1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نجات کن چیزوں میں ہے

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏29 جون 2007۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ: سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ [حضرت مجھے بتادیجیے کہ]نجات حاصل کرنے کا گر کیا ہے؟(اور نجات حاصل کرنے کے لیے مجھے کیا کام کرنے چاہئیں؟)
    آپ :صلی اللہ علیہ وسلم: نے ارشاد فرمایا:اپنی زبان پر قابو رکھواور چاہیے کہ تمھارے گھر میں تمھارے لیے گنجائش ہواور اپنے گناہوں پر اللہ تعالیٰ کے حضور رویا کرو
    (جامع ترمذی)
    تشریح :فرمایا گیا ہے کہ اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھا جائے اس لیے کہ انسان بے شمار گناہ صرف زبان کو کنٹرول مین نہ رکھنے کیوجہ سے کرتاہے
    زبان ایک ایسا ہتھیار ہے کہ اگر اسے کنٹرول میں رکھا گیا اور گالی گلوچ سے پرہیز کیا گیا تو یہ نجات اور جنت کا ذریعہ ہے وگر نہ زبان کی آفتون کی وجہ سے بیشمار انسان جہنم کی آگ کا نوالہ بنیں گے
    اور یہ فرمان بھی ذکر کیاگیا ہے کہ ؛تمھارے گھرمیں تمھارے لیے گنجائش ہو نی چاہیے :کا مطلب یہ ہے کہ جب باہر کا کوئی کام نہ ہو تو آوارہ گردوں اور بے فکروں کی طرح باہر نہ گھوما کرو بلکہ اپنے اپنے گھر میں اور بال بچوں میں رہ کر گھر کے کام کاج دیکھا کرو
    ربِ کائنات سے دعاہے کہ عمل کرنےکی نصیب فرمائے،،،،آمین۔۔۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ یا اخی !!

    اگر آپ تیسرے حکم کی بھی وضاحت فرما دیتے تو پڑھنے والوں‌کی توجہ اس طرف بھی مبذول ہو جاتی۔ یعنی اللہ تعالی کے حضور گریہ و زاری کرنا۔

    حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا “دو قطرات ایسے ہیں کہ اللہ تعالی نے ان پر دوزخ کی آگ حرام کر دی ہے۔ ایک وہ قطرہ (خون کا) جو (بوقتِ شہادت) شہید کے جسم سے سب سے پہلے زمین پر گرتا ہے۔ اور دوسرا قطرہ انسان کی آنکھ کا (جو خشیتِ الہی کی وجہ سے) بندے کی آنکھ سے آنسو بن کر نکلتا ہے (اوکما قال)

    اللہ تعالی کے حضور گریہ و زاری ایک بہت بڑی نعمت ہے جو بڑے بڑے انبیاء کرام سے لے کر اولیاء و صالحین عظام کو ملتی رہی ہے۔

    دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اپنی خشیت و محبت میں رونے والی آنکھ عطا فرمائے آمین
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ہمارے پیارے نبی :saw: کے فرمودات کا ایک ایک حرف حق ہے۔

    اللہ پاک ہمیں‌عمل کی توفیق دے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں