نکلی
    اور کہا
    اے اللہ
    تو نے تو کہا تھا
    اک فرشتہ رہے گا میرے ساتھ سدا
    لیکن یہ کیا؟
    جب بھی کوئی مصیبت کا لمحہ آیا
    میں رہ گیا تنہا
    ریت پر تو ہیں صرف ایک ہی شخص کے قدموں کے نشاں
    غیب سے آئی صدا
    اے میرے بندے!
    اس لیے ہے ریت پر ایک ہی نقشِ پا
    کیونکہ
    جب بھی کوئی آزمائش کا لمحہ آیا
    میرے فرشتے نے تجھے اپنے کندھے پر لیا تھا اٹھا
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ تخیل ہے ۔
    نظم بہت ہی اچھی لگی ۔ منفرد انداز ہے۔
    بہت سی داد قبول کیجئے۔

    آپکی مزید شاعری کا انتظار رہے گا۔
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی نظم ہے عمر خیام بھائی :86:

    مزید انتطار رہے گا
     
  4. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    سورررررری!!!!!! ام نے کسی جگہ لکھی بھی تھاکہ اس کا ترجمہ تہذیب نے کی اے۔ ادر لکھی ہوا نہیں آیا۔۔۔۔ جو بھی شاباشی دینا اے اس کو دو۔ام تو مڈل مین اے۔۔۔ درمیان کی‌آدمی۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    " درمیان کی آدمی " کیا ہوتی ہے ؟
     
  6. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    درمیان کی آدمی۔۔ام نی اردو میں لکھی ۔ اوپر انگریزی میں مڈل مین لکھی تھی نا۔ اس کا اردو کی ترجمہ " درمیان کی آدمی" لکھی۔۔ جب تم کسی کو کسی تیسرے آدمی کا ذریعے کوئی چیز دے تو اس درمیان والی آدمی کو بولتی اے۔۔۔ مہذب زبان میں اس کو ایجنٹ بھی کہتی اے۔ جیسے تم کوئی پراپرٹی خریدنے یا بیچنے کو جائے گی تو خود کیسے بیچے گی، اس کی واستی کسی پراپرٹی اینجنٹ کو ہاٰئر کرے گی وہ آپ کی واستی اس کا اشتہار دے گا اور تمام کاغذات کا تیاری بھی کرے گی۔تو اس ایجنٹ کو ام مڈل مین یا درمیان کا دمی بولے گی۔۔۔ ایسے ہی جب کسی ہوائی جہاز کا ٹکٹ لے گی تو ٹریول ایجنٹ کی پاس جاتی اے لوگ۔۔۔
    ویسے کسی زمانہ میں ایجنٹ کی متبادل لفظ دلال ہوتی تھی۔۔ لیکن بوت سا وجوہات کا بناء پر دلال کی لفظ بوت بدنام ہوگئی اے۔ اور ام کی طرف رواج بن گئی اے کہ " بد سے بدنام بری"۔۔ اس واستی لوگ یہ لفظ کسی کی واستی استعمال کرنے سے گھبراتی اے۔۔ اور جس کی واستی استعمال ہو اس کو یہ لفظ بولو تو وہ سر کھولنی پر آجائے۔۔ اس لیے بہتر اے کہ انگریزی کا عالمی لفظ کا سہارا لو۔ ویسے بی انگریزی بولو تو لوگ بوت معتبر سمجھتی اے۔۔ پولیس والی لوگ روکے تو اس کو اردو میں مت پوچھو یا بتاؤ کہ کس وجہ سے روکی اے؟ بس اس کو اردو انگریزی کی مکسچر کا ملغوبہ پلا دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمر خیام بھائی ۔ وضاحت کا بہت شکریہ ۔
    مجھے کافی سمجھ آگئی ۔
     
  8. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    شکر اے کہ سمجھ آگیا۔ ورنہ ام کو خطرہ پر گئی تھی کہ اگر اب بھی سمجھ نہ آیا تو ام بوت محنت کرنا پڑے گا۔ لیکن سمجھدار لوگ کی یہ بوت فائدہ ہوتی اے کہ بات کو جلدی سے سمجھ جاتی اے۔ ام کی طرح نہیں کہ ایک بار جو بات سمجھ میں نہیں لگا وہ بوت سر کو پٹخو، پھر بھی مغز میں نہیں بیٹھتا۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں