1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے سخن کی شان ہے حمد خدائے کل ۔ بلال رشید

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏15 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    میرے سخن کی شان ہے حمد خدائے کل
    اور معرفت کی جان ہے حمد خدائے کل
    جو فطرتا ہے قلب مسلماں میں جاگزیں
    اس عشق کی اذان ہے حمد خدائے کل
    سارا وجود وجد میں آتا ہے اس گھڑی
    کرتی جو یہ زبان ہے حمد خدائے کل
    مجھ جیسے بے ہنر کو زمانے میں ہر جگہ
    کیا رکھتی شادمان ہے حمد خدائے کل
    رکھتی ہے منسلک جو ہمیں کبریا کیساتھ
    وہ عشق کا نشان ہے حمد خدائے کل
    ہیں جس میں آگہی کے اجالےچھپے ہوئے
    وہ نور دوجہان ہے حمد خدائے کل
    اس سےہی ابتدائے سخن کرتے ہیں سدا
    ہم شاعروں کا مان ہے حمد خدائے کل
    تعظیم سے کھڑا ہے سخن اس کے روبرو
    نظموں کی حکمران ہے حمد خدائے کل
    لب پر زمیں کےشام و سحر ہے ثناۓ حق
    اور کرتا آسمان ہے حمد خدائے کل
    اہل ولا کے واسطے محشر کی دھوپ میں
    رحمت کا سائبان ہے حمد خدائے کل
    اس کے سبب بلال تری مغفرت ہوئی
    کیا تجھ پہ مہربان ہے حمد خدائے کل
    ----
    بلال رشید

     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں