1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے قلم ‌سے (اقراء ناز کی شاعری)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از اقرا99, ‏13 نومبر 2008۔

  1. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: میرے قلم ‌سے




    (ایک عمر کو گزارنے کے لیے )

    بے ارادہ سی اک محبت میں

    شھر غم سے ہوئ شناسائ

    پھول کلیوں کی آرزوؤں میں

    مل گئے خار ، آبلہ پائ

    دل کی نگری کی روشنی تم تھے

    میرے جیون کی ہر خوشی تم تھے

    تم گئے ہو تو دل کی نگری میں

    جیسے اک شام ھجر در آئ

    جسکی چاہت سے دل کے آنگن میں

    آس کی شمع جھلملائ تھی

    کیا خبر تھی اسی کی لو ہمکو

    پھر یونہی عمر بھر جلا ئیگی

    کیسے طے ہوگی تیرے بن ہمدم

    ہجر کی راہ ، دشت صحرائ ؟

    اک عمر کو گزارنے کے لئے

    کتنے جیون ہوں صرف تنہائ ؟؟

    (ناز)
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب اقرا ناز جی ۔
    ایک بار پھر بہت عمدہ کلام ارسال کیا ہے آپ نے۔
    ہجر و فراق کے دردو الم کا بیان اچھا ہے ۔

    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     
  3. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: میرے قلم ‌سے

    ایک غز ل


    آرزو کے رنگ نکھرے ، گنگنائ زندگی

    مل گئے جب تم تو اپنی مسکرائ زندگی

    اپنے رنج و غم میں بھی حا صل ھوئ آسودگی

    اسکے لہجے میں چھپی اچھی لگی افسردگی

    اک تصور ہے مسلسل ، یا کوئ دیوانگی ؟

    یہ مجھے کس راہ پر ہے لے کے آئ زندگی ؟

    ناز ہے یہ کس کی آمد؟ پھول کلیاں کھل اٹھیں

    راستے روشن ہوئے ، اور گنگنائ زندگی

    ھے یہ کوئ خواب ، یا کوئ دعا کام آگئ

    اسکو پا کر یوں لگا ، کہ رنگ لائ بندگی !

    (ناز)
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت ہی خوب۔۔۔جیتے رہیں :dilphool:
     
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے قلم ‌سے

    ناز جی
    سلام

    بہت اچھی کوشیش ہے ۔ مشقِ سخن جاری رکھیے
    والسلام
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے قلم ‌سے

    واہ ۔ بہت خوب اقراء ناز جی ۔
    ایک بار پھر بہت عمدہ غزل ہے۔
    مقطع میں تو کمال کردیا آپ نے۔

    بہت خوب۔ بہت سی داد و ستائش قبول فرمائیے۔
     
  7. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب۔۔۔ایکسلینٹ۔۔
     
  8. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے قلم ‌سے

    اقراء جی،!!!!!
    بہت خوب بہت اچھے اور خوبصورت اشعار ھیں
     
  9. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: میرے قلم ‌سے

    buhut nawazish aap tamaam hazraat ki.............
    :a191:
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    Re: میرے قلم ‌سے

    صرف حضرات کی خواتین کا کیا :no:
     
  11. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب ناز جی۔
     
  12. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: میرے قلم ‌سے

    (اپنے دوستوں کے لئے)


    دن ھفتے ، مہینے ، سال میں ،،،

    تبدیل ہو کر

    جانے والے ھیں ۔ ۔ ۔

    دسمبر کے رواں لمحوں میں

    کچھ کلیاں دعاؤں کی

    تمھارے ساتھ دینی ھے ۔ ۔ ۔

    سنو ۔ ۔ اک بات کہنی ھے ۔ ۔ ۔

    گزرتا سال اپنے سنگ

    تمھارے ہر مسائل ساتھ لے جائے

    اجالا سال نو کا ابر رحمت تم پہ برسائے

    نئ خو شیوں کی سب کلیاں ۔ ۔ ۔

    تمھارے نام کر جائے ۔ ۔ ۔

    (آمین)
     
  13. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اقرا ۔ میں نے آپ کی ساری شاعری پڑھی ہے۔
    بہت پسند آئی ۔ سچی آپ بہت اچھا لکھتی ہے۔
    کاش مجھے بھی کچھ لکھنا آجائے :takar:
     
  14. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    یہ تو آپکا حسن نظر ھے نور ۔۔۔۔ آپ بھی کوشش کریں انشاء اللہ کامیاب ھونگی :a191:
     
  15. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    یہ تو آپکا حسن نظر ھے نور ۔۔۔۔ آپ بھی کوشش کریں انشاء اللہ کامیاب ھونگی :a191:[/quote:2f3y0y2j]
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: میرے قلم ‌سے

    بہت خوب اقرا جی ۔
    آخرِ سال میں اتنی خوبصورت دعاؤں اور تمناؤں سے مزین نظم
    بہت اچھی لگی ۔ آپ نے یقیناً بہت سے دلوں کی ترجمانی کر دی ہے۔
    بہت خوب :87:
     
  17. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    اقراء جی،!!!!1
    بہت ھی خوبصورت نظم ھے،!!!!
    خوش رھیں،!!!1
     
  18. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بھت شکریہ نعیم جی آپکی ستا ئش میری خوشنصیبی ھے :flor: :flor: :flor:

    بھت نوازش سید جی دعاؤں کا شکریہ :a191:
     
  19. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ،،ایک نظم ،،

    خواھشوں کی تتلیاں ۔ ۔ ۔

    چاھتوں کے پھولوں پر ، پھڑ پھڑاتی رھتی ہیں

    تیری یاد کے جگنو ۔ ۔ ۔

    ان اندھیری راتوں میں ، راستے دکھاتے ھیں

    دل کی دھڑکنیں میری، اک کنول کی صورت میں

    مسکراتی رھتی ھیں ۔ ۔ ۔

    آرزو کے تاج محل ، چاہتوں کی ندرت میں ،۔ ۔ ۔

    ھمقدم ھی رھتے ھیں ۔ ۔ ۔

    خوشبوؤں کی سوغاتیں، چین و سکھ کے دیپک بھی

    حوصلوں کی صورت میں ۔ ۔ ۔

    ساتھ ساتھ میر ے ھیں ۔ ۔ ۔

    مسکراتی یہ کلیاں، شبنمی سی بارش میں

    کچھ صدائیں دیتی ھیں ۔ ۔ ۔

    چاند کی سجل کرنیں، چارسو یہ بکھر ے رنگ

    کچھ پیام دیتے ھیں ۔ ۔ ۔ ۔

    ،، تم اگر جو آجاؤ، راستے چمک جائیں ،،

    (ناز)
     
  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    چاند کی سجل کرنیں، چارسو یہ بکھر ے رنگ

    کچھ پیام دیتے ھیں ۔ ۔ ۔ ۔

    ،، تم اگر جو آجاؤ، راستے چمک جائیں ،،


    واہ بہت اچھے بہت خوب اقرا جی :a180:
     
  21. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0

    زرہ نوازی جناب :happy:

    عید مبارک :dilphool:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    خیر مبارک آپ کو بھی مبارک
     
  23. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    Re: میرے قلم ‌سے

    واہ بہت خوب ناز جی۔ ماشاءاللہ، اچھا لکھتی ہیں آپ۔
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:


    واہ اقرا ناز جی ۔
    بہت عمدہ تخیل اور خوبصورت شاعری ہے۔
    ماشاءاللہ
     
  25. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب۔۔بہت ہی خوب اقراء ناز صاحبہ۔۔۔
     
  26. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بھت شکریہ نعیم جی، راہی اور مبازر برو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :happy:

    دیر سے ھی سہی پر آپ حضرات کو دلی عید مبارک :dilphool:
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ اقراء ناز جی ۔ آپکو بھی گذشتہ عید مبارک ہو :a150:
     
  28. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22


    بہت خوب اقراء۔ آپ تو ماشاءاللہ بہت عمدہ لکھتی ہیں۔
    بہت سی داد و تحسین قبول کریں۔
    آپکی شاعری بہت پسند آئی ۔
    :a180:
     
  29. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بھت مہربانی نور :a191:
     
  30. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    دن ھفتے ، مہینے ، سال میں ،،،
    تبدیل ہو کر
    جانے والے ھیں ۔ ۔ ۔
    دسمبر کے رواں لمحوں میں
    کچھ کلیاں دعاؤں کی
    تمھارے ساتھ دینی ھے ۔ ۔ ۔
    سنو ۔ ۔ اک بات کہنی ھے ۔ ۔ ۔
    گزرتا سال اپنے سنگ
    تمھارے ہر مسائل ساتھ لے جائے
    اجالا سال نو کا ابر رحمت تم پہ برسائے
    نئ خو شیوں کی سب کلیاں ۔ ۔ ۔
    تمھارے نام کر جائے ۔ ۔ ۔
    (آمین)

    اقراء جی ۔ کیا کہنے آپکے تخیل اور خوبصورت الفاظ کے چناؤ کے۔
    ماشاءاللہ بہت ہی پیاری شاعری کرتی ہیں آپ ۔

    اللہ کرے زور قلم زیادہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں