1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری بیاض (21)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏25 جون 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    موجہء برق تبسم

    ٭ ٭ ٭


    راز یہ اہل محبت پہ عیاں ہوتا ہے
    لمحہ ہجر صدی سے بھی گراں ہوتا ہے


    جس کے سینے مین محبت کی لگن ہوتی ہے
    وہیں جاتا ہے وہ، محبوب جہاں ہوتا ہے


    اس طرح تم مری آنکھوں میں بسے رہتے ہو
    مجھ کو ہر اک پہ تمھارا ہی گماں ہوتا ہے


    اپنا احوال بتاؤ مری روداد سنو
    دل جو مل جائیں تو پھر فرق کہاں ہوتا ہے


    ہو سر راہ ملاقات یہ امکان نہیں
    ہاں مگر شوق یہ خوابوں میں جواں ہوتا ہے


    آتش عشق کا ا نداز جدا ہے سب سے
    شعلے اٹھتے ہیں کہیں پر نہ دھواں ہوتا ہے


    میرے ہونٹوں پہ مچل اٹھتا ہے اک نام حسیں
    اس طرح فاش مرا سر نہاں ہوتا ہے


    ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا مجھے اس کا سراغ
    موجہء برق تبسم وہ کہاں ہوتا ہے


    دور رہ کر کبھی بڑھتی ہے محبت غوری
    اور کبھی قرب میں الفت کا زیاں ہوتا ہے
    - - - - -
    عبدالقیوم خان غوری - الجبیل الصناعیہ، سعودی عرب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں