1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے قلم ‌سے (اقراء ناز کی شاعری)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از اقرا99, ‏13 نومبر 2008۔

  1. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:

    بہت خوبصورت ناز جی

    ما شا ءا للہ مزید کا انتظار رہے گا
     
  2. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے قلم ‌سے

    خوبصورت شاعری، انداز داد حاضر ہے ناز جی
     
  3. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :a191: جناب :dilphool:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بھئی میں جب بھی اقرا کی تعریف میں کچھ لکھتی ہوں دوبارہ آ کے دیکھوں تو یہاں ہوتا نہیں ھے :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch: :soch:
     
  5. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ خوشی :flor:

    آپکی رپلائ دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوتی ھے :dilphool:
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اقراء ۔ آپ کی شاعری بہت متاثر کن ہے۔
    بہت خوب غزل ہے
    :a180:
     
  7. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    یہ آپکا حسن نظر ھے جناب :dilphool: :a191:
     
  8. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    (عرضداشت )

    ھوسکے تو زرا سا غور کرو

    الفتیں کھیل کہاں ھوتی ھیں ؟

    چاھتیں کھیل کہاں ھوتی ھیں ؟

    الفتوں کو نباھنے کے لئے ۔ ۔ ۔

    کتنی عمریں فنا ھوتی ھیں ؟

    ھوسکے تو زرا سا غور کرو ۔ ۔

    پریت اس زیست کی حقیقت ھے

    اس حقیقت کو جاننے کے لئے ،

    آگہی دشت میں بھٹکتی ھے

    موت اور زیست کے الاؤ میں

    وحشتیں رقص رقص کرتی ھیں

    ( اک جدائ جو اس سفر میں ملے )

    جسم جلتا ھے دل سلگتا ھے

    روح کا زخم زخم روتا ھے ۔ ۔ ۔

    کس قدر اضطراب ھوتا ھے ؟

    ایک بے بس وجود سے ھمدم

    کتنی تنہائیاں لپٹتی ھیں ۔ ۔ ۔

    روح جیتی ھے اورر مرتی ھے

    ھو سکے تو زرا ساغور کرو

    تم نے دھیر ے سے جب کہا تھا یہ

    میں تو نگری کا اک مسافر ھوں

    جسکی منزل کوئ نھیں ھوتی

    ھو سکے تو مجھے بھلادینا ۔ ۔ ۔

    (اور سماعت میں برچھیاں اتریں)

    حیرتیں ناچ سی گئیں پل میں

    آنکھ میں کرچیاں سی چبھنے لگیں

    خاموشی ، بے بسی الجھتی رھیں

    بھولنے کی سعی بھی ھوتی رھی

    کوئ لمحے میں یوں لگا ایسے ۔ ۔ ۔

    کچھ نہ کچھ بھول ھم سے ھوتی رھی

    ( پھر )

    شب کی تنہائیوں کی ساعت میں

    دل میں پیوست نقش پا تیرا

    مجھکو باور کراتا جاتا تھا ۔ ۔ ۔

    جن سے وابستہ دل کے بندھن ھوں

    جن سے منسوب سار ے سپنے ھوں

    زندگی جنکے بن ادھوری ھو ۔ ۔ ۔

    انکو آساں نہیں بھلا دینا ۔ ۔ ۔

    ھو سکے تو زرا سا غور کرو

    ( تم ھو سودائ ، بھول سکتے ھو )

    میں تو بے بس سی ھوں سنو ھمدم !

    میری آنکھوں سے خواب چھین لو تم

    یہ محبت بھلے سے لے لو تم ۔ ۔ ۔

    پر، یہ یادوں کا دان دیدو تم ۔ ۔ ۔

    اپنی باتوں کا دان دیدو تم ۔ ۔ ۔

    میرا معمول، اب یہ یادیں ھیں

    میرے پل، پل کی سنگ ساتھی ھیں

    میں انہیں کیسے بھول سکتی ھوں ؟

    یہ اثاثہ جو لے لیا تم نے ۔ ۔ ۔

    ناز پھر زندگی کہاں ھو گی ؟ ؟

    ھو سکے تو زرا یہ غور کرو !!

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    بہت اچھے اقرا جی :a180:
     
  10. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :a191: جناب
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہہہہہہہہہہت خوب اقراء جی ۔
    ایک بار پھر عمدہ نظم کہنے پر بہت سی داد قبول کیجئے
    اور یہاں ارسال کرنے پر بہت سا شکریہ قبول کیجئے :dilphool:
     
  12. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی خوب اقراء ناز صاحبہ۔۔بہت خوب۔۔۔
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ اقرا جی :a180: کلام ھے اچھا لگا پڑھ کے
     
  14. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0


    بھت شکریہ جناب :a191:

    دل خوشی سے بھر دیا آپ نے ۔ ۔ ۔ :happy:
     
  15. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    زرّہ نوازی نعیم اور مبازر بھائ ۔۔۔۔۔۔ :dilphool:
     
  16. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اقرا ناز جی ۔ میری طرف سے بھی بہت سی داد قبول کیجئے۔
    بہت اچھا کلام ہے
    آپ کے اوتار میں مہکنے والا گلاب آپ کی نفیس شخصیت کی عکاسی کرتا ہے :flor:
     
  17. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    بہت شکریہ جناب :dilphool:

    آپکا اپنا حسن نظر ھے :happy:
     
  18. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    بہت کہنے کی چاھت ھو

    بھت لکھنے کی خواھش ھو

    قلم کو تھام بھی لیں تو ، حرف گمنام ھوتے ھیں

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    بیان مدعا کر لو ، بہت سی گفتگو کرلو

    توکچھ حاصل نہیں ھوتا ، کہ لفظو ں کا اثا ثہ پھر یونہی بیکار جاتا ھے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    ادا اک لفظ بھی نہ ھو ، کوئ بھی گفتگو نہ ھو

    خاموشی بات کرتی ھے،سماعت میں اتر جاتے ھیں لفظوں کے حسیں موتی

    ( کہ خاموشی بھی گویائ کی دعویدار ھوتی ھے )

    خوشی کی ساعتوں کا پھر کوئ اک مہر باں جھونکا

    اثاث قیمتی بنکر محیط زیست ھوتا ھے

    مہکتی راحتو ں کا خوشنما پیغام ھوتا ھے

    گزرتی ساعتوں کا دلربا انجام ھوتا ھے ۔ ۔ ۔

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    امنگیں مسکراتی ھیں ، بہاریں گنگاتی ھیں ، فضائیں گیت گاتی ھیں

    خوشی کی وادیوں میں زندگی بھی کھلکھلاتی ھے

    دلوں میں چاہ ھوتی ھے کہ ان لمحوں کو ھاتھوں میں پکڑ کر

    زندگی کرلیں ، یہ لمحے قید میں کرلیں ۔ ۔ ۔

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے ۔ ۔

    پھسلتی ریت کی صورت ، نکل جاتے ھیں ھاتھوں سے یہ سب انمول سے لمحے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    کہ ایسا وقت آتا ھے کہ ۔ ۔ ۔

    ساری راحتوں اور الفتوں کو چھین کر ھمکو، تہی دامن بناتا ھے

    وفا حیران ھوتی ھے ، جفائیں مسکرا تیں ھیں ،

    زخم دیتا ھے ھر لمحہ ، سلگتے پل نہیں کٹتے

    دکھوں کی ساعتوں میں پھر یہ منظر ٹھہر جاتاھے

    غموں اندوہ کے صحرا میں،کسی قطر ے کی خواھش میں

    بھٹکتا ھے بیاباں میں ۔ ۔ ۔ مگر پیاسا ھی جاتا ھے

    یہ ھی وہ وقت ھوتا ھے کہ انساں ھارجاتا ھے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے ۔ ۔

    لب دریا پہ رہ کر بھی،تشنگی ساتھ ھوتی ھے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    کہ خالی جام ھو پھر بھی،یہ جاں سیراب ھوتی ھے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    کہ ساری عمر کا رونا،یونہی بیکار جاتاھے

    کوئ آنسو بہاتا ھے، تڑپتا ھے سلگتا ھے، تہی دامن ھی رھتا ھے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    کسی کو بھولنا چاھیں، محبت چھوڑنا چا ھیں ۔ ۔ ۔

    مگر کچھ کر نہیں سکتے، بھلا ہر گز نہیں سکتے

    خوشی اور دکھ کا سنگم ہی ۔ ۔ روانی زندگی کی ھے

    صبح اور شام کاچلنا، نظام زندگی ھی ھے

    کبھی سایہ کبھی جلنا، دوام زندگی ھی ھے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    کسی لمحے میں انساں سوچتا ھے،کیوں وہ بے بس ھے؟

    کہ سب کچھ پاس بھی ھو کر، تہی دامن سا جیون ھے

    انہی لمحوں میں پھر یہ یاد آتا ھے کہ،کوئ ھے

    کہ جسکے اک اشار ے سے ھے کار زیست میں حرکت

    اسی کا اک کرم ھو جائے گر بند ے کی ھستی پر

    تو دریا ئے غموں میں ناز بیڑہ پار ھوجا ئے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  19. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت ہی خوب سسٹر ایکسلینٹ۔۔۔کیا بات ہے جناب کی۔۔بہت ہی زبردست۔۔ :dilphool:

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    کہ ساری عمر کا رونا،یونہی بیکار جاتاھے

    کبھی ایسا بھی ھوتا ھے

    کسی لمحے میں انساں سوچتا ھے،کیوں وہ بے بس ھے؟

    ایکسلینٹ۔۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اقراء ناز جی ۔ ایک بار پھر اتنی اچھی نظم پر بہت سی داد قبول کیجئے۔
    تسلسل و ہم آہنگی اور الفاظ کا چناؤ بہت خوب ہے۔ :mashallah:

    البتہ آخری سطر میں دریائے غموں ۔۔۔ کچھ جچا نہیں ۔ (معذرت)
     
  21. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب اقرا ۔
    آپ نے ایک بار پھر اپنے قلم کا جادو خوبصورت انداز میں‌جگایا ۔
     
  22. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    بہت نوازش جناب :happy:
     
  23. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
     
  24. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اقراء ناز جی ۔ ایک بار پھر اتنی اچھی نظم پر بہت سی داد قبول کیجئے۔
    تسلسل و ہم آہنگی اور الفاظ کا چناؤ بہت خوب ہے۔ :mashallah:

    البتہ آخری سطر میں دریائے غموں ۔۔۔ کچھ جچا نہیں ۔ (معذرت)[/quote:3bwe59td]




    بہت شکریہ نعیم بھائ ۔ ۔

    بہت عرصہ ھوا کسی کو اپنی تک بندی دکھانے کاموقع نہ مل سکا ،

    آپکے خیال میں دریائے غموں کی جگہ کیا ھونا چاھئیے ؟

    میں اپنی تک بندی سے مطمئن نہیں ھوتی آخر تک ۔ ۔ ۔ اگر آپ یا کوئ بھی بھائ بہن میری کوشش کی تصحیح فرمائیں تو میں اسے اپنی خوشنصیبی سمجھو نگی۔

    :a191:
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اقرا بہنا۔
    میرے ذہن میں دو مصرعے بنتے ہیں ۔ وہ حاضر ہیں۔


    تو بحرِ غم میں بھی اے ناز بیڑہ پار ہوجائے
    یا
    تو ہر منجدھار سے اے ناز بیڑہ پار ہوجائے
     
  26. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    اقراء صاحبہ کو ایک مشورہ دینا چاہوں گا
    اگر بُرا نہ لگے۔
    ۔
    ۔
    پابند شاعری تو ایک مشکل صنف ہے ہی۔
    لیکن آزاد شاعری بھی اتنی آسان نہیں جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں۔
    ۔
    میرا مشورہ ہے کہ۔۔۔۔
    اقراء صاحبہ کو فی الحال ایسی طویل نظمیں لکھنے کا رِسک نہیں لینا چاہئے۔
    مختصر لکھیں۔۔۔ اُس پر ہی زیادہ وقت صرف کریں۔
    اپنی پوری توجہ ایک ایک سطر۔۔۔ ایک ایک مصرعے پر مرکوز کر کے
    اُن میں نِکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔
    ۔
    تشبہات اور استعاروں کو لفظوں کی مالا میں پروئیں۔
    الفاظ کی تکرار سے بچیں۔۔۔
    مذکورہ بالا نظم میں آپ نے
    ۔
    تہی دامن
    زندگی
    زیست
    ایسے کئی الفاظ بار بار دہرائے ہیں۔
    ۔
    مختصر اور جامع کلام ہو ۔۔۔ جو مُدت تک قاری کے ذہن میں تازہ رہے۔
    آپ کی نظم اختتام کو پہنچتے ہی میرے ذہن سے اُتر گئی۔
    ۔
    ۔
    آپ مزید اچھا لکھ سکتیں ہیں۔۔۔
    بس ۔۔۔ زیادہ سے زیادہ وقت۔۔۔ مختصر کلام پر صرف کریں
    اور۔۔۔اپنے کلام کو منظر عام پر لانے میں۔۔۔۔ جلد بازی سے کام نہ لیں۔
     
  27. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ۔
    ۔
    اقراء صاحبہ کو ایک مشورہ دینا چاہوں گا
    اگر بُرا نہ لگے۔
    ۔
    ۔
    پابند شاعری تو ایک مشکل صنف ہے ہی۔
    لیکن آزاد شاعری بھی اتنی آسان نہیں جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں۔
    ۔
    میرا مشورہ ہے کہ۔۔۔۔
    اقراء صاحبہ کو فی الحال ایسی طویل نظمیں لکھنے کا رِسک نہیں لینا چاہئے۔
    مختصر لکھیں۔۔۔ اُس پر ہی زیادہ وقت صرف کریں۔
    اپنی پوری توجہ ایک ایک سطر۔۔۔ ایک ایک مصرعے پر مرکوز کر کے
    اُن میں نِکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔
    ۔
    تشبہات اور استعاروں کو لفظوں کی مالا میں پروئیں۔
    الفاظ کی تکرار سے بچیں۔۔۔
    مذکورہ بالا نظم میں آپ نے
    ۔
    تہی دامن
    زندگی
    زیست
    ایسے کئی الفاظ بار بار دہرائے ہیں۔
    ۔
    مختصر اور جامع کلام ہو ۔۔۔ جو مُدت تک قاری کے ذہن میں تازہ رہے۔
    آپ کی نظم اختتام کو پہنچتے ہی میرے ذہن سے اُتر گئی۔
    ۔
    ۔
    آپ مزید اچھا لکھ سکتیں ہیں۔۔۔
    بس ۔۔۔ زیادہ سے زیادہ وقت۔۔۔ مختصر کلام پر صرف کریں
    اور۔۔۔اپنے کلام کو منظر عام پر لانے میں۔۔۔۔ جلد بازی سے کام نہ لیں۔
    [/quote:2mv6s0lq]


    بھت شکریہ نادر بھائ ۔ ۔ ۔

    آپکی نصیحت پر عمل کرنے کی کوشش کرونگی ، دراصل مختصر اور جامع شاعری تو کوئ ماھر شاعر ھی کر سکتا ھے ، میں تو اس میدان میں نو آموز ھوں ، اور اس نظم کو پور ے ایک ماہ تک میں میں نے مکمل کیا تھا ، ایک بار ایک دھلی کے خاصے ذہین شاعر ھشام (رسوا) جی کو اپنی نظم دکھائ تھی میں نے ، اور اس میں بھی کچھ لفظوں کی تکرار تھی ، تو انھوں نے کہا تھا کہ اس طر ح آپکا بیان مدعا ظاھر ھوتا ھے ۔ بہر حال تصحیح فرمانے کا شکریہ

    ویسے میرا ارادہ شائع کروانے کا ھر گز نہیں ، یہ تو اس فارم کے دوستوں کےساتھ بس شیر کرلیتی ھوں :a191:
     
  28. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اقرا بہنا۔
    میرے ذہن میں دو مصرعے بنتے ہیں ۔ وہ حاضر ہیں۔


    تو بحرِ غم میں بھی اے ناز بیڑہ پار ہوجائے
    یا
    تو ہر منجدھار سے اے ناز بیڑہ پار ہوجائے
    [/quote:3o4u78w1]


    بھت شکریہ جناب دوسر ے والا جملہ مناسب لگا :a191:
     
  29. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    انتظار

    سکوت شب میں بھی روشن رھی شمع دل کی
    نگاہ ناز صبح نو کے انتظار میں تھی
     
  30. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب جناب۔۔۔۔ایکسلینٹ۔۔۔۔ پروین شاکر کی طرح کی شاعری کر رہی ہیں سسٹر آپ تو۔۔۔بہت ہی خوب۔۔۔ :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں