1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نایاب نصیحتیں

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از چھوٹا غالب, ‏24 دسمبر 2012۔

  1. چھوٹا غالب
    آف لائن

    چھوٹا غالب ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جنوری 2012
    پیغامات:
    60
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    نایاب نصیحتیں


    ٭اگر کوئی تمہیں گالیاں دے تو تم اسےایک بڑا سا پتھر اٹھا کر مار دو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اس کی ایسی کی تیسی۔

    ٭اگر آپ پر کوئی مصیبت آجائے تو گھبرا جائیے، کیونکہ گھبرانے سے اس کا صحیح حل مل جاتا ہے۔

    ٭سیدھے منہ بات نہ کرنے والوں کا منہ سیدھا کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔ اور وہ ہے چھینی ہتھوڑا۔

    ٭آپ کو راستے میں کوئی اینٹ پڑی نظر آئے تو اس کے ساتھ دوسری اینٹ بھی رکھ دیں، کیونکہ پہلے والی اینٹ بھی تو آخر کسی نہ کسی نے رکھی ہوگی۔

    ٭کسی کو نصیحت کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ نصیحت وہی اثر کرتی ہے جس میں منہ کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کا بھی استعمال ہو۔

    ٭خود کشی اکیلے نہ کیجئے بلکہ اپنے کسی دوست کو ساتھ لے جائیے جو آپ کو نہر میں دھکا دے سکے۔

    ٭بے وقوف کی باتیں ہمیشہ غور سے سننی چاہییں۔ اور جو وہ کہےآپ اس کے الٹ کرنے سے ہمیشہ کامیاب ہوں گے۔

    ٭اچھا جنریٹر وہی ہے جو لوڈ شیڈنگ میں کام آئے۔

    ٭کسی عورت یا لڑکی کو مت چھیڑو۔ کیونکہ صرف چھیڑنے کا کیا فائدہ؟

    ٭ اگر آپ کو کتا کاٹ لے تو آپ اسے کاٹ لیں ۔۔۔ ۔۔۔ حساب برابر۔

    ٭اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو ٹنڈ کروا لیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ سیاپا ہی مکے۔

    ٭اگر آپ کا قد چھوٹا ہےتو تین چار مرتبہ پھانسی لیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اگر بچ گئے تو بہت فائدہ ہو گا۔

    ٭اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی تو چوکیداری کرلیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔تاکہ کچھ پیسے بھی مل جائیں۔





    انتباہ:۔ ان نصیحتوں پر عمل والا نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔​
     
  2. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نایاب نصیحتیں

    جناب محترم چھوٹا غالب صاحب

    بہت شکریہ اس شئیرنگ کا کوشش کروں کا ان پر عمل نا کروں
     
  3. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نایاب نصیحتیں

    شاباش پروفیسر غالب ، کوئی حال نہیں‌آپ کا بھی :a12:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں