1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نظر جو کوئی بھی تجھ سا حسیں نہیں آتا ❀ヅ❤♫

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏5 فروری 2018۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    نظر جو کوئی بھی تجھ سا حسیں نہیں آتا
    کسی کو کیا مجھے خود بھی یقیں نہیں آتا

    ترا خیال بھی تیری طرح ستم گر ہے
    جہاں پہ چاہئے آنا وہیں نہیں آتا

    جو ہونے والا ہے اب اس کی فکر کیا کیجے
    جو ہو چکا ہے اسی پر یقیں نہیں آتا

    یہ میرا دل ہے کہ منظر اجاڑ بستی کا
    کھلے ہوئے ہیں سبھی در مکیں نہیں آتا

    بچھڑنا ہے تو بچھڑ جا اسی دوراہے پر
    کہ موڑ آگے سفر میں کہیں نہیں آتا
    شاعر: شہریار
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں