1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت شریف

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نوری, ‏16 اپریل 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جزاک اللہ نوری جی ۔۔۔۔۔
     
  2. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جزاک اللہ
    سب دوست بہت اچھی نعتیں شیئر کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی یونہی آپ کے قلوب کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مالامال رکھے۔
    آمین
     
  3. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    آپ کا جو حضور:saw: ہو تا ہے
    سر خر و وہ ضرور ہوتا ہے

    سینے حا جی سے حال اس دم کا
    جب مد ینے سے دور ہوتا ہے

    عشق احمد میں رونے والوں کے
    گھر میں طیبہ کا نور ہوتا ہے

    فجر کو جب اذاں بلال کہیں
    روشنی کا ظہور ہوتا ہے

    دل سے پڑ ھیے ذرا درود وسلام
    غم واندوہ دور ہوتا ہے

    جام حب نبی کا فیض ہے یہ
    ہر گھڑی اک سرور ہوتا ہے

    شاہ دیں کا جو ہو گیا دل سے
    اس کا رب غفور ہوتا ہے

    عاشق مصطفٰے:saw:کی تر بت پر
    باغ جنت کا نور ہو تا ہے

    درحقیقت ہے جو غلام نبی
    وہ ظفر با شعور ہو تا ہے
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جزاک اللہ خیر
     
  5. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    احسان مصطفے:saw: کا ہے دونوں‌جہان پر
    ہے اس لیے درود سبھوں کی زبان پر

    اس عاشق رسول کا رتبہ نہ پو چھئے
    سرکار خود فدا ہیں بلا لی ازان پر

    پیدا رسول پاک کی امت میں ہو گئے
    دنیا یہ ناز کرتی ہے مومن کی شان پر

    مومن اسے بھی کہنا گناہ عظیم ہے
    جو بھی یقیں رکھتا نہیں‌ہے قرآن پر
     
  6. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جزاک اللہ
    ماشاء اللہ۔۔۔۔
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    سبحان اللہ جزاک اللہ خیر
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    درِ شاہِ دو جہاں پر ، ملے حاضری مجھے بھی
    کہوں بات اپنے دل کی ، سنے زندگی مجھے بھی

    ہوئے روز و شب معطر ، رہا دھیان میں مدینہ
    ترے آستاں پہ آوں ، عطا اک گھڑی مجھے بھی

    جو ہو دھیان میں مدینہ ، ملے قلب کو قرینہ
    جھکے سر جھکے یہ سینہ ، ملے بندگی مجھے بھی

    شہِ عاشقاں سنو تو ! مری عرضِ صبح گاہی
    میں ہوں قید خار و خس میں ، ملے زندگی مجھے بھی

    ترا نام جب پکارا ، ہوا قلب میں سویرا
    ترے ذکر سے ہمیشہ ، ملی روشنی مجھے بھی
    (خاورچودھری)
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
    جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لغزیدہ لغزیدہ

    چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ
    نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ

    کسی کےہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ
    کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ

    غلامانِ محمّد دور سے پہچانےجاتےہیں
    دل گرویدہ گرویدہ، سرِ شوریدہ شوریدہ

    کہاں میں اور کہاں اُس روضۂ اقدس کا نظارہ
    نظر اُس سمت اٹھتی ہے مگر دُزدیدہ دُزدیدہ

    بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے
    مدینہ ہم نےدیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ

    وہی اقبال جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر
    فراق طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ

    (اقبال عظیم)
     
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    فیض احمد فیض کی ایک فارسی نعت پیشِ خدمت ہے ۔
    اے تو کہ ہست ہر دلِ محزوں سرائے تو
    آوردہ ام سرائے دِگر از برائے تو

    خواجہ بہ تخت بندہ تشویشِ مُلک و مال
    بر خاک رشکِ خسروِ دوراں گدائے تو

    آنجا قصیدہ خوانیِ لذّاتِ سیم و زر
    اینجا فقط حدیثِ نشاطِ لِقائے تو

    آتش فشاں ز قہر و ملامت زبانِ شیخ
    از اشک تر ز دردِ غریباں ردائے تو

    باید کہ ظالمانِ جہاں را صدا کُنَد
    روزے بسُوئے عدل و عنایت صدائے تو
    (فیض احمد فیض، غبار ایام)
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    یہ نازیہ انداز ہمارے نہیں ہوتے
    جھولی میں اگرٹکڑے تمھارے نہیں ہوتے

    جب تک کہ مدینے سے اشارے نہیں ہوتے
    روشن کبھی قسمت کے ستارے نہیں ہوتے

    دامانِ شفاعت میں ہمیں کون چھپاتا
    سرکار اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے

    ملتی نہ اگر بھیک ہمیں آپ کے در سے
    تو اس ٹھاٹ سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے

    بے دام ہی بک جایئے بازار نبی میں
    اس شان کے سودے میں خسارے نہیں ہوتے

    ہم جیسے نکموں کو گلے کون لگاتا
    سرکار اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے

    خالد یہ تصدُق ہے فقط نعت کا ورنہ
    محشر میں تیرے وارے نیارے نہیں ہوتے
    ( خالد ۔۔۔۔۔ )
     
  12. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    ماشاءاللہ سبحان اللہ

    جزاک اللہ خیر
     
  13. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    حقیقت میں‌وہ لطف زندگی پایا نہیں‌کتے
    جو یاد مُصطفٰے سے دل کو بہلا یا نہیں کرتے


    زبان پر شکوہ رنج والم لا یا نہیں کرتے
    نبی کے نام لیوا غم سے گھر ایا نہیں کرتے

    یہ دربار محمد ہے یہاں ملتا ہے نے مانگے
    ارے ناداں یہاں دامن کو پھیلا یا نہیں کر تے

    یہ ہے دربار آقا کا یہاں اپنوں کا کیا کہنا
    یہاں سے ہاتھ خا لی غیر بھی جا یا نہیں کر تے

    ارے اونا سمجھ قربان ہو جا ان کے رضہ پر
    یہ لمحے زندگی میں باربار آیا نہیں کر تے

    جو ان کے دامن رحمت سے دالبستہ ہیں ات حامد
    کسی کے سامنے وہ ہاتھ پھیلایا نہیں کر تے
     
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    ماشاءاللہ سبحان اللہ

    جزاک اللہ خیر
     
  15. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    نعت شریف
    آپ کے در پر پڑا ہوں
    بے سہارا کب رہا ہوں

    آپ ہی تو دے رہے ہیں
    ٓآپ ہی سے تو مانگتا ہوں

    آپ ہی کے دم قدم سے
    خیر سے میں آ ملا ہوں

    معجزہ ہے نعت کا سب
    میں نظر جو آرہا ہوں

    ہے ناز اب بس زباں پر
    آپ کا تھا آپ کا ہوں

    ناز جی
     
  16. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    یہ کون طائر سدرہ سے ہمکلام آیا
    جہان خاک کو پھر عرش کا سلام آیا
    جبیں بھی سجدہ طلب ہے یہ کیا مقام آیا
    زباں پہ بار خدایا یہ کس کا نام آیا
    کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے
    خط جبیں ترا ام الکتاب کی تفسیر
    کہاں سے لاوں ترا مثل اور تری نظیر
    دکھاوں پیکر الفاظ میں تری تصویر
    مثال یہ مری کوشش کی ہے کہ مرغ اسیر
    کرے قفس میں فراہم خس آشیاں کے لیے
    کہاں وہ پیکر نوری کہاں قبائے غزل
    کہاں وہ عرش مکیں اور کہاں نوائے غزل
    کہاں وہ جلوہ معنی کہاں ردائے غزل
    بقدرِ شوق نہیں ظرف تنگنائے دل
    کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے
    تھکی ہے فکر رسا اور مدح باقی ہے
    قلم ہے آبلہ پا اور مدح باقی ہے
    تمام عمر لکھا اور مدح باقی ہے
    ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے
    سفینہ چاہیے اس بحر بیکراں کے لیے
     
  17. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    مجھ میں ان کی ثناہ کا سلیقہ کہاں
    وہ شہہ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں
    ان کا مدحا سرا خالق عین و عاں
    وہ رسول زمان وہ کہاں میں کہاں

    وہ مدینہ نگینہ ھے جو عرش کا
    وہ مدینہ بھرم جو بنا فرش کا
    وہ مدینے جہاں رحمتیں بیکراں
    میں بھی پہنچوں وہاں وہ کہاں میں کہاں

    میں سراپا عدم وہ سراپا وجود
    ان پہ ہر دم سلام ان پہ ہر دم درود
    وہ حقیقت میں افسانہ و داستاں
    ان کا میں مدحا خواں وہ کہاں میں کہاں

    شک نہیں اے ریاض اس میں ہر گز زرا
    میں سراپا خطا وہ سراپا عطا
    نام ان کا رہے کیوں نہ ورد زبان
    ہے جو تسکین جاں وہ کہاں میں کہاں
     
  18. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    نعت
    وہ جو رشک قند و نبات ہے
    وہ میرے حضور کی ذات ہے
    جو جواز "کن فیکون" ہے
    وہی نام اصل نشاط ہے
    میں ہوں ایک ذرہ ناتواں
    فقط آپ ہی کو ثبات ہے
    وہ گئے تھے فرش سے عرش تک
    وہ بس ایک رات کی بات ہے
    میں جو ان کے در کا فقیر ہوں
    یہ مرے نصیب کی بات ہے
    میں ہوں خاک پائے شہ الم
    یہی مجھ کو فخر حیات ہے
    مجھے عاقبت کی ہو فکر کیا
    یہی نعت وجہ نجات ہے​
     
  19. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    درود پڑھتی ہیں میری سانسیں
    سلام کرتی ہیں میری آنکھیں

    یہ صرف آنسو نہیں ہیں میرے
    جو قطرہ قطرہ چھلک رہے ہیں


    یہ ایک انداز ِ گفتگو ہے
    کلام کرتی ہیں میری آنکھیں

    درود پڑھتی ہیں میری سانسیں
    سلام کرتی ہیں میری آنکھیں

    نہ کوئ رہبر نہ کوئ ساتھی
    نہ کوئ زار ِ سفر ضروری


    سفر مدینے کا بے سہارا
    تمام کرتی ہیں میری آنکھیں

    درود پڑھتی ہیں میری سانسیں
    سلام کرتی ہیں میری آنکھی
     
  20. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف


    آپ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں
    کیونکہ اللہ نے کوئی اور بنایا ہی نہیں

    آپ نے جب سے نوازا ھے یارسول اللہ
    میں نے دامن کسی چوکھٹ پہ پھیلایا ہی نہیں

    جب کہا قبرمیں سرکار نے یہ میرا ھے
    پھر نکیروں نے مجھے ہاتھ لگایا ہی نہیں

    جو بھی مکے سے پلٹ آئے مدینے نہ گئے
    یوں سمجھ لو انہیں سرکار نے بلایا ہی نہیں

    نہ کوئی محبوب اور نہ محب کا ثانی
    ایک کا جسم نہیں اور ایک کا سایہ ہی نہیں
     
  21. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
    امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے

    جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
    پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے

    وہ دین ہوئی بزم جہاں جس سے چراغاں
    اب اس کی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے

    جو تفرقے اقوام کے آیا تھا مٹانے
    اس دین میں خود تفرقہ اب آکے پڑا ہے

    جس دین نے دل آ کے تھے غیروں کے ملاے
    اس دین میں خود بھائی سے اب بھائی جدا ہے

    ہے دین تیرا اب بھی وہی چشمہ صافی
    دیں داروں میں پر آب ہے باقی نہ صفا ہے

    جس قوم میں اور دین میں ہو علم نہ دولت
    اس قوم کی اور دین کی پانی پہ بنا ہے
     
  22. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف


    تو جو اللہ کا محبوب ہوا، خوب ہوا
    یا نبی، خوب ہوا، خوب ہوا، خوب ہوا

    شبِ معراج یہ کہتے تھے فرشتے باہم
    سخنِ طالب و مطلوب ہوا، خوب ہوا

    حشرِ میں اُمتِ عاصی کا ٹھکانا ہی نہ تھا
    بخشوانا تجھے مرغوب ہوا، خوب ہوا

    تھا سبھی پیشِ نظر معرکہء کرب و بلا
    صبر میں ثانی ایوب ہوا، خوب ہوا

    داغ ہے روزِ قیامت مری شرم اس کے ساتھ
    میں گناہوں سے جو محجوب ہوا، خوب ہوا
     
  23. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف


    دونوں جہان میں ہے تو ہی بس
    ہے دِل کو مرے تیری جُستُجو ہی بس

    چھُپ کے پردوں میں کب تو رہتا ہے
    ہر تن لہو کے سنگ بہتا ہے

    دِل میں سبھی کے تو دھڑکتا ہے
    طُور پے شعلہ بن بھڑکتا ہے

    جانے جو خود کو تُجھے پاتاہے
    رُوح بن کر تُو ہی سماتا ہے

    رُوح کے بعد پھر بچا کیا ہے
    جسم پانی کا بُلبُلہ سا ہے

    زندگی میں بھی عیاں تو ہی ہے
    ظاہر ہے تو پنہاں بھی تو ہی ہے
     
  24. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف


    یہ دنیا اک سمندر ہے مگر ساحل مدینہ ہے
    ہر اک موج بلا کی راہ میں حائل مدینہ ہے

    مدینے کے مسافر تجھ پہ میرے جان و دل قربان
    تیری آنکھیں بتاتی ہیں تیری منزل مدینہ ہے

    زمانہ دھوپ ہے اور چھاؤں ہے بس اک بستی میں
    یہ دنیا جل کے بجھ جاتی مگر شامل مدینہ ہے

    جہاں عشاق بستے ہوں وہ بستی ان کی بستی ہے
    جہاں پہ ذکر ہو ان کا وہی محفل مدینہ ہے

    شرف مجھ کو بھی حاصل ہے محمد(ص) کی غلامی کا
    میں اتنی دور ہوں لیکن مجھے حاصل مدینہ ہے

    کرم کتنا ہے فخری ان کی ذات پاک کا مجھ پر!
    وہ میرے دل میں رہتے ہیں میرا بھی دل مدینہ ہے
     
  25. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    نہ آسمان کو يوں سر کشيدہ ہونا تھا
    حضور خاک مدينہ خميدہ ہونا تھا
    حضور ان کے خلاف ادب تھي بيتابي
    کنار خار مدينہ دميدہ ہونا تھا
    نظارہ خاک مدينہ کا اور تيري آنکھ
    نہ اس قدر بھي قمر شوخ ديدہ ہونا تھا
    کنار خاک مدينہ ميں راحتيں ملتيں
    دل حزيں تجھے اشک چکيدہ ہونا تھا
    پناہ دامن دشت حرم ميں چين آتا
    نہ صبر دل کو غزال رميدہ ہونا تھا
    يہ کيسے کھلتا کہ ان کے سوا شفيع نہيں
    عبث نہ اوروں کے آگے تپيدہ ہونا تھا
    ہلال کيسے نہ بنتا کہ ماہ کامل کو
    سلام ابروئے شہ ميں خميدہ ہونا تھا
    لاملئن جہنم تھا وعدہ ازلي
    نہ منکروں کا عبث بد عقيدہ ہونا تھا
    نسيم کيوں نہ شميم ان کي طيبہ سے لاتي
    کہ صبح گل کو گريباں دريدہ ہونا تھا
    ٹپکتا رنگ جنوں عشق شہ ميں ہر گل سے
    رگ بہار کو نشتر رسيدہ ہونا تھا
    بجا تھا عرش پہ خاک مزار پاک کو ناز
    کہ تجھ ساعرش نشيں آفريدہ ہونا تھا
    گزرتے جان سے اک شور يا حبيب کے ساتھ
    فغاں کو نالہ? حلق بريدہ ہونا تھا
    مرے کريم گنہ زہر ہے مگر آخر
    کوئي تو شہد شفاعت چشيدہ ہونا تھا
    جو سنگ در پہ جبيں سائيوں سے تھا مٹنا
    تو ميري جان شرار جہيدہ ہونا تھا
    تري قبا کے نہ کيوں نيچے نيچے دامن ہوں
    کہ خاکساروں سے ياں کب کشيدہ ہونا تھا
    رضا جو دل کو بنانا تھا جلوہ گاہ حبيب
    تو پيارے قيد خودي سے رہيدہ ہونا تھا
     
  26. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    آپ کے در پر پڑا ہوں
    بے سہارا کب رہا ہوں

    آپ ہی تو دے رہے ہیں
    ٓآپ ہی سے تو مانگتا ہوں

    آپ ہی کے دم قدم سے
    خیر سے میں آ ملا ہوں

    معجزہ ہے نعت کا سب
    میں نظر جو آرہا ہوں

    ہے ناز اب بس زباں پر
    آپ کا تھا آپ کا ہوں
     
  27. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  28. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    سا نا جی بہت شکریہ اس بہت خاص شئیرنگ کے لیے مجھے اس کی کافی دن سے تلاش تھی
     
  29. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    ہم پہ ہو تیری رحمت جم جم ---- صلی اللہ علیہ وسلم
    تیرے ثنا خواں عالم عالم ---- صلی اللہ علیہ وسلم

    ہم ہیں تیرے نام کے لیوا --- اے دھرتی کے پانی دیوا
    یہ دھرتی ہے برہم برہم ---- صلی اللہ علیہ وسلم

    تیری رسالت عالم عالم تیری --- نبوت خاتم خاتم
    تیری جلالت پرچم پرچم ---- صلی اللہ علیہ وسلم

    دیکھ تیری امت کی نبضیں --- دوب چکی ہیں ڈوب رہی ہیں
    دھیرے دھیرے مدھم مدھم ---- صلی اللہ علیہ وسلم

    دیکھ صدف سے موتی ٹپکے ---- دیکھ حیا کے ساغر جھلکے
    سب کی آنکھیں پر نم پرنم ---- صلی اللہ علیہ وسلم

    قریہ قریہ بستی بستی ---دیکھ مجھے میں دیکھ رہا ہوں
    نوحہ نوحہ ماتم ماتم ---- صلی اللہ علیہ وسلم

    اے آقا اے سب کے آقا --- ارض و سما ہیں زخمی زخمی
    ان زخموں پہ مرحم مرحم --- صلی اللہ علیہ و سلم
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔

    جزاک اللہ خیرا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں