1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ندیم وجدان صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ندیم وجدان, ‏26 دسمبر 2014۔

  1. ندیم وجدان
    آف لائن

    ندیم وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2014
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    میرا نام ندیم وجدان ہے۔میں واہ کینٹ کا رہائشی ہوں اور پاکستان آرڈینینس فیکٹریز میں ملازمت کرتا ہوں اور ساتھ ہی پارٹ ٹائم ٹیوشن بھی پڑھاتا ہوں ۔میں نے پنجاب یونیورسٹی سے بی کام کیا ہوا ہے ۔کچھ روز پہلے کچھ تلاش کرتے کرتے ہماری اردو تک پہنچا تھا تو تب سے ہی شمولیت کا ارداہ کر لیا تھا لہذا آج آپ سب سے مخاطب ہوں ۔امید کرتا ہوں آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ہماری اردو اور ہم سب کی پیاری اردو کے ساتھ میرا یہ سفر ضرور اچھا ثابت ہوگا۔ ان شاء اللہ
     
    ملک بلال، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم اسلام اور خوش آمدید جناب
     
    ندیم وجدان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    از خود تعارف کروانے پر آپ کا شکریہ ، مگر میں آپ کوہماری اردو پیاری اردو کا روایتی تعارفی پرچہ پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں امید ہے آپ جلد جواب سے نوازیں گے
     
    ندیم وجدان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

    [​IMG]
    ندیم وجدان صاحب
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔


    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
  5. ندیم وجدان
    آف لائن

    ندیم وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2014
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    بہت شکریہ جناب آپ نے مجھے امتحان میں بیٹھنے کے قابل سمجھا۔
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    جواب:پورا نام ندیم وجدان ہےاور میری خالہ نے رکھا تھا۔اس زمانے میں ندیم بیگ بہت مشہور تھے غالباً تبھی یہ نام رکھا گیا ہے۔امی بتاتی ہیں کہ تمھارے نام پربڑا ہنگامہ ہوا تھا کیونکہ دادی چاہتی تھیں کہ نام رضوان ہو اور خالہ ندیم رکھنا چاہتی تھیں اور پھرخالہ نے ماموں کی مدد سے دادی کے ساتھ دھاندلی کر کے نام یونین کونسل میں ندیم لکھوا دیا۔:chp:
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    جواب : دیمی لقب ہے ۔کیوں رکھا گیا کی وجہ تو نہیں پتا۔:wink:
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    جواب: 26 سال صرف۔:(
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    جواب:واہ کینٹ، پاکستان اور2007 سے۔
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    جواب:بی کام کیا ہوا ہے۔اس وقت ورچوئل یونیورسٹی سے بی ایس سافٹ ویئر انجینیرنگ کر رہا ہوں۔(حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟) کے لیے:cfd:
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    جواب: ڈیوٹی اور فارغ اوقات میں ٹیوشن پڑھانا۔:)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    جواب:سرکاری ملازمت اور پارٹ ٹائم ٹیچنگ۔
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    جواب:ایک سکول بنانا چاہتا ہوں جہاں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اپنی آنے والی نسل کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    جواب :انٹر نیٹ پر اردو شاعری کے بارے میں سرچ کرتے ہوئے حادثاتی طور پر ہماری اردو سے تعارف ہوا اور دل چاہا کہ کچھ مستفید ہوا جائے۔جس کے نتیجے میں آج پیپر دے رہا ہوں۔:eek:



     
    Last edited: ‏28 دسمبر 2014
    محمود احمد غزنوی، غوری، تانیہ اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا ، آپ نے کافی تعلیم یافت کی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہمیں بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا

    دیگر آپ کی پیدائشی دھاندلی قابل ستائش تو نہیں مگر اچھی لگی ہے :wink:
     
    ندیم وجدان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف اچھا لگا
     
    ندیم وجدان نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    دلچسپ پیرائے میں تعارف کے لیے بہت شکریہ
     
  9. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں