1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏8 دسمبر 2011۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میاں بیوی کے رشتے کو دنیا بھر میں سب سے قریبی رشتہ سمجھا جاتا ہے کہ اور عام طورپر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی بات کسی اور کی نسبت کہیں زیادہ بہتر انداز میں سمجھ لیتے ہیں۔

    یقنناً آپ کی بھی یہی رائے ہوگی ، مگرایک حالیہ سائنسی تحقیق اس نظریے کی نفی کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ دو اجنبی شخص ایک دوسرے کی بات سمجھ سکتے ہیں ، مگر میاں بیوی یا شریک زندگی کے طورپر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے والے جوڑے نہیں۔

    میاں بیوی کارشتہ سب سے پکا، سب سے کچا، سب سے لطیف اور بسا اوقات سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے۔ یہ بھی ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ لطیفوں کی دنیا میں سب سے زیادہ لطیفے میاں بیوی سے ہی منسوب ہیں ۔ اور یہ بھی عام مشاہدے کی بات ہے کہ اکثر بیویاں اپنے شوہروں کے بارے میں یہ کہتی پائی جاتی ہیں کہ وہ ان کی نہیں سنتے اور اکثر شوہروں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ بیگم ان کی بات پر دھیان نہیں دیتی۔ ان دنوں فاصلوں کے درمیان جو چیز اپنا وجود رکھتی ہے، اس کے بارے میں نفسیاتی ماہرین کا کہناہے کہ وہ ہے ایک دوسرے کے بارے میں نہ جاننا۔

    ہر شوہر اورہر بیوی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کے بارے میں سب سے زیادہ جانتی ہے۔ جب کہ ماہرین کا کہناہے کہ اکثر صورتوں میں اس دعویٰ کی حقیقت ایک خوش فہمی سے زیادہ نہیں ہوتی اور بسااوقات تو اجنبی انہیں ایک دوسرے کی نسبت زیادہ بہتر جانتے ہیں۔

    گویا دوسرے لفظوں میں آپ کہیں کوئی ایسا جوڑا دیکھیں جو ایک دوسرے کی بات نہ سمجھ رہا ہو تو یقین کرلیں کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ میاں بیوی ہیں۔

    ایک انگریزی کہاوت ہے کہ شادی باہمی غلط فہمیوں کے مجموعے کا نام ہے۔

    نفسیاتی ماہرین کاکہناہے کہ اس کہاوت کو ایک لطیفہ سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ا کثر میاں بیوی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے شریک حیات ان کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لہذا انہیں کچھ بتاتے ہوئے زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہناہے کہ خرابی کی اصل بنیاد یہی ہے کہ ہم اجنبی افراد کو تو سب کچھ وضاحت سے بتاتے اور سمجھاتے ہیں، مگر اپنے شریک حیات کے بارے میں یہ اپنے طورپر یہ طے کرلیتے ہیں کہ زیادہ تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ تو مجھے جانتا ہے۔

    امریکی یونیورسٹی شکاگو کے ماہرین کی ایک ٹیم کا کہناہے کہ میاں بیوی کا ایک دوسرے کے بارے میں یہ فرض کرلینا کہ وہ ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، غلط فہمیوں کو جنم دیتاہے جس کا نتیجہ بسا اوقات فاصلوں اور تنازعات کی صورت میں نکلتا ہے۔

    مطالعاتی ٹیم کے ایک رکن پروفیسر بائز کیسار کہتے ہیں کہ قریبی تعلق یا رشتے کی خوش فہمی کے باعث ہم گفتگو کرتے وقت تفصیل کی بجائے محض اشارے کنائے یا مختصر جملے سے کام لیتے ہیں کہ اسے سمجھ آجائے گی۔ اور جب ایسا نہیں ہوتا تو نہ صرف ذہن کو دھچکا لگتا ہے بلکہ شکوے شکائتیں بھی شروع ہوجاتی ہیں۔

    پروفیسر کیسار کہتے ہیں کہ اس کے برعکس جب ہم کسی اجنبی سے گفتگو کرتے ہیں تو یہ ذہن میں رکھتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں جانتا اور اسے ہر چیز اچھی طرح سمجھاتے ہیں۔

    پروفیسر کیسار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اس ریسرچ کا خیال اپنی بیوی کو دیکھ کر آیا جو کئی چیزیں بتائے بغیر مجھ سے یہ توقع رکھتی تھی کہ شوہر ہونے کے ناطے مجھے ان کا علم ہوگا۔

    پروفیسر کیسار کی ٹیم نے اس تحقیق کے لیے24 شادی شدہ جوڑوں کا انتخاب کیا اور انہیں ایک کمرے میں اس طرح بٹھایا گیا کہ ان کی کرسیوں کی پشت ایک دوسرے کی طرف تھی اور وہ ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکتے تھے۔ پھر انہیں چند ایسے مبہم چند جملے بولنے کے لیے کہا گیا جنہیں وہ اپنی روزمرہ زندگی میں عموماً استعمال کرتے تھے۔

    ماہرین نے اس تجزبے کے لیے ایسے جملوں کا انتخاب کیا تھاجن کا تعلق روزمرہ کی گفتگو سے تھا، تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان کے شریک حیات اجنبی افراد کے مقابلے میں ان جملوں کا مفہوم کتنا بہتر طورپر سمجھ سکتے ہیں۔

    ماہرین کو معلوم ہوا کہ تجربے میں شامل افراد نے اپنے شریک حیات کے بارے میں خوش فہمی پر مبنی اندازے لگائے۔ اور ان کے شریک حیات ، وہ پیغام نہ سمجھ سکے اور جو وہ ان جملوں کے ذریعے دینا چاہ رہے تھے۔

    ریسرچ ٹیم کے ایک اور رکن پروفیسر کینتھ سوٹسکی کا کہنا ہے کہ تحقیق میں شامل کچھ جوڑے ایک دوسرے کے جملوں کا مفہوم سمجھنے میں کامیاب رہے مگر اس حد تک نہیں جتنا کہ ان کے دوسرے ساتھی کا خیال تھا۔

    ایک ایسا ہی مطالعاتی جائزہ میساچوسٹس کے ولیمز کالج کی ماہرین کی ایک ٹیم نے کیا جس کے لیے کالج کے 60 ایسے طالب علموں کو چنا گیا جنہیں گہری دوستی کا دعویٰ تھا۔

    اس تجربےکے نتائج شکاگو یونیورسٹی سے مختلف نہیں تھے اور گہری دوستی کے دعوے داروں کو بھی ایک دوسرے کو سمجھنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ولیمز کالج کے پروفیسر نکولس اپیلی کہتے ہیں کہ جب دو افراد کے درمیان دوستی یا تعلق گہرا ہوتا ہے تو وہ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں جب کہ حقیقتا جاننے کی سطح اس سے کہیں کم ہوتی ہے۔

    پروفیسر سوٹسکی کا کہناہے کہ اس تحقیق سے یہ سامنے آیا ہے کہ چاہے آپ ایک دوسرے کے کتنے ہی قریب کیوں نہ ہوں، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہر بات اسے وضاحت کے ساتھ بتانے کی ضرورت باقی رہتی ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج جریدے ’ایکسپیریمنٹل سوشل سائیکالوجی‘ کے حالیہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

    وی او اے
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    اففف
    سائنس دانوں کو اب یہ بات پتا چلی ہے۔ :208:
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    اور آپ پہلے سے جانتے ہیں یعنی دال میں کچھ کالا ہے
     
  4. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    یا اللہ یہ نئی نسل کس طرف جا رہی ہے:208:
     
  5. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    میرا خیال ہے یہ بات درست ہے،میں نے اپنے کزنز(شادی شدہ( لڑکیاں لڑکے دونوں کی زندگیوں کا مشاہدہ کیا ہے مجھے بھی یہ بات محسوس ہوئی ہے
     
  6. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    تو ٹھیک ہے آپ احتیاط کرنا
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    پسند کی شادی کی طرف :doh:
     
  8. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    چلیں ھنگ لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ انتظامیہ کے اہم رکن کے ہاتھ "لال" ہونے تک شادی شدگان کے بارے میں ایسی منفی پوسٹ پر پابندی لگائی جائے۔
    اور شادی شدگان سے متعلق صرف مثبت پوسٹ کی ہی اجازت دی جائے۔ شکریہ
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    بھولے بھائی ہمیں یقین ہے کہ آپ کی نظر میں ضرور کوئی اہم مثبت مضمون ہوگا وہ ارسال فرمائیں ہم آپ کے شکر گذار رہیں گے
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    ہارون بھائی مجھے صرف یہ ڈر ہے کہ خدانخواستہ "بچے" کا حوصلہ نہ ٹوٹ جائے ;)
     
  12. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    :thnk: ۔
     
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    آپکی تو داڑہی میں تنکا ہونا چاہئے تھا سر میں کیوں ہے
     
  14. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    بھلا ہو نعیم جی آپ کا
    آپ ہی اس خُفیہ سازش کو بے نقاب کر سکے ہیں
    ورنہ یہاں تو لوگ عجب عجب افواہیں پھیلا رہے ہیں
     
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    تمام متاثرینِ زوجگان سے حکمیہ التماس ہے کہ آزاد پنچھیوں کو پابندِ سلاسل کرنے کی سازشیں فوراً بند کی جائیں:207:

    ورنہ

    ان کا ارادہ بدل بھی سکتا ہے:n_outtahere:
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    ہماری نرمی بھی سختی میں بدل سکتی ہے
     
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    تحقیق کے نتائج سیر حاصل بحث کے متقاضی ہیں۔

    کائنات میں ہرشے جوڑے کی شکل میں موجود ہے۔ ان میں سے ہر ایک اپنی مخصوص خواص سے مرصع ہے۔ دونوں ہی اپنی ذات میں یکتا ہیں مگر جوہر کے حصول کیلئے دونوں فریقوں میں باہمی یگانگت بنیادی اکائی ہے۔

    میاں بیوی کے تعلقات میں ذہنی یکسوئی ہونے سے ان کے تعلقات میں مضبوطی قائم ہوتی ہے اور ان سے جڑے تمام رشتے نبھانے آسان ہوجاتے ہیں اور زندگی کی مشکلات کو سمجھنے اور ان سے نبٹنے کے لئے نئی نئی راہیں کھلتی ہیں اور دونوں کے دل و دماغ یکجا ہوکر بھرپور طریقے سے مسائل کے حل کیلئے ایک ہی سمت میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    یاد رکھیئے کہ میاں بیوی میں ذہنی یکسوئی اسی وقت قائم ہوسکتی ہے جب دونوں ایک دوسرے کی عزت کرنا اپنے اوپر فرض کرلیں۔ خواہ کتنے ہی مشکل حالات ہوجائیں کسی بھی ایک فریق کو قطعا اجازت نہیں کہ وہ ذرہ برابر بھی اپنے پارٹنر کے بارے میں منفی سوچ رکھے اور رویے میں بگاڑ پیدا کرے۔

    دونوں پارٹنر پہ فرض ہے کہ کوئی تیسرا شخص ان کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کرے تو وہیں اس کا قلع قمع کریں اور کھلے الفاظ میں یہ پیغام دیں کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا لباس ہیں۔

    ایسےمیاں بیوی جنھیں اس حقیقت کا ادراک ہو کہ " ظاہری خوبصورتی وقتی طور پہ ضرور دلکش محسوس ہوتی ہے مگر اصل خوبصورتی سیرت میں پوشیدہ ہے جو دائمی طور پر متاثر کن ہوتی ہے" ان کے درمیان قائم ہونے والا رشتہ اور ذہنی ہم آہنگی ایک دوسرے کو قریب سے قریب تر کرنے میں ممد و معاون ثابت ہونگے۔

    مندرجہ بالا خصوصیات دو دوستوں میں قائم ہوجائیں تو ان کے درمیان انتہاء درجے کی انڈرسٹینڈنگ ہوجاتی ہے۔

    اسی طرح میاں بیوی کے درمیان مندرجہ بالا خصوصیات کی عدم موجودگی ہو تو ان کے درمیان ذہنی یگانگت قائم نہیں ہوسکتی بلکہ بہت بڑی خلیج پیدا ہوجائے گی۔


    مختصرا یہ کہوں گا کہ احساس کے نازک تار جوڑ کے رکھیئے کہ اک بار کی دراڑ کے اثرات عمر بھر کیلئے نمایاں ہوجاتے ہیں۔
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    بہت خوب ، بھولے بھائی آئیں جی آپ کی پسند کی باتیں‌کی گئی ہیں
     
  19. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    میرے خیال میں یہ تحقیق کسی ایسے ملک میں کی گئی ہے جہاں میاں اور بیوی صرف ایک ساتھی پر اکتفا نہیں کرتے ہوں گے ۔
     
  20. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    نعیم بھائی یہ تحقیق انسانی رویوں پہ ہوئی ہے اور انسانی رویے جگہ کی تبدیلی سے تبدیل نہیں ہوتے۔

    میاں بیوی، کا رشتہ ان کی باہمی یگانگت پہ قائم ہے۔ جس قدر آپسی انڈرسٹینڈنگ ہوگی اسی قدر رشتے میں پختگی، پائیداری اور حسن سلوک کا مظاہرہ ہوگا۔

    خاوند کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی زوجہ کی سوچ کے مطابق فیصلے کرے اور بیوی کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنے زوج (خاوند) کے مزاج، ان کے موڈ، ان کی عادات، ان کی صلاحیتوں، ان کے وسائل اور ان کی کمزوریوں کو خاطر میں رکھتے ہوئے بات کریں۔

    جب دونوں ایک دوسرے کو اپنے اوپر فوقیت دیں گے تو یہ زندگی جنت نظیر بن جاتی ہے اور آپ پوری دنیا تسخیر کرسکتے ہیں اور کامیاب و کامران زندگی حاصل کرسکتے ہیں۔

    انسان کے دماغ میں سیال مادہ زیادہ ہے اور برقی لہریں رواں دواں ہیں اسی لئے یہ ذیادہ حساس اور جلد اثر پذیر بھی ہوتا ہے۔ اس میں بے پناہ صلاحیتیں ہوتی ہیں جسے متحرک کرکے آپ اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔

    اجازت دیں اللہ بیلی

    :91:
     
  21. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    میں صبح صبح اس تحریر کو پڑھ کے گیا تھا اور سوچ رکھا تھا کہ واپس آکے اس کی تردید کروں گا کہ یہ بالکل غلط تحقیق ہے ۔ نقائص سے بھرپور ۔غلطیوں سے اٹی ہوئی ۔ یعنی یہ کیا بات ہوئی ۔ آج کل تو کیا بھلے وقتوں میں بھی ان کہی باتیں سمجھ لی جاتی تھیں ۔ ابرو کی جنبش ، ہاتھ کے ذرا سے اشارے اور ہونٹوں کے ہلکے خم ہی کافی ہوتے تھے ۔
    شام کو گھر آیا تو گھر سنسان اور کچن ویران ۔ کچن میں کھانے پکانے کا کوئی اشارہ نہیں ۔ فریج کھول کے دیکھی تو بھکاری کی کشکول اور حکومت کے خزانے کی طرح خالی ، دڑ وٹ کے اور منہ بسور کے بیٹھ گیا۔ آدھے گھنٹے بعد رہا نہ گیا تو اہلیہ کو ایس ایم ایس کیا کہ مطالبات پیش کریں تاکہ مذاکرات کرسکیں اور کچن بند ہڑتال کا خاتمہ ہو ۔
    جواب آیا کہ کیسے مطالبات و مذاکرات اور کہاں کی ہڑتال ؟ آپ اور آپ کے پُٹھے مذاق ۔پاکستانی چینلز کے ٹاک شو کم دیکھا کریں ۔
    جواب دیا کہ ہڑتال نہیں ہے تو گھر کا چولہا ہماری قسمت اور آپ کے رویے سے زیادہ ٹھنڈا کیوں ہے ؟
    جواب آیا کہ صبح بتایا تو تھا کہ شام کو سیدھے بھائی جی کے گھر ہی آجایئے گاان کی بیٹی کی سالگرہ ہے ، کھانا وہیں کھانا ہے ۔ غور سے سنا کریں تو یاد رہے نا!
     
  22. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    عمر خیام صاحب السلام علیکم و رمضان مبارک۔

    مجھے امید تھی کہ آپ کیطرف سے کچھ ایسا پیغام آئے گا جو ہمارے جیسوں کی اصلاح اور تربیت کا باعث ہو۔

    مگر آپ رمضان کی وجہ سے کنفیوژ ہوگئے اور جو پیغام پوسٹ کیا وہ مضمون کی تردید نہیں بلکہ تائید کرتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

    ٹائیٹل ہے: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    آپ کے جواب کی آخری سطر جسے کنکلوڈنگ پیرا کہتے ہیں، وہ بھی ملاحظہ فرمایئے:جواب آیا کہ صبح بتایا تو تھا کہ شام کو سیدھے بھائی جی کے گھر ہی آجایئے گاان کی بیٹی کی سالگرہ ہے ، کھانا وہیں کھانا ہے ۔ غور سے سنا کریں تو یاد رہے نا!

    سرجی ایتھے میں کی کراں؟؟

    اس مضمون کا مرکزی خیال ہے ایک دوسرے کی بات سمجھنا!

    اصولی طور پر تو دونوں میں باہمی یگانگت ایسی ہوکہ جنبش ابرو اور گفتار چشم سے سارے کام انجام پا جائیں۔ مگر خرابی وہاں پیدا ہوتی ہے جب ہم آہنگی میں بگاڑ پیدا ہوجائے۔

    جب ذہن کہیں اور بٹ جائے۔ جیسے مرد کاروباری معاملات اور خاتون بچوں میں یا میکے کے مسائل میں الجھی ہوں یا پھر دونوں میں ایک کا تعلق بڑے خاندان سے ہو وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

    جب ذہنی ہم آہنگی ناپید ہو تو رشتوں میں چاشنی تفریق کا شکار ہوجاتی ہے اور پھر یہ خلیج بڑھتے بڑھتے تشویش کی حد چھونے لگتی ہے جہاں سے وبال جاں کا آغاز ہوتا ہے۔

    اللہ ہمیں ہر آزمائش سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

    نوٹ: آخری بات یہ ہے کہ کاش ہم (میاں بیوی کے علاوہ) ایک دوسرے کو سمجھیں اور ایک دوسرے کو عزت و شرف دیں، تاکہ ہمارے آپسی تعلقات مں ہم آہنگی اور قدرومنزلت قائم ہو۔
     
  23. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    محترم غوری صاحب ۔ وعلیکم السلام اور رمضان کریم کی مبارکباد
    میں کنفیوز بالکل بھی نہیں ہوا ۔ رائے کی شروعات اسی پیرائے میں کی گئیں تھیں کہ اس کی تردید میں کہنا ہے کہ ایسی بات نہیں کہ وہ ایک دوسرے کو اگنور کیے رکھتے ہیں بلکہ میاں بیوی ایک دوسرے کی بات بہت غور سے سنتے ہیں ۔ لیکن ایسا ہوا نہیں ۔ کیونکہ اسی دن یہ واقعہ ہوگیا تو میرے لیئے ممکن نہیں تھا کہ عملیت سے دور رہتا ۔اس لیے اس ریسرچ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہی بنی ۔عرض ہے کہ انسان اپنی شخصیحت میں بھی تضادات کا شکار رہتا ہے ۔ہماری یادداشت کمزور ہوتی ہے بہت جلد بھول جاتے ہیں ، یا ہمیشہ اس تصور میں رہتے ہیں کہ ہماری شخصیحت مکمل ہے اس میں کوئی سقم نہیں۔ ہمارے کردار کے سامنے جو اچھے اچھے خانے بنے ہیں ہم ان سب کو ٹک کرتے ہیں ۔لیکن حقیقت پسندی سے جائزہ لیں تو ایسی بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پر ذرا سا زیادہ زور دیکر اور غور کرکے اپنی زندگیوں بہتر بنا سکتے ہیں اور دوسروں کیلیئے آسانیاں فراہم کرسکتے ہیں ۔
    بہرحال یہ ایک بہت نازک رشتہ ہے ۔ اس رشتے کو مستحکم بنانے کیلیئے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے ، وہ ہے ایک دوسرے کی عزت اور احترام ۔۔۔ ریسپیکٹ ۔
     
  24. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    آپ نے سچ کہا میری بیوی بولتی ہے تو میں‌ان سنی کر دیتا ہوں۔
    اگر بات مطلب کی نہ ہو۔
    اور بعد میں کہتا ہوں اچھا تو تم مجھے کچھ کہہ رہی تھی اور میں سمجھ رہا تھا چیونگم چبارہی ہو۔
    ہا ہا ہا۔:zuban:
     
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    بیوی گھر کی ملکہ ہے ان کا احترام آپ پہ فرض ہے کہ آپ کا برتاؤ معاشرے میں ان کا مقام تعین کرتا ہے!
     
  26. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    غوری جی نے بالکل درست کہا کہ اپنی بیوی سے آپ کا برتاو اور سلوک گھر اور معاشرے میں اس کا مقام متعین کرتا ہے۔۔۔لیکن ساتھ ہی اپنی شریک حیات کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ آپ کی اپنی شخصیت کا بھی آئینہ ہے۔کہ آپ کی شخصیت میں کتنا وزن یا ہلکا پن ہے۔
     
  27. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: میاں بیوی ایک دوسرے کی بات کم سمجھتے ہیں: نئی تحقیق

    مجھے خوشی ہے کہ میرے مختصر الفاظ بھی حریم صاحبہ نے پوری طرح سمجھ لئے۔

    بہت سے لوگوں کا اکٹھے رہنا ایک معاشرے کو جنم دیتا ہے جہاں ہر ایک فرد معاشرے کا حصہ ہے جس میں ہر ایک کے اپنے اپنے حقوق ہیں اور ہر ایک کی اپنی اپنی ذمہ داریاں بھی ہیں۔

    بحیثیت انسان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دوسرے انسان کو محترم جانیں اور اس کی خامیوں کو درگزر کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ شامل کارواں رکھیں۔

    اگر اس طرح کی سوچ اجتماعی ہوگی تو معاشرہ متحد، باہمی انسیت اور اخوت کا آئینہ دار ہوگا۔

    اور ہر معاشرے کی بنیادی اکائی میاں بیوی ہیں دونوں میں ذہنی ہم آہنگی از بس ضروری ہے۔ اور اگر ایک فرد ذہنی طور پر ناپختہ ہے تو دوسرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے ساتھ لیکر چلے اور اس خلاء کو اخلاقی مدد کے ذریعے پر کرنے کی کوشش کرے۔

    اس کے علاوہ میاں بیوی کے درمیاں قائم رشتے میں سب سے گہرا اور مضبوط عنصر ہے محبت اور وفاء۔

    یہ واحد عنصر ایسا ہے جو کامیاب زندگی کی ضمانت ہے۔

    یہ موضوع بہت عمیق اور حساس نوعیت کا ہے اس لئے میں کوشش کروں گا کہ اس بات کو ہہیں پہ ختم کردوں کہ رشتوں کی پاسداری کجیئے اور محبتیں بانٹیے خواہ جواب میں خاطر خواہ نتائج نہ حا صل ہوں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں