1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرے ابو ۔۔۔۔ آغا نیا مگسی

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ابو ۔۔۔۔ آغا نیا مگسی

    آج سے نصف صدی قبل دہلی کے ایک اردو اخبار نے سکول کے چھوٹے بچوں کے مابین ایک دلچسپ تحریری مقابلہ کروایا جس کا موضوع تھا '' میرا باپ سب سے اچھا ہے ‘‘۔ بچوں کی بڑی تعداد نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا ان میں سے چند دلچسپ آراء کچھ اس طرح کی تھیں۔
    1۔ ہمیں اپنے باپ کے ساتھ اس قدر مزہ آتا ہے کہ کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ ہم ان سے پہلے کیوں نہیں ملے۔
    2۔ میرے ابو سب سے اچھے ہیں۔ میں جب بھی ان سے ایک سکہ مانگتا ہوں تو وہ تقریر شروع کر دیتے ہیں کہ جب وہ میری عمر کے تھے تو خود محنت کر کے کماتے تھے۔ ساتھ ہی ان کا ہاتھ جیب میں جاتا ہے۔ وہ ایک سکہ نکال کر میرے ہاتھ پر رکھتے ہوئے کہتے ہیں '' بس میرے پاس یہی ایک سکہ رہ گیا تھا‘‘۔
    3۔ میرے ابو ایک سپاہی ہیں جب میں پیدا ہوا تو وہ محاذ پر تھے جب انہوں نے مجھے دیکھا تو میں 3 سال کا ہو چکا تھا تھا مگر وہ میرے ساتھ اس قدر اچھا برتاؤ کرتے ہیں کہ لگتا ہے وہ مجھے ہمیشہ سے جانتے ہیں۔
    4۔ میرے ابو ایک کسان ہیں ان کے پاس بہت سی گائے اور بھینسیں ہیں۔ان کے پاس سے جانوروں کی بو آتی رہتی ہے تو جب بھی مجھے جانوروں کی بو آئے تو میں سمجھ جاتا ہوں کہ میرے ابو گھر آ گئے ہیں۔

     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ذرا سوچئے نصف صدی قبل تعلیم سے کتنے نابلد تھے کہ ڈھنگ سے لکھنا نہیں آتا تھا۔

    اور یہ بھی اندازہ نہیں کرپاتے تھے کہ کیا بات تحریر کرنا ہے اور کیسے؟

    شکر ہے آج تعلیم عام ہے اور ہم بہتر انداز میں اپنی بات کہہ سکتے ہیں۔

    آپ کی رائے کیا ہے؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں