1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعیم کی بحالی کا مطالبہ

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از نور, ‏10 ستمبر 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    السلام علیکم انتظامیہ ہماری اردو اور بالخصوص عبدالجبار جی !

    میں جب بھی ہماری اردو پر آتی ہوں تو ہزار صبر کے باوجود دھیان نعیم بھائی ( کیونکہ وہ مجھے ہمیشہ نور بہن کہتے ہیں) کی طرف چلا جاتا ہے۔ گو کہ باقی سارے موجودہ صارفین بھی اپنی جگہ بہت پیارے اور اہم ہیں ۔ لیکن نعیم بھائی کی کمی بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ اور کبھی کبھی انکے کیوٹ سے فیضان کی یاد بھی بہت آتی ہے۔ :rona: اس لیے آج دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے کچھ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نعیم صاحب کا ہماری اردو اور ہماری اردو کا نعیم صاحب کے ساتھ جو خلوص اور اپنائیت کا تعلق ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور نہ ہی دہرانے کی ضرورت ہے۔ گو کہ ہماری اردو کا فورم کسی ایک یا چند شخصیات کا محتاج نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے۔ لیکن نعیم صاحب کی ہماری اردو کے لیے اگر اب تک کی خدمات کو دیکھا جائے اور صرف پیغامات کی تعداد ہی دیکھی جائے ( جو کہ کسی بھی فورم اور صارف کی شان ہوتی ہے) تو نعیم صاحب کے پیغامات ہماری اردو سے منفی کرنے سے شاید ہماری اردو کی رونق آدھی نظر آئے گی۔

    اوپر دیے گئے پیغامات اور اسکے علاوہ بھی کئی چوپالوں اور لڑیوں میں دبے لفظوں میں نعیم بھائی کو بحال کرنے کی بات کی گئی ہے ۔ ہمیں باقیوں سے کوئی سروکار نہیں بلکہ سچ پوچھیں تو باقیوں کے آنے سے ہی اسلامی سیکشن اور گپ شپ میں بھی میں دنگا فساد کا ماحول ایک خاص سازش کے تحت پیدا کیا گیا تھا ۔ بھلے ان کے حامی مجھ سے اختلاف کریں لیکن مجھے جو بات سچی لگتی ہے وہ بول دیتی ہوں کہ نعیم بھائی ایسے فتنہ پرور شخصیت نہیں بلکہ انکی شخصیت میں محبت اور خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور نعتیہ اور عمومی شاعرانہ ذوق رکھنے کے ناطے انتہائی حساس دل کے مالک ہیں۔ البتہ اسلامی سیکشن میں مخصوص حالات کے تناظر میں ایک ردِ عمل کے طور پر وہ جذباتی ضرور ہوئے تھے۔ لیکن اس پر انہیں ہماری اردو سے یوں‌ بغیر صفائی کا موقع دیے کاٹ کر الگ کر دینا مجھے اچھا نہیں لگا۔

    اس لیے آپ سے التماس ہے کہ باقی صارفین کو آپ جو چاہے سزا دیں، لیکن کم از کم نعیم صاحب کی ہماری اُردو کے لئے خدمات پر ایک نظر دوڑائیں، وہ ہماری اُردو میں ایک اہم مقام رکھتے تھے۔ ہماری اُردو کو اپنے گھر جیسا سمجھتے تھے۔ اس کی ترقی کے لئے کوششیں کرتے تھے، نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ ہم سب انہیں بہت مس کرتے ہیں، یقینا آپ بھی کرتے ہوں گے۔ کیونکہ اسکا اظہار جبار جی کے اوپر والے اقتباس سے بھی ہوتا ہے۔

    میں یہ سب کچھ لکھتے ہُوئے بہت رنجیدہ ہوں۔ شاید میری تحریر بے ربط بھی ہو لیکن اب مجھ سے اور صبر نہیں ہوسکا اس لیے سب کچھ بول دیا ۔ میں کسی اور کا نہیں کہتی، لیکن نعیم صاحب کے بغیر ہم سب اُداس ہیں۔

    ہم سب انتظامیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن ہماری اردو کے گھر کے ایک فرد ہونے کے ناطے انتظامیہ سے اتنی درخواست کا حق ضرور رکھتے ہیں ۔

    انتظامیہ چاہے تو اعلانات، تجاویز و شکایات میں ایک لڑی بنا دی جائے جہاں صارفین کو کم از کم اتنا حق تو دیا جائے کہ ہم اپنے دل کی بات کہہ سکیں۔ باقی جیسے انتظامیہ بہتر سمجھتی ہے ویسے ہی کرے۔ یقینا انتظامیہ ہم سے بہتر سمجھتی ہے۔ اگر انتظامیہ چاہے تو پول کی شکل میں نعیم بھائی کے لیے رائے بھی لے سکتی ہے۔

    امید ہے انتظامیہ میری گذارشات پر ٹھنڈے دل سے غور کرے گی۔ شکریہ :rona: :rona: :rona:
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    Re: کیوں ؟

    پلیززززززززززز اتنا حق تو دیں۔۔ :rona:
     
  3. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    Re: کیوں ؟

    اس مطالبے کی تائید میں ، میں بھی شامل ہوں :139:
    نعیم بھائی کی ماضی کی خدمات اور اٹیچیوڈ کو سامنے رکھتے ہوئے انکی بحالی کا مطالبہ نہ صرف معقول بلکہ جائز ہے۔

    انتظامیہ سے نظر کرم کی ریکوئیسٹ ہے :flor:
     
  4. عبد الہی
    آف لائن

    عبد الہی ماہر

    شمولیت:
    ‏2 جولائی 2008
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: کیوں ؟

    عبد الجبار صاحب یہ درخواست میں نے آپ کو زپ بھی کی ہے اور یہاں پر ایسی ہی گفتگو کے پیش نظر دوبارہ لکھ رہا ہوں۔

    عرض ہے کہ جس جرم میں تین صارفین کی رکنیت ختم کی گئی ہے جس میں نعیم صاحب جیسے پرانے اور سب سے زیادہ پیغامات لکھنے والوں میں سے ایک رکن بھی شامل ہیں، وہ اتنا بڑا جرم نہیں تھا کہ آپ ارکان کو فورم ہی سے نکال دیں۔ بہر حال یہ میری ذاتی رائے ہے اور میں کسی کے فیصلے پر اعتراض نہیں کر رہا نہ ہی کسی کو اس طرح کے اعتراض کا حق ہے۔

    اگر ان میں سے کوئی ایک رکن بحال ہوتا ہے جیسا کہ نور صاحبہ اور دوسرے بھائی بہن کہہ رہے ہیں تو یہ انصاف نہیں ہوگا کہ بقیہ دو ارکان کی رکنیت بحال نہ کی جائے بلکہ انصاف کا تقاضا یہ ہو گا کہ تینوں ارکان کو بحال کر دیاجائے اور میری درخواست ہے کہ جتنا عرصہ یہ ارکان معطل رہے ہیں اسی کو ان کی سزا مان کر ان کو معاف کر دیاجائے اور ان کی رکنیت بحال کر دی جائے۔

    فورم کے نظم و ضبط کو قائم رکھنے کے لیے تمام مذہبی اختلافی اور فرقہ وارانہ پوسٹس کو ختم کر دیا جائے تاکہ کوئی بھی نیا صارف جو اس پس منظر سے فوری طور پر آگاہ نہیں ہوتا وہ بھی ان میں سے کسی پر تبصرہ نہ کر سکے۔ مزید آئندہ کے لیے بھی یہ پابندی مزید سخت کر دی جائے کہ خاص طور پر مذہبی اختلافی امور پر کوئی بحث نہ چھیڑی جائے۔ مزید برآں ہر پوسٹ میں اخلاقیات کو لازما" ملحوظ رکھا جائے، کسی کی دل آزاری نہ کی جائے اور ذاتیات پر کوئی تنقیدی گفتگو نہ ہو۔ اس سے ماحول بہتر رہے گا اور خوشگواریت قائم رہے گی۔ انشاء اللہ۔

    میں امید کرتا ہوں کہ میری درخواست پر غور کیا جائے گا۔

    یہ درخواست تمام معززین مجلس مشاورت سے ہے اور صرف درخواست ہے کیونکہ فورم کے مفاد میں آپ معززین جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ صائب ہوتا ہے اور ہم صارفین کو اس پرکسی بھی قسم کے اعتراض کا کوئی حق نہیں۔

    تاہم اگر پھانسی کی سزا پانے والے کو بھی رحم کی اپیل کا حق حاصل ہے تو میں بھی اس فورم کا ایک رکن ہونے کے ناطے مجلس مشاورت سے کم از کم ایک درخواست کا حق تو رکھتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ میری درخواست پر ضرور غور کیا جائے گا۔
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: کیوں ؟

    منتظمین سے رحم کی اپیل۔۔۔۔خلوص اور پیار بھرے پھولوں کے ساتھ۔۔۔ :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:

    نور صاحبہ ، مریم صاحبہ اور وسیم بھائی کے ساتھ ساتھ میری تائید بھی شامل کی جائے پلیز ۔۔۔نعیم بھائی کو بحال کریں۔۔۔نہ صرف بحال کریں بلکہ ان کو ہماری اردو پیاری اردو کی سیکیورٹی کونسل میں مستقل جگہ دیں۔۔۔کیونکہ نعیم بھائی ایک غیر جانبدار شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی کسی بھی پوسٹ سے کسی خاص فرقے یا گروہ سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا ۔۔انتظامیہ اور مجلس مشاورت میں شامل شخصیات پیارے حماد بھائی عبدالجبار بھائی دریاب بھائی محترمہ زاہرا صاحبہ کے ساتھ ساتھ ذی شعور ذی وقار خلوص و محبت کے پھول نچھاور کرنے والی شخصیت نعیم بھائی بھی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ہم گروپ بندی نہیں‌کر رہے ہیں۔۔۔۔میرا نعیم بھائی سے بہت سے معاملے میں اختلاف رہتا ہے۔۔۔لیکن۔۔۔ان سب چیزوں سے بلائے طاق نعیم بھائی کی طرح محبت بھائی چارگی اور خلوص بھرے پھول نچھاور کرنے والا کوئی نہیں۔۔۔۔۔۔اس لیئے پلیز نعیم بھائی کو بحال کریں۔۔۔ :dilphool:

    میں نے سوچا تھا کہ آئندہ نہیں‌بولوں یہ سب لیکن کچھ بول پڑا ۔۔مجھے نہیں‌معلوم کیوں۔۔۔انتظامیہ برا نہ منائے۔۔۔۔عفو و درگزر سے کام لے۔۔۔جزاک اللہ
     
  6. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: کیوں ؟

    ارے یہ کیوں کی لڑی میں کیا کیا ہو رہا ہے؟ اب چونکہ باقی 'درخواستیں' اسی لڑی میں جمع کروائی جا چکی ہیں اِس لئے ایک تجویز اس سلسلے میں یہیں پیش کرنے کا خیال آیا ہے۔ اگر انتظامیہ 'درجہ وار بیننگ' کی پالیسی پر غور کر سکے تو عنایت ہوگی۔

    1۔ ماحول خراب کرنے والے صارفین کو ایک ہفتے کے لئے عارضی بین کر دیا جائے (اس کا اثر شاید موجودہ پالیسی میں مذکور 'تنبیہ' سے زیادہ ہو)
    2۔ مدت پوری ہونے کے بعد، ان میں سے جو صارف اپنے اطوار نہ بدلیں، انہیں مستقل بین کر دیا جائے۔ دوسری طرف جو صارف سمجھدار ہوں گے وہ آئندہ خیال رکھیں گے اور مستقل بین کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

    اس کے علاوہ، یہ پالیسی موجودہ کلین اپ آپریشن کے تحت بین کردہ صارفین پر بھی لاگو کی جائے تو انصاف بھی ہو جائیگا اور تنبیہ بھی (اور اتنے سارے اداس چہروں کی داد رسی بھی)۔

    ہوتے ہیں پائمال تو کہتے ہیں زرد پھول
    کل رحمتِ عمیم کا ہم پر بھی تھا نزول
    یارانِ بوستان میں ہمارا بھی تھا شمول
    اے راہ رو، نہ ڈال ہمارے سروں پہ دھول
    ہر چند انجمن کے نکالے ہوئے ہیں ہم
    لیکن صبا کی گود کے پالے ہوئے ہیں ہم۔
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    این آر بی بھائی کی تجویز اچھی ہے۔
    اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ نعیم بھائی کو بحال کردیا جائے :neu:
    ہماری اردو کے لئے نعیم بھائی کی خدمات کسئ سے چھپی ہوئی نہیں ہیں اگر ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو کم از کم انہیں تنبیہ تو کی جاتی ۔ انہیں اپنے حق میں کوئی بیان دینے کی تو اجازت ہوتی مہربانی فرمائیں نعیم بھائی اور آبی بھائی کی غیر موجودگی سے کم ازکم اسلامی سیکشن کو بہت فرق پڑا ہے ۔
     
  8. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    مین ادہر نیا نیا ہون لیکن کچہ دنون سے ساری اردو کی پرہایئ کرتا رھا ۔ مجہے نعییم صاھب اچہے ادمی لگتے ھین
    میری مانو تو انتطامہی کو نععیم صاھب بھال کر دینا چایہئے
    شکریھ :dilphool:
     
  9. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    میں بھی انتظامیہ سے گزارش کروں گی کہ پلیزززز پلیززز پلیزز نعیم صاحب کو واپس آنے دیا جاے
    وہ بہت اچھے انسان تھے
    سب کا خیال رکھتے تھے
    واقعی ان کے بعد ہماری اردو کی رونق کم کم لگتی ہے
    نا ہی کوئی چوکے چھکے لگ رہے ہیں
    ایسا لگ رہا ہے جیسے سب مجبورا لکھ رہے ہوں :rona:
    پلیز عبدالجبار صاحب اپ باقی منتظمین کو منا لیں نا پلیزززززززززززززززززززززززززززززززز
    ززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    ززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    ززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    زززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    زززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    زززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    زززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    زززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز
    زززززززززززززززززززززززززززز :rona:
     
  10. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    ۔
    نعیم رضا کی بحالی پر تو مُجھے عبدالجبار بھی ' نیم رضا' نظر آرہے ہیں۔

    نعیم کے بغیر یہ بزم ' نیم جوش ' ۔۔۔ نیم گرم ۔۔۔ نیم جاں محسوس ہونے لگی ہے۔

    میں جانتا ہُوں کہ سترہ ہزار پوسٹس کے بعد۔۔۔ نعیم کو اِس طرح نیم کش ( آدھا اندر آدھا باہر)
    کر دینے سے نعیم ۔۔۔ نیم کُشتہ ( گھائل ) ہو گئے ہوں گے۔

    میں بھی نعیم کی بحالی کے لئے اُٹھ رہی آواز کی " نیم جوش " نہیں ، بلکہ " پُرجوش "حمایت کرتا ہُوں۔

    آپ سب کا

    نیم ادیب
     
  11. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    السلام علیکم۔
    نعیم صاحب کے کافی پیغامات میری نظر سے گزرے۔ بھلے آدمی معلوم ہوتے ہیں۔ یہاں سب کو خوش رکھتے تھے۔ اس فورم کا ایک اہم حصہ تھے۔ شاید میرے کہنے سے بھی کوئی فرق پڑھ جائے اس لئے یہاں اپنی درخواست نوٹ کروانے آئی ہوں۔
    برائے مہربانی آئندہ محتاط رہنے کی واننگ دے کر ایسے اہم ترین صارف کو بحال کر دینا چاہیئے۔ اور مجھے نہیں لگتا کہ اتنا عقلمند اور خوش فہم انسان اپنی غلطی دہرائے گا۔
    جیسے یہاں تمام لوگ نعیم صاحب کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔ میرا وجدان کہتا ہے کہ نعیم صاحب بھی اسی کیفیت میں ہوں گے۔
    آخر میں ایک اہم بات یہ کہ انتظامیہ ہم سب سے بہتر جانتی ہے۔
    والسلام۔
    عائشہ جاوید
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو نعیم رضا مند ہوجائیں :neu:
     
  13. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:

    نعیم بھائی، ھمارے بہت پرانے اور سب سے زیادہ پیغامات بھیجنے والے، مہربان دوستوں میں سے ھیں، انہوں نے میری کئی جگہوں پر اصلاح بھی کی ھے، اور ھر جگہ، ھر وقت، ھر جواب کے لئے مستعد نظر آتے تھے، ان کے نہ ھونے سے ھماری اردو کی محفل بھی کچھ سونی سونی سی لگ رھی ھے، اس کے علاوہ میری اپنی کہانی کا نام "یادوں کی پٹاری" بھی انہوں نے ھی تجویز کیا تھا، اور ھر کہانی کے موڑ پر سب کے ساتھ ان کا تبصرہ بھی میرے لئے ایک اہمیت کا حامل تھا، ان کے تبصرے کے بغیر میں اپنی کہانی کو لے کر تو جارھا ھوں لیکن لگتا ھے کہ میری کہانی میں بھی کچھ بے رونقی سی آگئی ھے، اس کے علاوہ میری شاعری میں " تھوڑی سی توجہ چاھتا ھوں " میں بھی میری ھر غزل اور نظموں کے ساتھ ان کے تحریر کیے ھوئے ھر لفظ کی وجہ سے میری حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ھر شعر میں روز بروز ایک نئی جدت، نئی تازگی اور نیا جوش پیدا ھوتا جارھا تھا،!!!!!!!!


    میری بھی انتظامیہ سے یہی درخواست ھے کہ ھمارے نعیم بھائی کو بحال کردیا جائے، اور ھماری پیاری اردو کی محفل کی رونقوں میں اضافہ کیا جائے،!!!!!!!!!!!!!!

    بہت بہت شکریہ،!!!!!!!
     
  14. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    سب دوستوں کا نعیم بھائی کے لئے پیار قابل قدر ہے :mashallah: ، میرے خیال میں سب دوستوں کے الفاظ ہی نعیم بھائی کےلئے بہت بڑی خراج تحسین ہیں۔ نعیم بھائی میرے لئے بہت ہی پیار کرنے والے اور شفیق بھائی تھے۔ انھوں نے ہمیشہ میری اصلاح اور راہنمائی کی ہے۔ اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ واقعی ان کی بہت یاد آتی ہے۔
    انتظامیہ نے اپنی جگہ پر جو مناسب سمجھا، وہ ہی کیا ہوگا۔ اب ہم کسی فیصلے کو چیلنچ تو نہیں کر سکتے۔ صرف درخواست ہی کر سکتے ہیں کہ نعیم بھائی کو بحال کر دیا جائے۔ این آر بی بھائی کی تجویز بہت مناسب ہے کہ مشروط بحالی ہی کر دی جائے۔
    اب تو میرے خیال میں بزم کے سارے ممبران نے ہی اپنی درخواست جمع کروا دی ہے۔ انتظامیہ جب مناسب سمجھے تو شفقت فرما دے۔
    نعیم بھائی آپ جہاں بھی ہیں، اللہ تعالی آپ کو ہر آن اپنی رحمتوں اور فضلوں کے سایہ میں رکھے، اور بہت زیادہ خوش رکھے، آمین ثم آمین
    نعیم بھائی کے نام ایک شعر کر رہا ہوں
    [glow=red:193dzdw2]ہمارا خوں بھی شامل ہے تزئینِ گلستاں میں
    ہمیں بھی یاد کر لینا چمن میں جب بہار آئے[/glow:193dzdw2]
    :dilphool:
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اس سے بڑھ کر اور کیا سفارش ہو ۔
     
  16. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم
    ہماری اردو کا ایک ادنی لیکن پرانا رکن ہونے کے ناطے اگر میرے الفاظ‌کی کوئی وقعت اس فورم پر بنتی ہے تو میں عرض‌کرنا چاہوں گا کہ محترم نعیم رضا صاحب خرابیء ماحول کے مسئلے میں دیگر بین شدہ افراد کے مقابلے میں کافی حد تک بےقصور تھے ۔

    اگر نعیم صاحب ماحول خراب کرنے والوں میں سے ہوتے تو گذشتہ دو اڑھائی برس میں بہت پہلے سے بین ہوچکے ہوتے ۔ لیکن بغور مشاہدے سے ، گذشتہ کچھ عرصے سے چند مخصوص صارفین کے ہماری اردو پر آنے اور مخصوص طرز فکر سے بات بے بات بحث مباحثہ کا ماحول بنانے ، اسے تقویت دینے اور اسے انتہا تک پہنچانے کا عمل صاف نظر آتا ہے۔

    اس لیے انتظامیہ سے گذارش ہے ہماری اردو کے انتہائی سنئیر اور اہم ممبر کی بحالی کی درخواست پر غور فرمایا جائے۔ اور آئندہ کیلیے بحث مباحثہ و فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے والے عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے ۔

    شکریہ اور اسلام علیکم
     
  17. F@lZ@ @Ll
    آف لائن

    F@lZ@ @Ll ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2007
    پیغامات:
    140
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سب نے اتنا اتنا لکھا مرے سے تو اتنا لکھا بھی نھیں جاے گا
    بس نعیم جی کو پھر سے ایکٹو کر دیں پلزززززز
    مجھے تو یھ بھی نھیں پتا کے ان کا قصور کیا ھے
    مجھے تو اتنا پتا ھے کے مجھے بھن جیسا سلوک کرت تھے
    وھ بھت اچھے ھیں :rona:
     
  18. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت یاد آرہی ہے نعیم بھائی کی ہم سب کو۔۔۔۔۔۔ :121:

    اس سے شکوہ، دبی زبان سے کر
    یہ نہ ہو، بزم سے اٹھا ہی دے

    انتظامیہ کچھ نظر کرم ۔۔۔ :dilphool:


    جاؤ، لا کر دکھاؤ، ایسا دل
    جو دُکھے جائے اور دعا ہی دے
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    دوڑیں نعیم بھائی مہمان خانے میں موجود ہیں ان سے ملاقات کر لیں :dilphool:
     
  20. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا حکم سر آنکھوں پر
    ہم عنقریب اس سلسلے میں منتظمین کی ایک میٹنگ کا اہتمام کر رہے ہیں
    ان شاء اللہ تعالی اکثریتی آراء کے پیش نظر کوئی بہتر فیصلہ ہی ہو گا
    دعاؤں کا طلبگار
    حماد
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا حکم سر آنکھوں پر
    ہم عنقریب اس سلسلے میں منتظمین کی ایک میٹنگ کا اہتمام کر رہے ہیں
    ان شاء اللہ تعالی اکثریتی آراء کے پیش نظر کوئی بہتر فیصلہ ہی ہو گا
    دعاؤں کا طلبگار
    حماد[/quote:asnxcg4w]
    حماد بھائی آپکا بہت بہت شکریہ دعائیں تو آپکے دلی طور پر کرتے ہیں کہ آپ نے اتنی پیاری اور محبت بھری بزم سجا رکھی ہے :dilphool: اب التماس ہے کہ نعیم بھائی کو بحال کرکے اپنے لیے دعاؤں میں اضافہ کروالیں :suno:
    شکریہ :dilphool:
     
  22. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    انتظامیہ کے لئے :dilphool:
     
  23. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا حکم سر آنکھوں پر
    ہم عنقریب اس سلسلے میں منتظمین کی ایک میٹنگ کا اہتمام کر رہے ہیں
    ان شاء اللہ تعالی اکثریتی آراء کے پیش نظر کوئی بہتر فیصلہ ہی ہو گا
    دعاؤں کا طلبگار
    حماد[/quote:2at4m3zh]
    اسلام علیکم محترم جناب حماد صاحب :hands:
    میری آپ کے توسط سے تمام انتظامیہ سے گذارش ہے کہ نعیم بھائی کو بالخصوص اور دیگر صارفین جیسے محترمہ بنت حوا ، محترم سیف صاحب ،اور محترم فرخ صاحب کو بھی بحال کیا جائے ۔ ۔ ۔ میں آپ سے پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ کسی بھی فورم پر ممبران کو بین کرنے کا قدم کو انتہائی ناگزیز حالات کی وجہ سے اٹھایا جاتا ہے اور اس کے باوجود اس عمل کو خوشگوار یا اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا اور اس کے ساتھ ساتھ اس عمل کی وجہ فورم کی ریپو پر بھی بڑا فرق پڑتا ہے میں اب اس بحث میں بالکل نہیں جاؤں گا کہ یہاں کچھ ایسے حالات تھے یا نہیں لیکن اتنا ضرور عرض کروں گا کہ جہان انتظامیہ کا نعیم بھائی کی بحالی کے مطالبے پر غور کرنے کا عمل خوش آئند ہے وہیں دیگر صارفین کے مقدمے کو بھی پیش نظر رکھا جائے آخر وہ بھی اسی بزم کا حصہ تھے اور نعیم بھائی تو پھر نعیم بھائی ہی ہیں ان جیسی خدمات ہماری اردو کے لیے کسی کی بھی نہ تھیں نہ ہیں اور نہ ہی ہوسکتی ہیں ۔ ۔ ۔ :dilphool:
    والسلام آپ سب کاخیر اندیش عابد عنائت :dilphool:
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    عابد بھائی کی سوچ مثبت ہے :soch:
     
  25. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    آپ کا حکم سر آنکھوں پر
    ہم عنقریب اس سلسلے میں منتظمین کی ایک میٹنگ کا اہتمام کر رہے ہیں
    ان شاء اللہ تعالی اکثریتی آراء کے پیش نظر کوئی بہتر فیصلہ ہی ہو گا
    دعاؤں کا طلبگار
    حماد[/quote:3dukvzda]


    :salam:
    امید ہے کہ یہ میٹنگ مستقبل (انتہائی) قریب میں ہو جائیگی۔

    آپ کے وقت اور آپ کی توجہ کا شکریہ۔
     
  26. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی یہی انتظامیہ سے درخوست کروں گا کہ جلد سے جلد میٹنگ بلوائیں اور سب ھمارے منتظر صارفین کی درخواستوں پر کوئی مثبت فیصلہ کریں،!!!!!

    بہت بہت شکریہ،!!!!!!
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    میری گذارش یہ ہے کہ دوسرے بین کیے گئے صارفین کی حمایت میں کسی نے کوئی لفظ‌نہیں کہا یا کم ازکم میری نظر سے نہیں گذرے ۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ صرف فصلی بٹیرے تھے آئے ہمارای اردو کا ماحول خران کیا اور چل دیئے اور ہمارے بھائی نعیم صاحب کو بھی ساتھ ہم سے دور کردیا یعنی گیہوں کیساتھ گھن بھی پس گیا اب التجا ہے کہ اس موضوع پر نظر ثانی فرمائیں اور حالات کے مطابق کوئی احسن قدم اٹھائیں ۔
     
  28. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    منتظم اعلی محترم حماد صاحب کی طرف سے نعیم بھائی کی بحالی کے سلسلے میں میٹنگ بلوانے کا بیان خوش آئیند اور خیر سگالی جذبے سے مزین ہے ،اس پر ہم سب ان کے ممنون ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فجزاکم اللہ
     
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ایک ماہ پرانا پیغا تھا :neu:
     
  30. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    پھر بھی بات تو اچھی تھی نا
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں