1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ناول اور افسانے میں کیا فرق ہے؟

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏3 دسمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پس منظر؛
    اردو ادب میں شاعری کو اولیت حاصل ہے اور پہلے پہل شعرا شاعری کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے۔ مگر پھر آہستہ آہستہ نثر نے سر اُٹھانا شروع کیا۔ اور پھر نثری تحریروں کی صورت وارداتِ قلبی کا اظہار کیا جانے لگا۔ناول داستان کی ترقی یافتہ شکل ہے اور افسانہ ناول کا مآخذ تصور کیا جاتا ہے۔

    ناول کیا ہے؟
    یہ ایک مغربی صنف ہے جو اردو میں داستان کے بعد رائج ہوئی۔ اس کے معنی نیا۔ انوکھا۔ عجیب اور نمایاں کے ہیں۔یہ ایک نثری کہانی ہوتی ہے جو کسی ایک انسان کی تمام زندگی پر محیط ہوتی ہے۔

    افسانہ کیا ہے؟
    افسانہ بھی ایک نثری صنفِ سخن ہے۔ اس کے معنی حقیقت کا نقیض۔ جھوٹ۔ جھوٹی کہانی۔ بات کو زیبِ داستان کے لیے بڑھانا وغیرہ ہیں۔اس کو قصہ واقع یا کہانی بھی کہا جاتا ہے۔

    ناول اور افسانے میں بنیادی فرق؛
    ناول اور افسانے میں بہت سے مختلف عناصر ہیں جیسے ناول ایک ایسی نثری کہانی ہوتی ہے جو کہ کسی انسان کی تمام زندگی پر مبنی ہوتی ہے۔ اس میں بے شمار کردار پائے جاتے ہیں۔ یہ داستان سے تھوڑی چھوٹی کہانی ہوتی ہے اور اس میں مصنف زندگی کی تلخ حقیقتوں کو بیان کرتا ہے۔ اس میں چھوٹی چھوٹی کئی کہانیاں پائی جاتی ہیں۔ جو آپس میں مربوط ہو کر ناول کی شکل اختیار کر جاتی ہیں۔ ناول افسانے سے طویل ہوتا ہے اس کو ایک ہی نشست میں پڑھا نہیں جا سکتا۔ بعض اوقات اس کے ابواب بھی بنا دئے جاتے ہیں۔ اور انکو عنوانات بھی دئے جاتے ہیں۔ جبکہ افسانہ ناول کی نسبت مختصر ہوتا ہے۔ اس میں انسان کی زندگی کے کسی ایک پہلو کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔اور اُس ایک پہلو کو اس قدر خوبصورتی کے ساتھ بیان کر دیا جاتا ہے کہ قاری پر سب کچھ عیاں بھی ہو جاتا ہے اور ایک طرح سے اصلاح بھی ہو جاتی ہے۔افسانہ ایک ایسی صنفِ ادب ہے جس کو ہم ایک ہی نشست میں ختم کر سکتے ہیں۔ اس میں ایک بنیادی کردار ہوتا ہے اور باقی دو چار کردار اس کے گرد گھومتے ہیں۔ناول اور افسانہ میں اسلوب کو خبصورت بنانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جاتے ہیں۔

    ماحصل؛
    دورِ جدید میں انسان بہت عجلت پسند ہو گیا ہے۔ اسی عجلت نے انسان کو اختصار پسند بنا رکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آدمی نے داستان سے ناول کا سفر طے کرنے کے بعد افسانے سے اب افسانچے کو اہمیت دینا شروع کر دی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں