1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از جمیل جی, ‏19 جولائی 2009۔

  1. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    آج کچھ ٹائم ملا ہے تو آپ سے بچپن کا اِک دلچسپ واقعہ شئیر کرتا ہوں ۔
    بدقسمتی سے بچپن میں میں کوئی شریف لڑکا نہیں تھا ۔
    ایک بار ہمارے پانچویں کلاس کے مِڈ ٹرم پیپر ہونے تھے مگر میرے دو کزن مجھے اپنے ساتھ زبردستی گھمانے مرسل ولج لے گئے ۔
    ہم وہاں‌ کوئی چار دن چاچو کے پاس رہے ۔ واپس آیا تو تین پیپر گُزر چکے تھے ۔ میں نے اپنے بڑے بھائی ( شکیل بھائی ) سے ساری بات الف سے ے تک کر دی ۔ وہ میرے بہت اچھے دوست بھی تھے اور اُس وقت ساتویں کلاس میں تھے ۔ انہوں نے کہا اب باقی پیپرز میں بھی چھُٹی ہی کرو ۔ چار دن بعد میرے ساتھ چلنا ، میں مینج کر لوں گا ۔
    اگلی بار ڈرتے ڈرتے بھائی کے ساتھ سکول پہنچا ۔ اُس وقت ہمارے سکول کی پرنسپل میڈم ذکیا تھیں ۔ بہت سخت طبیعت کی تھیں ۔ بھائی نے جیسے ہی بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی نے پیپرز نہیں دیئے ، میڈم ذکیا نے آسمان سر پہ اُٹھا لیا ۔
    شکیل بھائی نے مجھے پہلے سے سمجھا رکھا تھا کہ میڈم سے کہیں‌ گے کہ ہماری نانی جان فوت ہو گئی ہیں ( اللہ جنٌت بخشے اُس وقت سے پہلے ہی وہ اللہ کو پیاری ہو چُکی تھیں ) ۔
    شکیل بھائی نے مُنہ بنا کر کہا ، میڈم سُنیئے تو ، ہمارے ساتھ بہت بڑی ہو گئی تھی ۔ میڈم ذکیا کہنے لگیں ، " تم اب یہی کہو گے نا کہ اِسے بہت سخت بخار ہو گیا تھا ، یا یہ کہ تمہاری کوئی نانی دادی فوت ہو گئی ہے "
    میں اور بھائی ایکدوسرے کو حیرت سے دیکھنے لگے ، کہ جو کچھ ہمیں کہنا تھا وہ تو میڈم بولے جا رہی ہیں ۔
    " میڈم ! میری امٌی فوت ہو گئیں ہیں " اچانک ہی جانے کیسے میرے مُنہ سے نکل گیا ۔ ( میری والدہ حیات ہیں ، اللہ اُنکو لمبی عمر دے ، لیکن چھوٹی عمر میں ایسی باتیں کم زہن میں آتی ہیں ) ۔
    میڈم کا کُھلا منہ دیکھنے لائق تھا ۔ پوچھنے لگیں ، تمہاری سگی امٌی ؟
    شکیل بھائی نے اپنی حیرت پر قابو پایا اور بات کو کوٌر کرتے ہوئے کہنے لگے ، " میڈم یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے ، آپ ہم ہمیں اور ہرٹ نہ کریں ۔ "
    میڈم نے رونے جیسی شکل بنا کر کہا ، " تم لوگ چاہو تو کچھ دن اور چھُٹی کر سکتے ہو "
    بھائی نے کہا ، نہیں‌ اس کی پڑھائی کا زیان ہو گا ۔
    میڈم مجھے لےکر کلاس میں لے گئیں اور بچوں کو میرے ساتھ ہونے والا سانحہ سُنانے لگیں ، اور مجھے بازو سے پکڑ کر سب سے آگے بٹھا دیا ( حالانکہ میں‌ کے جی سے بیک بنچرز میں ٹاپ پر تھا ) اور سب بچوں کو سمجھایا کہ کوئی اِس بچے کو تنگ نہ کرے ۔
    ایک ٹیچر تھیں ہماری اُس وقت کی مِس نگینہ ۔ مجھے بہت پیار کرتی تھیں ۔ اُس دن کے بعد سے اُنکی ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی کہ اِسے اپنی امٌی کی کمی محسوس نہ ہو ۔
    وہ فری پیریڈ میں مجھے بلا لیتیں ، چِپس ، ڈرائی فروٹ اور جانے کیا کیا کِھلاتی رہتیں ۔ باتیں کرتیں ، پیار کرتی ۔ اگر میں ہوم ورک نہ بھی کرتا تو باقی سب کو مارتیں اور مجھے مُسکرا کر چھوڑ دیتیں ۔
    مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی سکول میں سیئریز رہنا پڑتا کہ سب کیا سوچیں گے ۔ پھر آہستہ آہستہ میں نے کلاس کے بچوں کے ساتھ اکیلے میں کھیلنا شروع کر دیا ۔ ایک روز میں عادل کا بازو مروڑے کھلکھلا کے ہنس رہا تھا کہ مِس نگینہ آ گئیں ۔ میں ایک دم سے سنجیدہ ہو گیا ۔
    وہ مجھے بلا کر کہنے لگیں ، یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ آپ اِس غم کو بھول رہے ہو ۔ میں‌ تو کب سے اس دن کے انتظار میں ہوں‌ کہ آپکو ہنستا کھیلتا دیکھوں ۔ آپ میرے سامنے ہنسی مزاق کیا کرو پہلے کیطرح ، مجھے اچھا لگے گا ۔ کیا ہوا آپکی امٌی نہیں ، میں تو ہوں نا ۔
    مس نگینہ اور کلاس کی مفت ہمدردیوں کی وجہ سے دن بڑے مزے سے گُزر رہے تھے کہ ایک روز
    امٌاں پاس میں آئیں تھیں کسی مارکیٹ میں تو سوچا سات آٹھ ماہ ہو گئے ہیں ، جمیل اور شکیل کی خبر نہیں لی ۔ وہ سکول آئیں تو ہماری کلاسز چینج ہو چُکی تھیں ۔
    انہوں نے ایک مِس سے پوچھا کہ سیکشن 5 اے کدھر ہے ؟
    میری بدقسمتی سے وہ مِس ، مِس نگینہ ہی نکلیں ۔
    انہوں نے پوچھا ، آپ کو کِس سے ملنا ہے ؟
    امٌاں نے بتایا جمیل سے ۔
    مِس امٌاں کو سٹاف روم میں لے گئیں ۔ امٌاں کی زبانی معلوم ہوا کہ وہ پہلے اُنہیں میری آنٹی سمجھ رہی تھیں ۔ جب گپ شپ میں‌ اُنہیں پتہ چلا کہ یہ تو جمیل کی امٌی ہیں تو انہوں نے کچھ نہیں کہا ۔ امٌاں نے کہا ، مجھے تھوڑی جلدی ہے ، پلیز جمیل کو بلوا دیں ۔
    مِس نگینہ چاہتیں تو کسی کو بھیج کر کہلوا سکتی تھیں‌کہ جمیل کی امٌی آئیں ہیں ، اُسے بھیجیں ۔ مگر وہ شائد میرا تماشہ نہیں بنانا چاہتی تھیں ۔ وہ خود گئیں اور مجھے باہر بلایا ، پہلے غور سے دیکھا ، پھر بالوں میں پیار سے انگلیاں پھیر کر بولیں ، " جائیں سٹاف روم میں‌ آپکی امٌی آپکا انتظار کر رہی ہیں ۔ "
    میں نے حیرت اور شرمندگی کے ملے جُلے ایکسپریشن دیئے ۔
    مِس نے کہا ، پریشان نہ ہوں‌ ، میں نے آپکی امٌی کو کچھ نہیں بتایا ، اور کسی اور کو بتاؤں گی بھی نہیں ۔
    مجھے اُس وقت اپنی پیاری سی ٹیچر پر بہت پیار آیا ۔ کوئی کسی کا اتنا خیال بھی رکھ سکتا ہے ؟
    میں امٌاں‌ سے ملا ۔ شکیل بھائی کو بلا کر لایا اور ساری سچویشن سمجھائی ، پھر مِس نگینہ نے امٌان کو وہیں سے مطمئن کر کے واپس بھیج دیا ۔
    بھائی بھی اپنی کلاس میں واپس چلے گئے تو مِس نگینہ نے مجھ سے پوچھا ، " ایسا کیوں کیا جمیل ؟ "
    بدلے میں میں نے مِس کو سب بتا دیا ۔
    مِس کا ہنس ہنس کر بُرا حال ہو گیا ۔ خاص طور پر جب میں نے میڈم ذکیا والی بات سُنائی ۔
    اُس دن سے مِس مجھے اور بھی ذیادہ پیار کرنے لگیں ۔ ایک روز انہوں نے مجھے اپنے شوہر انور بھائی سے بھی ملوایا ، وہ مس کو لینے آئے تھے ۔
    انور بھائی مجھے گود میں بٹھا کر پیار کرنے لگے اور کہنے لگے تمہاری مس تمہاری بہت باتیں کرتی ہیں ، اُس دن انہوں نے مجھے تمہاری شیطانی بھی بتائی ۔ شکل سے تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ اِس بھولی سی صورت کے پیچھے کیا چیز چھپی ہے ۔
    پھر ایک روز مِس نے بتایا کہ اُنہیں ایک اچھی جگہ ٹیچنگ کی آفر ہے ۔
    پھر وہ چلی گئیں ۔ ہمیشہ کے لیئے ۔
    جب ہوش سنبھالا تو بہت دیر ہو چکی تھی ۔ وہ اللہ کو پیاری ہو چکی تھیں ۔
    آج بھی اُنکی بہت یاد آتی ہے ۔ اللہ پاک اُنکو جنٌت نصیب کرے ۔
    تمام دوستوں بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ مِس نگینہ کی مغفرت کے لیئے دُعا فرمائیں ۔ امین ۔ ثم امین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ۱۲۳بے نام نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. جویریہ اسلام
    آف لائن

    جویریہ اسلام ممبر

    شمولیت:
    ‏7 جولائی 2009
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میری تو آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ بہت اچھا لگا آپ کے بچپن میں جھانک کر ۔ :dilphool::dilphool::dilphool:
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھیں اورمِس نگینہ کو جنت الفردوس میں بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالےٰ عنہا کا پڑوس نصیب فرمائیں :222:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم مس نگینہ کو اور ہم سب کے فوت شدہ اساتذہ کرام کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ آمین
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم جمیل اختر بھائی ۔
    بہت دلچسپ واقعہ شئیر کیا آپ نے۔
    واقعی کچھ اساتذہ اور کچھ لوگ ایسے ہوتےہیں جو ہمیشہ یاد رہ جاتے ہیں۔
    اور بالخصوص وہ لوگ جو بچپن میں ہمیں اپنی محبت، شفقت اور پیار سے نوازتے ہیں۔

    اللہ کریم آپکی ٹیچر کو جنت نصیب فرمائے۔ آمین
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جمیل بھائی کہیں ٹائیم مشین میں بیٹح کر دوبارہ اپنے بچپنے میں تو نہیں چلے گئے
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ تعالی مس نگینہ کی مغفرت فرمائے
     
  8. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جمیل بھائی آپ کی تحریر پڑھ کر بہت اچھا لگا اللہ آپ کی مس نگینہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے
     
  9. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    جی میں ٹائم مشین میں بیٹھ کر بچپن میں‌چلا گیا تھا ۔ میں‌ نے یہ لڑی بنائی تھی تاکہ ہر کوئی یہاں‌ اپنے بچپن کی پیاری پیاری یادیں‌ شئیر کر سکے ، مگر میری غیر موجودگی میں آپ لوگوں‌ نے میری لڑی کا خیال بھی نہیں‌ رکھا ، پڑی پڑی جام ہو گئی ہے ۔
     
  10. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    جمیل بھاٰی یہ قصہ تو آپ پہلے بھی سنا چکے ہیں
    میں یہاں صرف یہی کہوں گا ایک سونگ کے بول کوٰی لٹا دے مجھے میرے بیتے ہوے دن
    بیتے ہوے دن ہ پیارے پل چھین
     
  11. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    جمیل بھائی لڑی کو تیل دینا تھا اگر جام ہوئی ہے تو :237:
     
  12. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    اب آپ کہاں گئے ؟ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تیل لینے ؟
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    میں تو سمجھی‌آپ نے یہ لڑی صرف اپنے بچپن کے واقعات لکھنے واسطے بنائی تھی بتا جاتے کہ سب شئیر کر سکتے ھیں تو شاید اتنی سونی نہ ہوتی یہ لڑی اور نہیں تو حسن اور ہارون جی ہاں نہ کیا ہوا کون ھے یہی لکھتے رھتے:201:
     
  14. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    بالکل صیح کہا آپ نے ۔ لیکن ان لوگوں نے سُن لیا تو میری بھی خیر نہیں ۔ اب میں نے بتا دیا ہے اب آپ لوگ بھی اپنا بچپن شیئر کر سکتے ہیں ۔ کہیں تو میں گھر گھر سب کو سندیسہ دے آتا ہوں
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    ڈاکٹری چھوڑ ڈاکیا کب سے بن گئے ھیں‌جو گھر گھر سندیسہ دینے جائیں گے:143:
     
  16. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    آپ کہیں ہینڈ بریک کھینچیں تو میں بھی کچھ کہوں ، آپکی سپیڈ تو شعیب اختر سے بھی زیادہ ہے ۔
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    اے لو میں تو کب سے چپ بیٹھی ہوں:212:
     
  18. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    آپ مزاق اچھا کر لیتی ہیں ۔ جائیں تھوڑا پانی وانی پی کر آئیں تب تک میں آپ کے باقی جواب دیتا ہوں ۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    میں پورے 40 منٹ چپ رہی ہوں یا شاید اس سے بھی زیادہ
     
  20. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    آپ کا ہاتھ بیٹھ گیا ہے اب اس فورم پہ ۔ ورنہ کسی کی یہ مجال ۔ ویسے ماشاءاللہ آپکی ٹائپنگ سپیڈ بہت اچھی ہے ۔ میری سپیڈ تو اس کے سامنے پانی بھرتی ہے
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    کیا میں بھی کچھ لکھوں
     
  22. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    ھاروں بھائی،!!! آپکا بچپن تو دیکھنے سے تعلق رکھتا ھوگا، میرے بچپن کے حالات تو آپ پڑھ ھی چکے ھیں،!!! اگر آپکا بچپن بھی ھمیں سننے کو مل جائے تو سونے پر سہاگہ،!!!

    مجھے امید کے جمیل بھائی بھی اپنی زندگی کے گزرے ھوئے واقعات پر مزید روشنی ضرور ڈالیں گے،!!!!
     
  23. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    اور میں :212:
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    آپ ابھی دس برس ٹھہر جائیں :d
     
  25. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    فیر ---------- ہو جاوے گا :bigblink:
     
  26. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    حسن جی آپ ہمیں آج کا ہی کوئی واقعہ سُنا دیں تو وہ بھی بچپن میں شامل کریں گے ہم لوگ ۔ کیونکہ ابھی آپکے بچپنے کے دن گئے نہیں ۔
    ھارون بھائی آپ اب پوچھ کر لکھا کریں‌گے کیا ‌؟
     
  27. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    میں‌کیا لکھوں میرے بچپن کے دن آپ سب کے ساتھ ہی گزر رہے ہیں :237:
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    کل کوشش کروں گا
     
  29. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    یہ سگریٹ چھوڑنے والوں کی کل کی طرح آپ کی یہ کل کبھی نہیں‌آنی
     
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میرے بچپن کے دن ۔ ۔ ۔ ۔ کتنے اچھے تھے دن

    میں سگریٹ نہیی پیتا

    پان کھا لیتا ہوں کبھی کبھی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں