1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سلطان میر, ‏17 مارچ 2012۔

  1. سلطان میر
    آف لائن

    سلطان میر ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2006
    پیغامات:
    169
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلامُ علیکم دوستو! چند مصروفیات اور زندگی کے روزمرہ مسائل کے باعث کُچھ عرصے سے اس فورم پر حاضری کا سلسلہ ٹوٹا رہا تھا، جسکے لئے معذرت خواہ ہوں۔ کوشش کروں گا کہ آئندہ لمبا وقفہ نہ آنے پائے۔ فی الوقت مندرجہ ذیل نظم پیشِ خدمت ہے بطور "جُرمانہْ غیر حاضری":-

    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں
    بے ثباتی کا گُماں رہنا ہے
    تا حشر قائم جہاں رہنا ہے
    زندگی یونہی رواں رہنا ہے
    سلسلہ یونہی چلے گا جیون کا
    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں
    زندگی کا ایسا ہی طور ہو گا
    ہم نہ ہونگے تو کوئی اور ہو گا
    ظُلمتوں کا ایسے ہی دور ہو گا
    سلسلہ یونہی چلے گا جیون کا
    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں
    ہر روز یونہی مارا ماری رہے گی
    دیوانگی ایسے ہی طاری رہے گی
    ابلیسیت آخر تک جاری رہے گی
    سلسلہ یونہی چلے گا جیون کا
    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں
    سارے رشتوں کو اِک رسم جانو
    غنیمت ہے! جو مہلت بہم جانو
    عمل اچھے دُنیا میں اہم جانو
    سلسلہ یونہی چلے گا جیون کا
    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں
    دُنیا کے رنگ میں نہ رنگ جا سُلطاں
    کوئی غم ہر دم نہ ٹھہرا سُلطاں
    فانی دُنیا سے نہ گھبرا سُلطاں
    سلسلہ یونہی چلے گا جیون کا
    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں

    سارے رشتوں کو اِک رسم جانو
    غنیمت ہے! جو مہلت بہم جانو
    عمل اچھے دُنیا میں اہم جانو
    سلسلہ یونہی چلے گا جیون کا
    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں​


    واہ بہت خوب۔ محترم سلطان صاحب۔
    عمدہ کلام پر بہت سی داد قبول ہو۔
     
  3. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں

    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں
    واہ واہ کیا کہنے۔۔۔بہت خوب
     
  4. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں

    واہ واہ جی واہ
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں

    ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں
    بہت اعلی سلطان میر جی
    بہت سی داد قبول فرمائیں۔
     
  6. انوارالحسن
    آف لائن

    انوارالحسن ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مارچ 2012
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: "ناگزیر کُچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تُم بھی نہیں

    ناگزیر کچھ بھی نہیں، ہم بھی نہیں تم بھی نہیں:
    بہت خوب سلطان میر صاحب بہت خوب، اپنے غیر حاضر رہنے کا کیا خوب جرمانہ ادا کیا ہے آپ نے. اتنی اچھی شیئرنگ کا بہت بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں