1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے نبی سا کوئی آیا نہ آ سکے گا---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏9 مارچ 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان (خان بھائی کچھ اصلاح فرما دیجئے )
    @محمّد سعید سعدی
    زنیرہ عقیل
    --------------
    مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
    میرے نبی سا کوئی آیا نہ آ سکے گا
    جو مرتبہ ہے اُن کا کوئی نہ پا سکے گا
    ---------
    میرے خدا نے اُن کا ثانی نہیں بنایا
    سارا جہان مل کر ان سا نہ لا سکے گا
    ------------
    اب تک جہاں میں ان کی ، ہیں رحمتوں کے سائے
    رحمت ہے عام لیکن منکر نہ پا سکے گا
    -------------
    راحت ملے گی مجھ کو قدموں میں ان کے جا کر
    ورنہ سکون دل کو ایسے نہ آ سکے گا
    --------------
    میرے نبی کی میرے دل میں ہے جو محبّت
    کیسے بھلا زمانہ اس کو مٹا سکے گا
    --------------
    رب کے سبھی خزانے ، میرے نبی ہیں قاسم
    ان سا سخی نہ کوئی دنیا میں آ سکے گا
    ----------------
    ارشد کو اے خدایا اُن کی ملے شفاعت
    اس کے بغیر کیسے جنّت میں جا سکے گا
    -------------
     
    Last edited: ‏16 مارچ 2020
    زنیرہ عقیل اور ًمحمد سعید سعدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ بہت عمدہ مدحت کی کاوش ہے ۔۔۔
    دعا ہے کہ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قبولیت کا شرف حاصل ہو۔۔۔
    ایک تکنیکی مسئلہ قافیہ "پا سکے گا" کل 5 مرتبہ استعمال کیا گیا ہے عام طور سے 3 دفعہ کی اجازت ہوتی ہے۔۔۔
    ورنہ عیب شمار ہوتا ہے۔۔۔ قوافی وسیع ہیں دوسرے قوافی برتنے کی کوشش کریں ان شاءاللہ مزید نکھار پیدا ہوگا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت مہربانی بھائی مجھے اس بات کا علمنہیں تھا تبدیلیوں کی کوشش کرتا ہوں ،آپ کے ذہن میں کوئی خیال کوئی تجویز آئے تو ضرور بتایئے
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ

    بہت خوبصورت
    جزاک اللہ خیر
    آقاﷺ کے لیے انﷺ کی بجائے آپ ﷺ زیادہ مناسب لگتا ہے
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    سعید بھائی دوبارہ چیک کر لیں
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں