1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نائن الیون کے بعد 49 ہزارپاکستانی دہشتگر دی کا نشانہ بنے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏26 مارچ 2013۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    نائن الیون کے بعد 49 ہزارپاکستانی دہشتگر دی کا نشانہ بنے
    اسلام آباد…2008سے 2013کے دوران فاٹا، پاٹا میں دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات عدالت میں جمع کر ادی گئی ہیں،خفیہ اداروں کے وکیل راجا ارشاد نے سپریم کورٹ میں تفصیلات جمع کرائیں, راجا ارشاد نے دہشتگردوں کی سی ڈیز بھی عدالت میں پیش کیں۔جمع کرائی جانیوالی رپورٹ کے مطابق2008 میں دہشتگردوں نے فاٹا کے 34 فی صد علاقوں پر قبضہ کر لیاتھا ،حکومت کی صرف 31 فی صد علاقوں میں رٹ موجود تھی۔ سال 2008 سے 2013 تک 235 خود کش حملے ہوئے۔2ہزار 257 راکٹ حملے اور4 ہزار 256 بم حملے ہوئے،5 سال کے دوران 3 ہزار دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک ہزار 228 دہشتگرد
    زخمی ہوئے، 5 ہزار 152 سویلین جاں بحق اور 5 ہزار 676زخمی ہوئے، ایک ہزار 479 فوجی شہید، 5 ہزار 745 زخمی ہوئے جبکہ ایف سی کے 675 اہلکار شہید اور ایک ہزار 978 زخمی ہوئے۔5سال کے دوران شو رش زدہ علاقوں میں 612 آپریشن کیئے گئے۔شورش زدہ علاقوں میں 6 ہزار سرچ آپریشن ہو ئے ۔نائن الیون کے بعد اب تک 49 ہزار سویلین اور فوجی دہشتگردی واقعات کا نشانہ بن چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2007 اور2008میں دہشتگردوں نے پاکستان کے آئین اور رٹ کو چیلنج کیا،سال 2008 میں دہشتگردوں نے سوات میں 31 فی صد علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اب فرقہ وارانہ تشدد کا راستہ اختیار کرلیا ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ :جلو زئی کیمپ خودکش دہماکہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں