1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نظم ۔۔۔ زنیرہ گل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏17 جولائی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کھیلتی اور جھولتی میں
    اک ڈگر پر جا رہی تھی
    پھر اچانک کیا ہوا
    گھمبیرتا چھایا ہوا
    گرتے گرتے بچ گئی
    محسوس کچھ ایسا ہوا
    خون خشک میرا ہوا
    گرنے بچنے کا وہ لمحہ
    اس قدر سفاک تھا
    اور اس قدر چالاک تھا
    کچھ نہیں بگڑا مرا
    دھڑکن کی اک آواز تھی
    اور جب اندر ٹٹولا
    سب کچھ ملا ٹوٹا ہوا
    یہ سب اچانک کیا ہوا


    زنیرہ گل
     
    بزم خیال اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بحر:مدیدمربع سالم(فاعلاتن فاعلن)ازروئے عروض ڈاٹ کام

    شکستگی

    کھیلتی بے فکر میں
    جا رہی تھی اپنی رہ
    پھر اچانک کیا ہوا!
    گھپ اندھیرا چھا گیا
    گرتے گرتے میں بچی
    مجھ کو کچھ ایسا لگا
    دم نہیں مجھ میں رہا
    گرنے بچنے کا وہ پل
    ہاں وہ اِک لمحہ اٹل
    اس قدر سفاک تھا
    اس قدر چالاک تھا
    کچھ نہیں بگڑا مرا
    دھڑکنوں کا شور تھا
    اور ٹٹولا جب دروں
    سب تھا واں ٹوٹا ہوا
    یہ اچانک کیا ہوا!
     
    Last edited: ‏18 جولائی 2020
    زنیرہ عقیل اور بزم خیال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں