1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میاں بیوی کے لطیفے (لطائف نہیں)

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏14 اکتوبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
    شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی
    بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔
    شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے۔
     
    Abdul Majeed، تجمل حسین، راحت جی اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میاں بیوی کی ڈائری

    بیوی کی ڈائری 2006-10-10
    آج صبح میں نے اس سے (شوہر سے) شام 4 بجے باہر جا کر کافی پینے کا وعدہ کیا
    دفتر کے بعد اپنی دوست کے ساتھ شاپنگ کے لیے گئی تو کچھ دیر ہو گئی۔
    مجھے احساس تھا کہ اسے انتظار کرنا گراں گذرتا ہے۔
    لیکن میں نے سوچا سوری کر لوں گی۔
    میں 15 منٹ لیٹ پہنچی تو وہ واقعی بہت پریشان دکھائی دے رہا تھا
    میں نے سوری بولا اور اپنی دوست کے ساتھ شاپنگ کی وجہ بتائی۔
    اس نے کوئی رد عمل ظاہر نہ کیا۔
    میں نے اسے کافی پینے کا وعدہ یاد دلایا۔ وہ جیسے بوجھل قدموں سے ساتھ ہو لیا۔
    کافی ہاؤس میں بھی اسکی پریشانی اسکے چہرے سے عیاں تھی۔
    میں نے وجہ پوچھی تو جواب ملا “کچھ نہیں“
    میں نے اعتراف کیا کہ غلطی میری ہی ہے۔ وہ خلا میں نظریں جمائے خاموش رہا۔
    گھر واپس آتے ہوئے راستے میں میں نے اسکا ہاتھ دبا کر کہا “آئی لو یو“
    پھر کوئی جواب نہیں۔
    میں نے پوچھا “ڈارلنگ کیا تم بھی مجھ سے پیار کرتے ہو“
    اس نے اقرار میں سر ہلا دیا۔ لیکن مجھے محسوس ہو گیا کہ یہ دکھاوا ہے۔
    گھر پہنچ کر میں باتھ روم گئی۔ بیڈ روم میں آئی تو وہ کروٹ بدل کر سو چکا تھا۔
    میں اکیلے بیٹھی دیر تک روتی رہی۔
    اتنی چھوٹی سی غلطی میری زندگی کو جہنم بنا دے گی۔ کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی
    اب تو زندگی کی ساری خوشیاں مٹتی نظر آ رہی تھیں۔
    انہی اندھیروں کے خوف سے نہ جانے کب میں روتے روتے سو گئی۔
    شوہر کی ڈائری 2006-10-10
    آج پاکستان انڈیا کے خلاف فائنل ہا ر گیا۔
    سارا دن بہت برا گذرا۔
     
    ًمحمد سعید سعدی اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    شوہر شاپنگ

    شہر میں 6 منزلہ “شوہر شاپنگ مال“ کا افتتاح ہوا۔ پورے شہر میں دھوم مچ گئی۔ ایک عورت شوہر خریدنے جا پہنچی۔ استقبالیہ پر درج تھا “ہر منزل پر مختلف خصوصیات کے شوہر دستیاب ہیں لیکن ایک منزل سے اگلی منزل پر جانے کے بعد واپس کسی منزل پر آنا ممکن نہیں۔ صرف باہر جانے کا راستہ مل سکتا ہے“
    عورت پہلی منزل پر پہنچی ۔ شوہر کی مندرجہ ذیل خصوصیات درج تھیں۔
    یہ حضرات کام (جاب) کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں
    عورت دوسری منزل پر پہنچی تو درج تھا
    یہ حضرات جاب کرتے ہیں۔ خدا سے ڈرتے ہیں اور بچوں سے محبت کرتے ہیں
    عورت تجسس میں ڈوبتی تیسری منزل پر چلی گئی جہاں لکھا تھا
    یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے اور بہت خوش شکل ہیں
    عورت “بہتر سے بہتر“ کی تلاش میں چوتھے فلور پر گئی جہاں لکھا تھا
    یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے ہیں۔
    عورت نے ایک لمحے کے لیے یہاں سے شوہر خریدنے کا سوچا لیکن اگلے لمحے ھل من مزید کے تحت پانچویں فلور پر گئی جہاں درج تھا۔
    یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے اور اپنی بیوی سے دیانتداری سے محبت کرتے ہیں۔
    عورت کو محسوس ہوا کہ ایسا شوہر ہی اسکی مراد ہے۔ لیکن دل نہ مانا چنانچہ اس نے آخری منزل یعنی چھٹے فلور پر جانے کا فیصلہ کیا ۔وہاں پہنچ کر یہ تحریر پڑھنے کو ملی
    افسوس آپ یہاں پہنچنے والی خاتون نمبر 54،3400 ہیں۔ اس منزل پر کوئی شوہر دستیاب نہیں۔ اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ عورت کو خوش اور مطمئن کرنا نا ممکن ہے۔ یہاں سے صرف واپس جانے کا راستہ ہے۔ برائے مہربانی قدم سنبھال کر اٹھائیے گا ۔ آپکی آمد کا بہت شکریہ۔ !!
     
    تجمل حسین, bilal260, محمد سعید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بلکل صیح
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سموکر بھائی !
    اور اوپر میاں بیوی کی ڈائری کے بارے میں آپکا کیا خیال ہے؟ :wink:
     
  6. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ترجیحات اپنی اپنی
    شادی کے بعد عموماً ایسا ہی ہوتا ہے
     
  7. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    ملٹی نیشنل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہو رہی تھی۔ اچانک وارڈ روب پر لٹکے قیمتی کوٹ کی جیب میں سے موبائل کی گھنٹی بجی۔ ایک صاحب دوڑ کر گئے اور فون نکال کر اٹینڈ کرلیا۔ دوسری طرف خاتون کی آواز تھی :
    ہیلو ہنی ! میں آج دفتر سے جلدی گھر جا رہی تھی سوچا تھوڑی شاپنگ کر لوں ۔ میرے پاس تمھارا کریڈٹ کارڈ ہے ۔ میں سوچ رہی ہوں وہ جو پچھلے ہفتے جیولری کی دکان پر ڈائمنڈ کا سیٹ دیکھا تھا۔ تقریباً 2000 ڈالرز کا۔ کیا وہ خرید لوں۔
    صاحب: ہاں ڈارلنگ خرید لو۔ کوئی بات نہیں۔
    خاتون: ارے ہاں وہ پراپرٹی ایجنٹ بھی تو راستے ہی میں ہے۔ میں اپنے نام پہ بنگلہ لینا چاہتی ہوں تم نے مجھے پچھلی برتھ ڈے پر ایک بنگلہ گفٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مجھے 3 ملین ڈالرز کا ایک بنگلہ بہت پسند ہے۔ کیا وہ بھی خرید لوں؟
    صاحب : ہاں بھئی خرید لو۔ لیکن پلیز میں میٹنگ میں ہوں۔
    خاتون: اوہ میں دنیا کی کتنی خوش قسمت خاتون ہوں کہ مجھے تم جیسا پیار کرنے والا شوہر ملا۔ صرف ایک آخری بات۔ تمھیں تو پتہ ہے مجھے سپورٹس کار کا بہت شوق ہے۔ مجھے ایک نئی سپورٹس کار بہت اچھی لگ رہی ہے ۔ ابھی وہیں کھڑی ہوں اگر بولو تو تمھارے کریڈٹ کارڈ سے 5۔1 ملین ڈالرز کی یہ گاڑی بھی خرید لوں؟
    صاحب : اچھا وہ بھی خرید لو۔ آخر ساری دولت تمھارے لیے ہی تو ہے۔
    خاتون: تھینک یو سویٹ ہارٹ۔ آئی لو یو ویری مچ۔ بائے بائے
    ان صاحب نے بھی بائے کہہ کر فون واپس کوٹ کی جیب میں رکھا اور واپس باقی ڈائریکٹرز کی طرف مڑ کر پوچھا ۔
    یہ کوٹ اور موبائیل کس کا ہے ؟
     
    تجمل حسین, راحت جی, محمد سعید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بھئی واہ ۔۔ کولیگ (Colleague) ہو تو ایسا !!
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    زبردست!
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    :haha:
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    عقرب بھائی! پھر پتہ چلا کہ وہ کوٹ اور موبائل کس کا تھا؟ :shock:
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! میاں بیوی کی ڈائری ۔۔ اور ۔۔ شوہر شاپنگ مال پڑھ کر بہت مزہ آیا۔ :)

    بہت خوب! :)
     
  13. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میاں بیوی کی ڈائری، شوہر کی شاپنگ اور کریڈٹ کارڈ والا لطیفہ بے مثال ہیں۔ بہت ہنسی آئی۔ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
     
  14. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بھئی جواب نہیں ۔۔
    لطیفوں کے انتخاب میں بھی آپ کا ذوق قابلِ ستائش ہے۔
    شاپنگ مال اور موبائیل کس کا ہے تو واقعی لاجواب ہیں۔
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیچر نے بچے کی نوٹ بک پر ریمارکس لکھے۔
    پڑہائی میں اچھا ہے ، مگر لڑکیوں میں زیادہ رہنا پسند کرتاہے ، میں ایک طریقہ استعمال کرنے والی ہوں امید ہے ٹھیک ہوجائیگا۔
    ماں نے ریمارکس پڑہے تو ٹیچر کو لکھا۔ شکریہ اگر کام بن جائے تو مجھے بھی بتانا میں وہ طریقہ اسکے والد پر استعمال کرونگی۔
     
    غنی بھائی، راحت جی اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اچھا تو عظیم الرحمٰن ابھی سے ایسا ہے کیا ؟ :p

    یعنی ہارون میاں تو ہارون میاں ۔ عظیم میاں سبحان اللہ
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی
    ہا ہا ہا اچھا لطیفہ ہے
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ان کلمات کا مجھے نعیم کی طرف سے شدت سے انتظار تھا ، آپ اس کی کلاس فیلو ہیں صحبت کا اثر تو ہوگا۔ بحر حال اوہاں کھے ونڑیو اوہاں جا تھورا( آپ کو اچھا لگا آپ کا شکریہ) آپ نعیم کی طرح کوئی اور سمجھیں گی۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہا ہا ہا اچھا لطیفہ ہے[/quote]
    شکریہ
     
  20. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ودیا جی
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی ! میں نے آپ کا آخرکیا بگاڑا ہے یار ؟؟؟

    یعنی بات کہیں بھی، کوئی بھی ، کیسی بھی کرے۔ آپ کھینچ کھانچ کر مجھ پر فِٹ کر دیتے ہیں :cry:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں اور میری بیوی تقریباً 20 یا 22 سال سے بہت خوش اور مطمئن زندگی گذار رہے تھے۔

    اچھا !! پھر اسکے بعد کیا ہوا ؟؟


    پھر اسکے بعد ہم دونوں نے شادی کر لی (ٹھنڈی آہ بھر کے)
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہارون بھائی! خیال کِیا کریں یار۔ :)
     
  24. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    نعیم صاحب شادی مبارک ہو آپ کو اور آپ کی اہلیہ صاحبہ کو
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خیر مبارک۔ لیکن میں درمیان والی نیلی لائن پوچھنے والا بھی تو ہو سکتا ہوں :p
     
  26. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آئندہ آرام سے فٹ کریں گے جی :wink:
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایسی فٹ کا فِٹے منہ :p
     
  28. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی آپ زبردستی کے ہی قائل ہیں :twisted:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یار ایک تو شادی شدہ لوگ پتہ نہیں بات کا کیا سے کیا مطلب نکالتے رہتے ہیں :84:
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مطلبی تو کنوارے ہوتے ہیں
    شادی شدہ مظلوم ہوتے ہیں :cry:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں