1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ناریل پانی پینا بلڈ پریشر سمیت کئی امراض کیلئے فائدہ مند قرار

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏12 اکتوبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    کراچی (ویب ڈیسک) ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ناریل کا پانی پینے سے نہ صرف آپ خوبصورت نظر آئیں گے بلکہ یہ آپ کو چاک و چوبند رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ناریل کے پانی سے متعلق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے اور ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں، ناریل کا پانی بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ ناریل کا پانی وزن کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے موزوں ہے، اکثر ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو ناریل کا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو قبض کی صورت میں حاملہ خواتین کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے۔ ناریل کے پانی میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے استعمال سے انسان کے پیشاب کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور خاص طور پر گردوں کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان افراد فوری طور پر ناریل کے پانی سے چہرے کا مساج کریں کیوں کہ یہ چہرے پر پھنسیوں کے خاتمے کیلئے بھی مفید ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/12-Oct-2014/151931
     
    ساجد حنیف نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    اور اللہ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
    بہت اچھی انفارمیشن ہیں بهائی
    جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ ۔اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں آمین
     
    عدنان بوبی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں