1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مینگو کریم پائی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مینگو کریم پائی

    اجزاء:چورا کیے بسکٹ1-1/2کپ،پگھلا ہوا پھیکا مکھن چھ کھانے کے چمچ،پسی دار چینی1/2چائے کے چمچ،پسی لونگ ایک چُٹکی،کریم چیز آٹھ اونس،پسی چینی1/2کپ،پسی چینی تین کھانے کے چمچ،کریم دو کپ،ونیلا ایسنس 1/2چائے کا چمچ،کٹا آم ایک کپ


    ترکیب:ایک پیالے میں چورا کیے بسکٹ،پسی دار چینی،پسی لونگ اور پگھلا مکھن ملا کر دو کھانے کے چمچ آمیزہ الگ کر لیں۔باقی آمیزہ نو بائی نو انچ کے پین میں ڈال کر بیس تیار کر لیں۔فِلنگ تیار کرنے کے لیے ایک پیالے میں ایک کپ کریم،کریم چیز 1/2 کپ پسی چینی اچھی طرح پھینٹیں۔ الگ پیالے میں بقیہ ایک کپ کریم ،تین کھانے کے چمچ پسی چینی اور ونیلا ایسنس اچھی طرح پھینٹ لیں۔اب پھینٹی ہوئی کریم اور کریم چیز والا آمیزہ سپیٹلا سے ملائیں۔مینگو کریم پائی اسمبل کرنے کے لیے کریم چیز والا آدھا آمیزہ تیار کی ہوئی بیس پر پھیلا کر ڈالیں،پھر کٹے آم کی تہہ لگائیں اور کریم چیز والے باقی آمیزے کی تہہ لگا کر دو کھانے کے چمچ بسکٹ کرمبز والا آمیزہ چھڑک کر رات بھر فریج میں ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں