1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، قیدت ہو

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ایس فصیح ربانی, ‏4 اگست 2011۔

  1. ایس فصیح ربانی
    آف لائن

    ایس فصیح ربانی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2010
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    شاہین فصیحؔ ربانی

    نعت رسولِ مقبول ﷺ


    حرف حرف عزت ہو، لفظ لفط مدحت ہو
    سوچ سوچ ندرت ہو، شعر شعر حرمت ہو
    لہجہ لہجہ امرت ہو، صفحہ صفحہ عظمت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    پھول پھول نکہت ہو، نجم نجم رفعت ہو
    زیست زیست چاہت ہو، خواب خواب قربت ہو
    روح روح عشرت ہو، قلب قلب الفت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    آپؐ ہی سے نسبت ہو، اس طرح کی قسمت ہو
    رنج رنج راحت ہو، درد درد فرحت ہو
    چشم چشم حسرت ہو، آپؐ کی محبت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    سوچ ہو، بصیرت ہو، آپؐ ہی کی سیرت ہو
    لمحہ لمحہ تسکیں ہو، لحظہ لحظہ راحت ہو
    گاؤں گاؤں خوشحالی، شہر شہر جنت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    زندگی کا رستہ ہو، ایک ہی تمنا ہو
    اُنؐ کے در پہ جانا ہو، اور فصیحؔ ایسا ہو
    پاؤں پاؤں چلنا ہو، عمر کی مسافت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، قیدت ہو

    سبحان اللہ العظیم۔
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم ۔

    جزاک اللہ خیر۔ فصیح ربانی بھائی ۔ اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں قبولیت ہو۔ آمین
     
  3. ایس فصیح ربانی
    آف لائن

    ایس فصیح ربانی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2010
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، قیدت ہو

    نعیم بھائی آپ کی ان دعاؤں کے لیے تہِ دل سے آپ کا شکرگزار ہوں،
    ہر پل شاداں و فرحاں رہیے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں