1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مچھلی سے جلنے کے زخم کے علاج کا کامیاب تجربہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏17 دسمبر 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مچھلی کے تیل کے فوائد کے بارے میں متعدد طبی مقالے سامنے آچکے ہیں مگر یہ کس کو معلوم تھا کہ اس کی جلد بھی زخموں کے علاج کی صلاحیت رکھتی ہے؟
    ایک خاتون نے اس حقیقت کو اس وقت جانا جب دفتر میں گیس کا کنستر پھٹنے سے اس کے بازﺅں اور چہرے پر جلنے کے شدید زخم آگئے۔
    برازیل سے تعلق رکھنے والی ماریا انز ڈی سلوا کے زخموں کو سیکنڈ ڈگری کا قرار دیا گیا اور مچھلی کی جلد کی مدد سے اس کے زخموں کو ٹھیک کیا گیا۔
    برازیلین علاقے روسسز تعلق رکھنے والی خاتون کے زخموں پر ڈاکٹروں نے Tilapia نامی مچھلی کی جلد کو چڑھا دیا تھا۔
    ڈاکٹروں کے مطابق یہ جلن سے متاثر ہونے والے افراد کے زخموں کو ٹھیک کرنے کی ایک نئی اور موثر تھراپی ہے۔
    ان کے بقول مچھلی کی جلد کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں کولیگن ٹائپ ون اور نمی ہوتی ہے جو کہ زخم کو بھرنے کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو ضروری پروٹیشنز بھی فراہم کرتی ہے۔
    ماریا نے بتایا 'حادثے کے نتیجے میں میں خوفناک حد تک زخمی ہوگئی تھی اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی ٹھیک ہوسکوں گی'۔
    [​IMG]
    علاج کے دوران اور بعد میں
    -----------------------------------------
    ان کے بقول ' جب ڈاکٹروں نے زخموں پر مچھلی کی جلد چڑھانے کا مشورہ دیا، تو مجھے یہ خیال بہت عجیب لگا، مگر میں نے چانس لینا بہتر سمجھا کیونکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ عام علاج سے کم تکلیف دہ اور آسانی سے کیا جاسکتا ہے'۔
    خاتون کے مطابق ' مجھے عجیب تجربہ ہوا، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں کسی سائنس فکشن فلم میں ہوں جہاں مجھ پر مچھلی کی کھال چڑھا دی گئی ہے'۔
    انہوں نے مزید بتایا ' شروع میں وہ جلد بہت ٹھنڈی لگی مگر اسے چڑھانے کے چند منٹ بعد ہی تکلیف کا احساس ختم ہوگیا اور میں سکون محسوس کرنے لگی'۔
    ماریہ ان اولین مریضوں میں سے ایک ہے جنھیں مچھلی کے جلد سے علاج کے پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ بنایا گیا اور کامیابی بھی حاصل ہوئی۔
    عام طور پر جلنے کے زخم کا علاج کافی دن تک چلتا ہے مگر اس نئی تھراپی سے مریض کو تکلیف بھی نہیں ہوتی جبکہ علاج بھی ایک سے دو دن میں ہوجاتا ہے۔

    http://www.dawnnews.tv/news/1048826/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں