1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نام سے جس کے بدن میں جھرجھری آتی رہی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    نام سے جس کے بدن میں جھرجھری آتی رہی
    وقت یہ آیا کہ اس کی یاد بھی جاتی رہی

    یوں خزاں کی چیونٹیاں چمٹیں زمیں کی کوکھ سے
    فصلِ گل بے چین تھی راتوں کو چلاتی رہی

    ایک نقطے پر ملے احساس کے سب زاویے
    دائرہ میں درد کی تصویر لہراتی رہی

    اس نظر کی دھوپ کا لکھنا پڑا ہے مرثیہ
    عمر بھر جو منجمد سوچوں کو پگھلاتی رہی

    منزلِ شہرِ تمنا دسترس میں تھی مگر
    آرزو کو راستے میں نیند آ جاتی رہی

    اس طرح جاڑا کوئی لپٹا رہا کہ عمر بھر
    گرم پانی سے بھری بوتل کو سہلاتی رہی
    ٭٭٭

    یاسمین حبیب​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں