ناراض بیوی میری بیوی ناراض ہو تو ناشتہ پر آواز نہیں دیتی، بس چمچہ کھٹکھٹا تی ہے۔ میری چائے کا چمچ میرے ہاتھ میں نہیں پکڑاتی، بس میرے سامنے رکھ کر چلی جاتی ہے۔ میرا سینڈوچ بھی مجھے نہیںدیتی، سامنے رکھ دیتی ہے۔پاس والی کرسی پر میرے نہیں بیٹھتی ،ایک کرسی چھوڑ کر بیٹھتی ہے۔ پھر ناشتہ کرنے کے بعد کچن میں چلی جاتی ہے۔ میں کام پرنکل جانے کے لیے نکلوں تو دروازے تک آتی ہے۔ وہ ناراضی میں بولنا چھوڑتی ہے، محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔