1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں اسے سائباں سمجھتی ہوں ۔۔۔ اصلاح طلب

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏13 مئی 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میں اسے سائباں سمجھتی ہوں
    اور اسے کل جہاں سمجھتی ہوں
    مری تشبیہہ چاند سے دی ہے
    میں اسے آسماں سمجھتی ہوں
    آنسو چہرے پہ جھلملائے تو
    میں اسے کہکشاں سمجھتی ہوں
    زخم ہر اک نیا جو دیتے ہیں
    اک وفا کا نشاں سمجھتی ہوں
    غیر مجھ کو وہ سمجھتے ہیں پر
    میں اسے اپنی جاں سمجھتی ہوں
    کسی طوفان میں گھِر کر آخر
    میں مگر بادباں سمجھتی ہوں
    گُل کی باتیں اثر نہیں رکھتیں
    بس اسے رائیگاں سمجھتی ہوں

    زنیرہ گُل
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ۔۔۔بہت خوبصورت غزل،ماشاء اللہ !
    اللہ تعالیٰ رب العزت آپ کو رمضان المبارک کے تمام فیوض و برکاۃ سے نوازے، ہر بلا سے محفوظ رکھے اور
    دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
    ۔۔۔اوراب آپ کی غزل کے اشعار:

    میں اُسے سائباں سمجھتی ہوں
    اپنا سارا جہاں سمجھتی ہوں۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔اور سارا جہاں سمجھتی ہوں ۔۔۔۔۔یا۔۔اور بس کُل جہاں سمجھتی ہوں(پہلے مصرعے کا اُسے دوسرے میں دہرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ بات اُسی سے متعلق ہے جو دوسرے مصرعے میں مکمل ہوگئی ممکن ہے آپ اِس تکرار سے اپنی بات میں غیر معمولی زور اور وزن پیدا کرکے سامعین کی غیرمعمولی توجہ چاہتی ہوں مگرنہیں ہر حال میں ایک ہی لفظ یا مرکب الفاظ (ترکیب )کے دونوں مصرعوں میں لانے سے بچیں۔۔۔۔۔تاوقتیکہ ایک قادرالکلام شاعرہ ہوجائیں )
     
    Last edited: ‏17 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وہ مجھے چاند جیسا کہتا ہے
    میں اُسے آسماں سمجھتی ہوں

    ۔۔۔۔۔اردومیں بات چیت کرتے ہوئے اگر تشبیہ کا لفظ آگیا اور بات اپنی ہو تو بھی میری تشبیہ نہیں بلکہ مجھ کو یا مجھے چاند سے تشبیہ دی ہے ،کہتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏17 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    زخم جب اک نیا وہ دیتا ہے
    میں وفا کا نشاں سمجھتی ہوں
     
    Last edited: ‏17 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    غیر شاید وہ جانتا ہے مجھے
    میں اُسے اپنی جاں سمجھتی ہوں

    ۔۔۔پہلے مصرعے میں ادب سے ۔۔۔۔۔وہ سمجھتے ہیں ۔۔۔۔اور دوسرے میں ۔۔۔۔۔اُسے اپنی جاں۔۔۔۔۔۔تو یہ تو مناسب نہیں۔ایک ہی انداز دونوں مصرعوں میں رہے تو بہتر ہے۔
     
    Last edited: ‏17 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ہو منج دھار میں سفینہ اگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیچ طوفاں میں ہو سفینہ اگر
    میں اُسے بادباں سمجھتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔میں تمھیں بادباں سمجھتی ہوں
     
    Last edited: ‏17 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    گُل کی باتوں میں ہے اثر کہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے اثر گُل کی بات میں تو کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے اثر گُل کی بات میں پھر بھی
    میں انہیں رائیگاں سمجھتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ میں اِسے رائیگاں سمجھتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اِسے رائیگاں سمجھتی ہوں
    ۔۔اثر کے باوجود گل اپنی بات کو رائیگاں کیوں کہہ رہی ہیں؟
    اِس لیے کہ بات میں اثر تو ہے مگر الٹا،برخلاف ، برعکس، متضاد
    مومن کا شعر:
    مانگا کریں گے اب سے دعا ترکِ ہجر کی
    آخر کو دشمنی ہے اثر کو دعا کے ساتھ​
    ۔۔۔
    الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اِس بیماریٔ دل نے آخر کام تمام کیا!​

    ۔۔۔۔۔گل کی باتیں اثر نہیں رکھتیں(یہاں جمع کا صیغہ ہے ’’باتیں،’’رکھتیں‘‘)
    بس اسے رائیگاں سمجھتی ہوں(یہاں ’’اِسے‘‘کیوں ؟’’اِنہیں ‘‘لانا چاہیے )دومصرعوں میں یہ متضاد طرزِ ادا عیب کا درجہ رکھتی ہے اور شاعرانہ معائب میں شمار ہوتی ہے)

    ایک شعر اٹھارکھا ہے:آنسو چہرے پہ جھلملائے تو۔۔۔۔۔۔۔میں اِسے کہکشاں سمجھتی ہوں(غزل کا سب سے خوبصورت شعرمگر اِس خیال کو اور سنوار کر پیش کرنے لیے مزید غوروفکر چاہیے)
    اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکت فرمائے ، والسلام ۔
    ۔۔۔۔میں نے اپنی کم علمی کے شدیداحساس کے ساتھ اِس غزل پر صرف زبان وبیان کے حوالے سے اپنی ناقص آرا پیش کی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
     
    Last edited: ‏17 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    رُخ پہ اپنے چمکتے اشکوں کو
    اب تو میں کہکشاں سمجھتی ہوں
     
    Last edited: ‏17 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    Zunaira Gul 2.png
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بی بی!
    آپ کی اِس غزل کی ایک صورت یہ بھی بنتی ہے:

    میں اُسے سائباں سمجھتی ہوں
    میں اُسےکل جہاں سمجھتی ہوں

    وہ مجھے چاند جیسا کہتا ہے
    میں اُسے آسماں سمجھتی ہوں

    رُخ پہ اشکوں کا جو اُجالا ہے
    میں اُسے کہکشاں سمجھتی ہوں

    زخم جب اِک نیا وہ دیتا ہے
    میں اُسےارمغاںسمجھتی ہوں

    غیر شاید وہ جانتا ہے مجھے
    میں اُسے اپنی جاں سمجھتی ہوں

    بیچ طوفاں میں ہو سفینہ اگر
    میں اُسے بادباں سمجھتی ہوں

    بات گُل کی اثر نہیں رکھتی
    میں اُسے ناتواںسمجھتی ہوں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم شکیل احمد خان صاحب
    آپ کا ہماری پیاری اردو پر تشریف لانا ہماری خوش قسمتی
    اور میرے اشعار کو سنوارنا اور اپنا قیمتی وقت مجھے عنایت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے
    بہت خوبصورتی سے آپ نے سمجھایا ہے اور آپ کے سمجھانے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ کتنی ساری کمی ہے
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے ، عمر دے صحت اور خوشیوں کے ساتھ
    آمین
     
  12. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ زنیرہ !
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ہمیشہ خوش و خُرم اور جستجوئے علم میں مگن رکھے،آمین۔

    دعاگو، شکیل احمد خان۔
     
    Last edited: ‏18 مئی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں