1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت شریف : دو جہاں میں کامرانی آپﷺ کی الفت سے ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏25 نومبر 2020۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم
    الحمدللہ ایک نعت شریف کے کچھ اشعار کہنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے - ایک نظر آپ بھی دیکھ لیں کہیں کوئی کوتاہی تو نہیں ہوئی ہے؟
    جزاک اللہ خیر

    دو جہاں میں کامرانی آپﷺ کی الفت سے ہے
    ہم گنہگاروں کو رغبت آپﷺ کی مدحت سے ہے

    ہم کو بھر بھر کے نوازا ہے خدا نے جھولیاں
    یہ کرم ہم پر خدا کا آپﷺ کی نسبت سے ہے

    دور ہیں آقاﷺ ، مدینے کا ہمیں ارمان ہے
    زندگی میں بس یہی اک غم بڑی شدت سے ہے

    سارے نبیوں میں نبی ہیں آپﷺ ہی بس آخری
    وجہِ تخلیقِ جہاں بھی آپ ﷺ کی برکت سے ہے

    پتھروں نے دی گواہی ، پیڑ بھی چلنے لگے
    چاند بھی دو لخت آقا ﷺ آپ ﷺ کی عظمتسے ہے

    آنچ آئے آپﷺ کی حرمت پہ ،ہے یہ اک سوال
    جو مسلمانی کے دعویدار کی غیرت سے ہے

    آپ کی الفت نہ ہو سعدی تو کیا ہے زندگی
    زندگی کا لطف آقا ﷺ آپ ﷺ کی چاہت سے ہے

    سعید سعدی
    23-11-2020
     
    Last edited: ‏27 نومبر 2020
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ بہت خوصورت نعت ہے
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    بہت عمدہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیراً
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں