1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ناریل کے ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏14 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ساحلی علاقوں میں اگنے والے درخت کا پھل، ناریل معدنیات،وٹامن اور دیگر غذائیات کا خزانہ ہے۔اس پھل کا تیل بھی نکلتا ہے جو کھانا پکانے کے علاوہ بہت سے فوائد رکھتا ہے۔زمانہ قدیم سے خواتین و مرد اپنی جلد کی حفاظت کے لیے اسے استعمال کر رہے ہیں۔اس ضمن میں ناریل کے تیل کے چھ کارا?مد ٹوٹکے درج ذیل ہیں:
    ٭…جلد تروتازہ بنائیے : چہرے کی جلد کو خوبصورت اور تر و تازہ کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں تھوڑی سی چینیملا کر اسے چہرے پر دس منٹ تک لگائیے۔یوں جلد کے مردہ خلیے ختم ہوجاتے ہیں۔اگر تیل میں چینی کی جگہ نمک ملا کر کچھ روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ جلد کو چھوت اور دانوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
    ٭…دانتوں کی مضبوطی: یوں تو دانت مضبوط رکھنے کے لیے مارکیٹ میں کئی طرح کے ٹوتھ پیسٹ دستیاب ہیں، لیکن یہ ٹوٹکہ زیادہ کارآمد ٹوتھ پیسٹ ثابت ہوسکتا ہے۔تھوڑا سا ناریل کا تیل اور نمک دانتوں میں روزانہ تین سے چار منٹ تکلگاکر رکھئیے۔اس ترکیب سے دانت مضبوط، کیڑوں سے پاک اور چمکدار رہتے ہیں۔
    ٭…بالوں کی صحت: ناریل کے تیل کا استعمال بال ٹوٹنے سے بچاتا آ اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔اب انکشاف ہوا ہے کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر بالوں پر لگایا جائے ،تو وہ طویل عرصہ سفید نہیں ہوتے۔یوں یہ نسخہ بالوں کو سیاہ رکھنے میں کام آتا ہے۔
    ٭…پھٹی ہوئی ایڑیاں: ناریل کے تیل کی چوٹ ٹھیک کرنے کی خصوصیت سے سب واقف ہیں، لیکن اگر ہر رات سونے سے پہلے پاوﺅں پر ناریل کا تیل لگا کر موزے پہن لیے جائیں تو پاﺅں کی پھٹی ہوئی ایڑیاں ایک ہفتے میں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔
    ٭…ہونٹ پھٹ جائیں تو: ناریل کے تیل میں فطری طور پر جلد کو نرم و ملائم رکھنے کی کمال کی خصوصیت موجود ہے۔یہ تیل ہونٹوں کے لیے بھی مفید ہے۔ اگر رات کو ہونٹوں پر تھوڑا سا ناریل کا تیل لگا کر سویا جائے تو ہونٹ کسی بھیموسم میں پھٹنے سے بچ سکتے ہیں۔
    Coconut.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں