1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری بیاض (14)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏25 جون 2012۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دریائے محبت
    = = = = = = = = = = = = = = = = == = = = = = = = = = =​


    مڈ بھیڑ ہوئی اپنی اک دن کسی راہی سے
    دیکھا تھا اسے ہم نے دز دیدہ نگاہی سے

    چہرے کی دل آویزی ہے مد نظر جتنی
    اتنی ہی محبت ہے زلفوں کی سیاہی سے

    پایا ہے سکوں دل نے قربت میں تری ورنہ
    تڑپا ہوں جدائی میں بڑھ کر کسی ماہی سے

    دریائے محبت ہے اک آ گ نہ تم کھیلو
    ورنہ یہ ملا دے گا تم کو بھی تباہی سے

    دیوار میں چنوایا یا دار پہ کھنچوایا
    کب عشق مگر ہارا ہے عظمت شاہی سے

    ہنستے ہوئے پیتے ہیں ساغر جو شہادت کا
    روکے گا انھیں کوئی کیا حق کی گواہی سے

    آپس میں عداوت ہے یہ کیسی حماقت ہے
    ہے کون جو یہ پوچھے ملت کے سپاہی سے

    اے ظلم و ستم والے انجام سے ڈر ورنہ
    فرمان نہ ہو صادر دربار الہی سے

    لو فرد عمل غوری پوشیدہ نہیں ان کی
    چہرے بھی ہوئے کالے اب دل کی سیاہی سے


    * * * * * * * *
    عبدالقیوم خان غوری الجبیل الصناعية، المملکة العربیة السعودیة
     
    عاطف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (14)

    یوں تو ساری غزل ہی اعلیٰ ہے مگر یہ اشعار بہت پسند آئے۔

    آپس میں عداوت ہے یہ کیسی حماقت ہے
    ہے کون جو یہ پوچھے ملت کے سپاہی سے
    اے ظلم و ستم والے انجام سے ڈر ورنہ
    فرمان نہ ہو صادر دربار الہی سے

    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔آمین
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میری بیاض (14)

    آپ کا جواب مبہم ہے۔
    تاہم پسندیدگی کا شکریہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں