1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مُنیب ورکشاپ

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از این آر بی, ‏23 مارچ 2009۔

  1. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    مختلف اشعار، نظموں اور غزلوں کی مرمت کی عادت بڑے عرصے سے ہے۔ سوچا کچھ مرمت شدہ کلام وقتاً فوقتاً ہماری اردو کے ساتھیوں کے ساتھ شئیر کیے جائیں۔ امید ہے آپ لوگ انجوائے کریں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ابتدا چند قطعات سے جو سعودی عرب میں پاکستانی سکول کے تجربات کے بارے میں کالج میگزین کے لئے لکھے۔


    [glow=red:175utouv]بیرونِ ملک پاکستانی سکول[/glow:175utouv]
    (ابنِ منیب)

    وطنِ عزیز چھوڑ کر آئے تھے یار ہم

    اتنی نہ تھی خبر کہ یہاں پر بھی ہیں ستم

    یعنی کہ مدرسے ہیں یہاں بھی قدم قدم

    ابّا حضور لے گئے اِک دن گھسیٹ کر

    اِک نہ سنی ہماری اور کچھ نہ کیا کرم

    ہم نے کی التجا یہ آنکھوں میں لے کے نم

    "اپنا وطن ہی ہوتا تو کچھ بات تھی حضور!

    مارا دیارِ غیر میں مجھ کو وطن سے دور"​
     
    عاطف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واوووووووووووووووووووووووووووووووووووووو
    :a180: ار بی جی
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    این آر بی بھائ واہ :a180:
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    :hasna: :hasna: :hasna:
    محترم این آر بی جی ۔ آپ کی اس فیلڈ میں کمی ایک عرصے سے محسوس ہو رہی تھی
    بہت اچھا کیا جو قدم رنجہ فرمایا ۔
    پہلا کلام ہی چہرے پہ مسکراہٹیں پھیلا گیا۔ :hasna:
     
  5. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    واہ خوب اس کی بہت ضرور تھی

    اب ماہر "مکینک " بھی حاضر ہوںںںںںںںںںںںںںںں!!!!!!!!!!!!

    اور ہاں آپ کے کلام سے بہت محظوظ ہوئی ہوں

    بہت دلچسپ ہے

    اس کا یہ مصر عہ شاید اس سے بہتر ہو سکتا ہے

    "ہم نے کی التجا یہ آنکھوں میں لے کے نم"
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    "[highlight=#FFFFFF:2wdek4e9]صد بار التجا کی ہم نے بچشمِ نم[/highlight:2wdek4e9]"

    السلام علیکم۔ این آر بی بھائی ۔
    میں بھی بن بلائے آپ اور طاہرہ بہن کی ورکشاپ میں اپنا " پیچ کس " لے کے حاضر ہوگیا۔
    [highlight=#FFFFFF:2wdek4e9]دخل در ورکشاپ[/highlight:2wdek4e9] کے لیے معذرت خوا ہ ہوں۔



    آپ کی اس دردناک داستان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ماشاءاللہ ۔
    ہمیشہ کی طرح اعلی معیار کا مزاح آپ نے مختصر مصرعوں میں سمو دیا ہے۔
    بہت سی داد قبول کیجئے۔
     
  7. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    ؎

    نعیم بھائی خوب اور بہت اچھی "مکینکی" فرما ئی ہے آپ نے

    داد حاضر ہے :mashallah:
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ طاہرہ بہنا۔

    اب وڈے استاد جی بھی " پاس " کردیں تو پھر بات ہے :soch:
     
  9. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    اوہو، یہاں تو سارے مستری اپنے اپنے پانے لے کر پہنچ گئے ہیں :hasna: ۔ ویلکم ویلکم۔ آپ سب کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ طاہرہ صاحبہ آپ نے مِس فِٹ پیچ کی صحیح نشاندہی کی ہے اور نعیم بھائی نے بہت ہی عمدہ دھاروں والا نٹ فٹ کیا ہے :)۔ بہت شکریہ :dilphool:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: :87: :hasna:
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب جناب۔۔۔۔ :hasna:
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    این آر بی جی ۔ بہت خوب ورکشاپ کھولی ہے جناب نے۔
    پہلا شاہکار ہی خوب ہے۔ :mashallah:
     
  13. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ کاشفی اور نور جی۔ :a191: :a191:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ این آر بی بھائی
    کوئی نئی مرمت ؟ کوئی نیا گاہک ؟ :nose:
     
  15. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    آپ اپنے پانے شانے تیار رکھیں، گاہک اور "آمد" (کلام کی ہو، یا عزرائیل :as: کی ) کا کیا پتا چلتا ہے :happy:
     
  16. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ہمارے کالج کے دنوں میں نقل بازی کے لئے چھوٹی چھوٹی پرچیاں (جنہیں ہم 'مائیکرو' کہا کرتے تھے) استعمال کرنے کا شوق ہونہار طلبہ کو کافی ہوتا جا رہا تھا۔ بعض مخیر حضرات موقع پا کر تیار شدہ مائیکروز دوست لوگوں سے بھی شیئر کرتے تھے۔ اِس پر کالج میگزین کے لئے لکھا:


    [glow=red:3rcbwmxq]نقل بازی[/glow:3rcbwmxq]
    (ابنِ منیب)

    ساتھی مجھے ملا کہ جس نے کیا عیاں
    یعنی کہ چھوٹی چھوٹی بھی ملتی ہیں پرچیاں

    "کچھ نہ کرو تیار، بس دورانِ امتحاں
    کرنا اشارہ مجھ کو، حاضر ہوں میری جاں"

    لگتا تو پُر خلوص تھا،نکلا وہ بے وفا
    دیکھا جو اُس کی جانب تو نظریں چرا گیا

    سارے کے سارے وقت میں کچھ نہ دیا مجھے​
    ساتھی کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے​
     
  17. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت خوب جناب این آر بی صاحب۔
    دلچسپ حادثہ تھا ۔ :201: :201: :201:
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    بہت خوبصورت تحریر ھے
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ این آر بی بھائی۔ ساتھی کا انتخاب تو درست نہ ہوسکا
    لیکن کلام بہت درست لکھ مارا۔ :mashallah:
    :hasna: :hasna: :hasna:
     
  20. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    زاہر جی، خوشی جی اور نعیم بھائی، آپ سب کی پسندیگی کا بہت شکریہ۔ :a191:
     
  21. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    [glow=red:16brelgr]ایوانِ صدر[/glow:16brelgr]
    (ابنِ منیب)

    آؤ بچو سیر کرائیں تم کو اِس ایوان کی
    جس کی خاطر ہم نے دی قربانی پاکستان کی

    زرداری کے ہاتھ لگا ہے، دیکھو کیا گُل کھِلتے ہیں
    کہتے ہیں کہ قوم ہو جیسی ویسے لیڈر مِلتے ہیں
    ڈر ہے پِپلی لوٹیں گے اب وطن کو ایسا دوستو
    جیسے بھوکے کرتے ہیں صفائی دسترخوان کی

    آؤ بچو سیر کرائیں تم کو اِس ایوان کی
    جس کی خاطر ہم نے دی قربانی پاکستان کی

    اِس کی خاطر 'صدر' مشرف نے آئیں پامال کیا
    امریکا کا پُوڈل بن کر قوم کا استحصال کیا
    جس دھرتی کے بیٹے بیچے امریکا کے ہاتھ پر
    اُسی زمیں پر کہتے ہیں اب کوٹھی ہے 'جوان' کی

    آؤ بچو سیر کرائیں تم کو اِس ایوان کی
    جس کی خاطر ہم نے دی قربانی پاکستان کی

    یہ ایوان رہے سلامت، لوگوں کا کیا مرنے دو
    اندر ہو تو لُوٹ کے کھاؤ، باہر ہو تو دھرنے دو
    اِس کے نام پہ سیاستدانو، جرنیلو، وڈیرو، دو
    بھوکے کو روٹی کی لالچ، بے گھر کو مکان کی

    آؤ بچو سیر کرائیں تم کو اِس ایوان کی
    جس کی خاطر ہم نے دی قربانی پاکستان کی
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    خوب کہا آر بی جی ، اپنےدل کی بات خوب شعروں میں ڈھالی ھے
     
  23. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کڑوا سچ ہے۔
    :a180: :a180: :a180:
     
  24. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    بہت خوب این آر بی بھائی۔

    بہت بڑا المیہ ہے ۔ لیکن اظہارِ بیان خوب ہے۔
     
  25. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    بہت درد ناک ہے مگر حقیقت ہے ،،،،،،،،،،،، اب آگے اگے دیکئیے ہوتا ہے کیا
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آگے کیا دیکھنا ہے ۔منیب بھائی اپنی ورکشاپ میں پلٹ کر آئے ہی نہیں۔ :nose:
     
  27. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    وہ تو ورکشاپ نہیں آئے اپنی مدد آپ کے تحت اب خود ہی پنکچر چیک کرنا پڑے گا اور لگانا بھی پڑے گا
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پھر بسم اللہ کیجئے۔ پلگ پانہ پکڑیے اور شروع ہوجائیے۔ [​IMG]
     
  29. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    شاگردوں کو کام پہلے استاد ہی سکھایا کرتے ہیں اوزاروں کا استعمال تو سکھائیں:hathora:
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہتھوڑی کا استعمال تو (بقول آپکے) " استاد" پر بنا سیکھے ہی شروع کر دیا ہے مزید کونسے اوزار چلانا سیکھنا پسند فرمائیں گے۔ :212:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں