1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعتِ حبیبِ کبریاء صل اللہ علیہ واٰلِہ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از اشرف نقوی, ‏12 اگست 2006۔

  1. اشرف نقوی
    آف لائن

    اشرف نقوی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اگست 2006
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نعتِ حبیبِ کبریاء صل اللہ علیہ وا

    نعتِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم

    جب بزمِ کائنات میں لایا گیا مجھے
    کلمہ مرے نبی کا پڑھا یا گیا مجھے

    اُس دن سے میری آنکھ شبستانِ نُور ہے
    جِس دن سے وہ جمال دِکھایا گیا مجھے

    بھٹکا میں جب کبھی بھی گناہوں کے دشت میں
    ہر بار سیدھی راہ پہ لایا گیا مجھے

    یوں ہر قدم پہ مجھ کو سہارا دیا گیا
    گرنے سے پیشتر ہی اُٹھایا گیا مجھے

    ذکرِ رسولِ پاک سے روشن رکھا گیا
    یادِ شہِ شہاں سے سجایا گیا مجھے

    اِک بے نوا سا پیڑ تھا دشتِ حیات میں
    اُن کا کرم ، خزاں سے بچایا گیا مجھے

    کی میری دستگیری فقط اُن کی ذات نے
    دُنیا میں بار ہا جو ستایا گیا مجھے

    اشرف مجھے تو اپنے مقدر پہ ناز ہے
    اُن کا غلام کہہ کے بلایا گیا مجھے

    اشرف نقوی​
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: نعتِ حبیبِ کبریاء صل اللہ علیہ

    ماشاءاللہ، اس سے بڑی ناز کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ اللہ رب العزت درِ مصطفی سے وابستگی کو سلامت رکھے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں