1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نظم ۔۔ فاصلے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏8 نومبر 2018۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    قربتوں کے فاصلے
    جو تھے وہ کم نہیں ہوئے
    دلوں میں ہیں جو رنجشیں
    وہ برسہا برس سے ہیں…اسی طرح سے موجزن
    محبتوں کی ڈالیاں
    کبھی کی خشک ہو چکیں
    منافقت کی چادریں
    دلوں پہ ہیں چڑھی ہوئیں
    یہ الفتوں کی رہ گزر
    ہے سونی آ ج کس قدر
    ہیں ساتھ سب … بظاہر اب
    مگر وہ پیار کی شمع
    جو روشنی کا تھی سبب
    وہ بجھ چکی …وہ گُل ہوئی
    ہے رب سے میری یہ دعا
    ا ے میرے رب مرے خدا!
    محبتوں کی ڈالیاں
    ہوں پھر سے سب ہری بھری
    وہ الفتوں کی رہ گزر … بنے سبھی کی رہ گزر
    جلے وہ پیار کی شمع
    ہو چار سو چمک دمک
    اے میرے رب!
    یہ چاہتوں کی دوریاں
    منافقت کی چادریں
    یہ قربتوں کے فاصلے
    سمیٹ لے …میرے خدا!!
    سمیٹ لے …میرے خدا!!
     
    آصف احمد بھٹی، حنا شیخ 2 اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ

    بہت خوبصورت
     
    آصف احمد بھٹی اور ًمحمد سعید سعدی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں