1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت شریف

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نوری, ‏16 اپریل 2011۔

  1. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    یہ عقیدہ ہے مو من کا ایمان ہے
    کملی والا دو عالم کا سلطان ہے

    کر لیا اپنی امت میں شامل مجھے
    یہ رسول مکرم کا ا حسان ہے

    جونبئ کا نہیں وہ ہمارا نہیں
    یہ خدائے دوعالم کا اعلان ہے

    آپکا خود ہی قرآن قصیدہ پڑھے
    دیکھ لو رحل پہ رکھا قرآن ہے

    جو بھی رضواں نیئ کی اہانت کرے
    آدمی وہ نہیں نسل شیطان ہے
     
  2. سید کامران غنی
    آف لائن

    سید کامران غنی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2008
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شیریف

    :a180:
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شیریف

    جزاک اللہ۔۔۔۔۔
     
  4. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    شکستہ پر کو بھی اکثر پر واز دیتے ہیں
    خو شا قسمت جنھیں سرکار خود آواز دیتے ہیں

    حضوری سے سلامی تک کچھ ایسے مرحلے بھی ہیں
    جو دل کی دھڑکنوں کو خود لب اعجاز دیتے ہیں

    کہیں سرمست ہے رومی کہیں خود رفتہ ہے سرمد
    خود لب تک آنہیں سکتا وہ حرف راز دیتے ہیں

    قیامت تک زوال آے نہ جس طرز حکومت پر
    وہ تاج وتخت لے کر وہ کلاہ ناز دیتے ہیں

    مری ہر سانس یہ کہتی ہوئی محسوس ہوتی ہے
    وہ کب مجھ کو بلا تے ہیں وہ کب آواز دیتے ہیں

    انھیں کا حکم چلتا ہے خدائی کار خانے میں
    وہی انجام دیتےہیں وہی آغاز دیتے ہیں
     
  5. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    سبحان اللہ ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    ایک ایک شعر پر کروڑوں بار سبحان اللہ ۔
    بہت ہی خوبصورت نعت شریف ہے۔
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    اس شعر سے آگے پڑھ ہی نہیں پایا ٹھیک سے۔
    کاش۔۔۔۔۔۔۔!!!!
    ہم بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہو جائیں۔
     
  8. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    دل کا سر ور خواہش دیدار مصطفٰے:saw:
    تسکین روح بارش انوار مصطفٰے:saw:

    دکھلا ئیں گی اپر مئے تو حید ایک دن
    سارا جہان ہو گا طلب گار مصطفٰے:saw:

    اہل عرب بھی ششدرو حیران رہ گئے
    جنبش میں آئے جب لبِگفتار مصطفٰے :saw:

    سارے محقیقن پر یشاں ہیں آج تک
    لیکن نہ منکشف ہو ئے اسرار مصطفٰے:saw:

    ذکرنبی ہو بعد درود و سلام اگر
    ہوگی ضرو ربارشِ انوار مصطفٰے:saw:

    کھلتے رہیں گے دل میں سدا سنیت کے پھول
    مہکے گا حشرتک یو نہی گلنر ار مصطفٰے:saw:

    جاہ وحشم نہ مسند ومنصب کی آرزو
    ہم ہیں سراج طلب دیدار مصطفٰے:saw:
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    ماشاءاللہ
    جزاک اللہ
     
  10. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جزاک اللہ خیرا ۔ سبحان اللہ
     
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جزاک اللہ ، ماشاءاللہ
     
  12. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    طیبہ کو جانے والے طیبہ کو جارہے ہیں
    ہم اپنی بے کسی پر آنسو بہار ہے ہیں

    یہ مثر دہ پسر ت اے عا صیو مبارک
    لے کر نو ید بخسس سرکار آرہے ہیں

    ہجر نبی :saw:میں بھی ہم کو سر ور حاصل
    رونے کاذ کر کیا ہے ہم مسکرار ہے ہیں

    دونوں جہاں میں‌ہوگی اسلام کی حکومت
    سلطانِ دین و دنیا تشریف لا رہے ہیں

    پھولے نہیں سما تے گلشن میں غخچہ وگل
    یہ بلبلِ مدینہ کیا گیت گا رہی ہے

    ہے خوشگوار ایسی موجِ نسیم طیبہ
    جھو نکے ہوا کے جیسے جنت سے آرہے ہیں

    اے کاش مجھ سے آکے کہہ دے صبا کہ اجمل
    سرکارِ دین و دنیا تجھ کو بلا رہے ہیں
     
  13. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    سبحان اللہ
    نوری صاحب شکریہ
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف


    مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ
    جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لغزیدہ لغزیدہ

    چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانبِ طیبہ
    نظر شرمندہ شرمندہ بدن لرزیدہ لرزیدہ

    کسی کےہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ
    کہاں میں اور کہاں یہ راستے پیچیدہ پیچیدہ

    غلامانِ محمّدﷺ دور سے پہچانےجاتےہیں
    دل گرویدہ گرویدہ، سرِ شوریدہ شوریدہ

    کہاں میں اور کہاں اُس روضۂ اقدس کا نظارہ
    نظر اُس سمت اٹھتی ہے مگر دُزدیدہ دُزدیدہ

    بصارت کھو گئی لیکن بصیرت تو سلامت ہے
    مدینہ ہم نےدیکھا ہے مگر نادیدہ نادیدہ

    وہی اقبال جس کو ناز تھا کل خوش مزاجی پر
    فراق طیبہ میں رہتا ہے اب رنجیدہ رنجیدہ

    (اقبال عظیم)
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا
    اس کی دولت ھے فقط نقشِ کفِ پا تیرا

    تہ بہ تہ تیرگیاں ذہن پہ جب لوٹتی ہیں
    نور ہو جاتا ھے کچھ اور ہویدا تیرا

    کچھ نہیں سوجھتا جب پیاس کی شدت سے مجھے
    چھلک اٹھتا ھے میری روح میں مینا تیرا

    پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ ھے تیرا کرم
    مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ھے سہارا تیرا

    دستگیری میری تنہائی کی تو نے ہی تو کی
    میں تو مر جاتا اگر ساتھ نہ ہوتا تیرا

    لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا
    میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ھے سایہ تیرا

    تو بشر بھی ھے مگر فخرِ بشر بھی تو ھے
    مجھ کو تو یاد ھے بس اتنا سراپا تیرا

    میں تجھے عالمِ اشیاء میں بھی پا لیتا ہوں
    لوگ کہتے ہیں کہ ھے عالمِ بالا تیرا

    میری آنکھوں سے جو ڈھونڈیں تجھے ہر سو دیکھیں
    صرف خلوت میں جو کرتے ہیں نظارا تیرا

    وہ اندھیروں سے بھی درّانہ گزر جاتے ہیں
    جن کے ماتھے میں چمکتا ھے ستارا تیرا

    ندیاں بن کے پہاڑوں میں تو سب گھومتے ہیں
    ریگزاروں میں بھی بہتا رہا دریا تیرا

    شرق اور غرب میں نکھرے ہوئے گلزاروں کو
    نکہتیں بانٹتا ھے آج بھی صحرا تیرا

    اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ھےتجھ سے
    رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا

    تجھ سے پہلے کا جو ماضی تھا ہزاروں کا سہی
    اب جو تاحشر کا فردا ھے وہ تنہا تیرا

    ایک بار اور بھی بطحا سے فلسطین میں آ
    راستہ دیکھتی ھے مسجدِ اقصی تیرا
    احمد ندیم قاسمی
     
  16. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    تو کجا من کجا

    تو امیرِ حرم، میں فقیرِعجم
    تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
    تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا
    تو کجا من کجا تو کجا من کجا، تو کجا من کجا

    تو ہے احرامِ انور باندھے ہوئے
    میں درودوں کی دستار باندھے ہوئے
    کعبۂ عشق تو، میں ترے چار سو
    تو اثر میں دعا، تو کجا من کجا، تو کجا من کجا

    میرا ہر سانس تو خوں نچوڑے مرا
    تیری رحمت مگر دل نہ توڑے مرا
    کاسۂ ذات ہوں، تیری خیرات ہوں
    تو سخی میں گدا، تو کجا من کجا، تو کجا من کجا

    تو حقیقت ہے میں صرف احساس ہوں
    تو سمندر ہے میں بھٹکی ہوئی پیاس ہوں
    میرا گھر خاک پر اور تری رہگزر
    سدرۃ المنتہیٰ، تو کجا من کجا، تو کجا من کجا

    ڈگمگاٰؤں جو حالات کے سامنے
    آئے تیرا تصور مجھے تھامنے
    میری خوش قسمتی، میں تیرا اُمتی
    تو جزا میں رضا، تو کجا من کجا، تو کجا من کجا

    دوریاں سامنے سے جو ہٹنے لگیں
    جالیوں سے نگاہیں لپٹنے لگیں
    آنسوؤں کی زباں ہو میری ترجماں
    دل سے نکلے سدا، تو کجا من کجا، تو کجا من کجا

    تو امیر ِحرم، میں فقیرِعجم
    تیرے گن اور یہ لب، میں طلب ہی طلب
    تو عطا ہی عطا، میں خطا ہی خطا
    تو کجا من کجا،تو کجا من کجا،تو کجا من کجا
    مظفر وارثی
     
  17. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جہاں میں وہ ازل کے حُسن کا آئینہ دار آیا
    کہ جس کو دیکھ کر خود خالق اکبر کو پیار آیا

    حسیں ایسا کہ اُس کے حُسن پر یوسف بھی ہو قرباں
    اُسی کے عکس رُخ سے حُسن یوسف پر نکھار آیا

    وہ جس کی زندگی تھی اک نمونہ حُسنِ سیرت کا
    وہ جس کی بندگی سے بندگی کا اعتبار آیا

    فرشتے اب اُسی کے نام کی تسبیح پڑھتے ہیں
    وہ بن کر اُس کمال حُسن کا آئینہ دار آیا

    گئے تھے جستجو میں‌جس کی کوہِ طور تک موسیٰ
    مدینہ میں نظر ہم کو وہ نورِ کردگار آیا

    زمانہ مضطرب تھا آدمیت محوِ گریہ تھی
    وہ آیا تو جہاں کی بے قراری کو قرار آیا

    سمجھ کر خاکِ پا ہم نے بنایا آنکھ کا سُرمہ
    مدینہ کی طرف سے جب کبھی اُڑ‌کر غبار آیا

    فلک پر کاش کوئی عیسی دوراں سے کہدیتا
    وہ جس کا مدتوں سے آپ کو تھا انتظار آیا

    ہوا محسوس جیسے آیا ہوں معراج سے واپس
    مدینہ میں کبھی دو چار لمحہ گر گذار آیا

    کسی محفل میں جب بھی آیا ذکر جلوہء خالق
    زباں پر نام ِ محبوبِ خدا بے اختیار آیا
    علامہ السید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی
     
  18. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے اصلا دیکھی
    خُوب جب دیکھ لیا تجھ کو تو دنیا دیکھی !

    تو نے قبلِ دوجہاں شان ِ تجلّی دیکھی
    عرش سجتا ہوا ، بنتی ہوئی دنیا دیکھی!

    ترے سجدے سے جُھکی سارے رسُولوں کی جبیں
    سب نے اللہ کو مانا تِری دیکھا دیکھی!

    میزباں خالق ِ کونین بنا خود تیرا
    تیری توقیر سر ِ عرش ِ معلّےٰ دیکھی!

    آپ چپ ہو گئے ارمان ِ زیارت سنُ کر
    میری حالت پہ نظر کی نہ تمنّا دیکھی!

    حق کے دیدار کی بابت جو کہا فرمایا !
    اک جھلک دیکھنے پر حالتِ موسیٰ دیکھی

    اے قمر شق ہوا مہتاب پیمبر کے لئے!
    ہم نے ہوتے ہوئے چاند کی دنیا دیکھی
    استاد استاد قمر جلالوی
     
  19. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    اے بقا چارہّ درد کیا چاہیئے
    شہرِ خیرالوریٰ کی ہوا چاہیئے

    خاکِ بطحا پہ سجدے کی ہے آرزو!
    کوئے طیبہ میں‌ رہنے کو جا چاہیئے

    میں کہاں اور کہاں مدحِ شمس الضحیٰ
    میرے لفظوں کو ان کی ضیاء چاہیئے

    ذکرِ سرکار ہو میرے وردِ زباں
    بس یہی دولتِ دو سَرا چاہیئے

    اے حبیبِ خدا، سرورِ انبیاء
    بس شفاعت کا اک آسرا چاہیئے

    گنبدِ سبز کا سایہ مل جائے تو!
    بے نَوا کو بھلا اور کیا چاہیئے
    بقا بلوچ
     
  20. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    جہاں روشن است از جمالِ محمد
    دلم تازہ گشت از وصالِ محمد

    خوشا مجلس و مسجد و خانقاہے
    کہ دروے بود قیل و قالِ محمد

    وصفِ رخش والضحے گشت نازل
    چو والیل شد زلف خالِ محمد

    بروے زمین گشت سردارِ عالم
    ہر آنکس کہ شد پائمالِ محمد

    بجنت ہمہ حوریاں کرد نعرہ
    بوقتِ شنیدن وصالِ محمد

    شود پاک معصوم کلی گنہ گار
    کہ در خواب بیند جمالِ محمد

    بود در جہاں ہر کسے را خیال
    مرا از ہمہ خوشِ خیال محمد

    بصدق و صفا می تواں گشت جامی
    غلامِ غلامانِ آلِ محمد
    مولانا جامی
     
  21. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    موڑ لو دل کو مدینے کی طرف
    اب چلو یارو مدینے کی طرف

    شوق بے پایاں سے جو لرزاں‌ہوں
    لے چلو مجھ کو مدینے کی طرف

    حج بیت اللہ سے فارغ‌ہوئے
    آؤ اب دوڑو مدینے کی طرف

    ہر طرف سے خود ہی دل پھر جائے گا
    دیکھنا لوگو مدینے کی طرف

    صدق دل سے طواف کعبہ کر لیا
    اور اب آؤ مدینے کی طرف

    ہر کہیں جانا ضروری تو نہیں
    جاؤ تو جاؤ مدینے کی طرف

    آنے والی ہے مدینے سے ہوا
    کر کے رُخ بیٹھو مدینے کی طرف

    ہے یہاں تو بیقراری ہر گھڑی
    ہے سکوں یاروں مدینے کی طرف

    دل وہیں ہوگا وہیں مل جائے گا
    آکے دیکھو تو مدینے کی طرف

    تم صبا کو ڈھونڈنے نکلو اگر
    پاؤ گے اس کو مدینے کی طرف
    صبا اکبر آبادی
     
  22. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    اج سک متراں دی ودھیری اے
    کیوں دلڑی اداس گھنیری اے
    لوں لوں وچ شوق چنگیری اے
    اج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں

    الطیف سری من طلعتہ
    والشذ و بدی من وفرتہ
    فسکرت ھنا من نظرتہ
    نیناں دیاں فوجاں سر چڑھیاں

    مکھ چند بدر شعشانی اے
    متھے چمکدی لاٹ نورانی اے
    کالی زلف تے اکھ مستانی اے
    مخمور اکھیں ہن مدھ بھریاں

    دو ابرو قوس مثال دسن
    جیں تھیں نوک مژہ دے تیر چھٹن
    لباں سرخ آکھاں کہ لعل یمن
    چٹے دند موتی دیاں ہن لڑیاں

    اس صورت نوں میں جان آکھاں
    جانان کہ جان جہان آکھاں
    سچ آکھاں تے رب دی شان آکھاں
    جس شان تو شاناں سب بنیاں

    ایہہ صورت ہے بے صورت تھیں
    بے صورت ظاہر صورت تھیں
    بے رنگ دسے اس مورت تھیں
    وچ وحدت پھٹیاں جد گھڑیاں

    دسے صورت راہ بے صورت دا
    توبہ راہ کی عین حقیقت دا
    پر کم نہیں بے سوجھت دا
    کوئی ورلیاں موتی لے تریاں

    ایہا صورت شالا پیش نظر
    رہے وقت نزع تے روز حشر
    وچ قبر تے پل تھیں جد ہوسی گذر
    سب کھوٹیاں تھیں سن تد کھریاں

    یعطیک ربک داس تساں
    فترضی تھیں پوری آس اساں
    لج پال کریسی پاس اساں
    واشفع تشفع صحیح پڑھیاں

    لاہو مکھ تو مخطط برد یمن
    من بھانوری جھلک دکھلاو سجن
    اوہا مٹھیاں گالیں الاو مٹھن
    جو حمرا وادی سن کریاں

    حجرے توں مسجد آو ڈھولن
    نوری جھات دے کارن سارے سکن
    دو جگ اکھیاں راہ دا فرش کرن
    سب انس و ملک حوراں پریاں

    انہاں سکدیاں تے کرلاندیاں تے
    لکھ واری صدقے جاندیاں تے
    انہاں بردیاں مفت وکاندیاں تے
    شالا آون وت وی اوھ گھڑیاں

    سبحان اللہ ما اجملک
    ما احسنک ما اکملک
    کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا
    گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں
    سید مہر علی شاہ (رح)
     
  23. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    نسیما جانبِ بطحا گزر کُن
    ز احوالم محمد را خبر کُن
    بحالِ مبتلائے غم نظر کُن
    دوائے درد دل اے چارہ گر کُن
    توئی سلطانِ عالم یا محمد
    ز روئے لطفِ سوئے من نظر کُن
    بہ بر ایں جانِ مشتاقم و آں جا
    فدائے روضہِ خیر البشر کُن
    مشرف گر چہ شد جامی ز لطفش
    خُدایا ! ایں کرمِ بار دگر کُن
    حضرت مولانا عبدالرحمن جامی
     
  24. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    نمی دانم چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم
    بہر سو رقص بسمل بود شب جائے کہ من بودم
    پری پیکر نگار، سرو قد ے ، لالہِ رخسارے
    سراپا آفتِ دل بود شب جائے کہ من بودم
    رقیباں گوش بر آوازِ او در ناز من ترساں
    سُخن گفتن چہ مشکل بود شب جائے کہ من بودم
    خدا خود میر مجلس بود اندر لامکاں خسرو
    محمد شمع محفل بود شب جائے کہ من بودم
    حضرت امیر خسرو
     
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    لوح بھی تُو قلم بھی تُو تیرا وجود الکتاب
    گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب
    عالمِ آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ
    زرہ ریگ کو دیا ، تُو نے طلوعِ آفتاب
    شوکتِ سنجر و سلیم ، تیرے جلال کی نمود
    فقرِ جُنید و با یزید تیرا جمال بے نقاب
    شوق تیرا اگر نہ ہو ، میری نماز کا امام
    میرا قیام بھی حجاب ، میرا سجود بھی حجاب
    تیری نگاہ سے دونوں مراد پا گئے
    عقل غیاب و جستجو ، عشق حضور و اضطراب
    ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
     
  26. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    خدا کی عظمتیں کیا ہیں محمد مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وسلم) جانے
    مقام مصطفٰے(صلی اللہ علیہ وسلم) کیا ہے محمد کا خدا جانے

    صدا کرنا میرے بس میں تھا میں نے تو صدا کردی
    وہ کیا دیں گے میں کیا لوں گا سخی جانے گدا جانے

    مریض مصطفٰے (صلی اللہ علیہ وسلم) ہوں میں طبیبوں چھیڑو نہ مجھ کو
    مدینے مجھ کو پہنچادو تو پھر دارالشفا جانے

    میری مٹی مدینے پاک کی راہ میں بچھا دینا
    کہاں لے جائیگی اس کو مدینےکی ہوا جانے

    مدینے پاک کی تم مانگتے رہنا دعا یارو
    اثر ہوگا نہیں ہوگا نبی جانے دعا جانے

    ہمیں تو سرخرو ہونا ہے آقا(صلی اللہ علیہ وسلم) کی نگاہوں میں
    زمانے کا ہے کیا ناصر بھلا جانے برا جانے
     
  27. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    آصیف جی بہت آچھا لگی ساری نعتیں
     
  28. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا
    مجھ کو بھی محمد کا دیوانہ بنا دینا

    جو رنگ کہ جامی پر رومی پر چڑھا یا تھا
    اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پر بھی چڑھا جا نا

    قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیی
    اس چہرہ انور کا دیدار کرا جانا

    جس خواب میں ہو جائے دیدار نبی حاصل
    اے عشو کبھی مجھ کو نیندایسی سلا جانا

    دیدار محمد کی حسرت تور ہے باقی
    جز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

    دنیا سے ریاض ہو جب عقبی کی طرف جانا
    داغ غم احمد سے سینے کو سجا جا نا
     
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    اور اس خوبصورت نعت کے لیے آپ کا بھی بہت شکریہ ،
     
  30. نوری
    آف لائن

    نوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2011
    پیغامات:
    359
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت شریف

    شکریہ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں