1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موٹاپے سے جان چھڑائیں 10 منٹ ورزش کریں ....انیلا ثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏13 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    موٹاپے سے جان چھڑائیں 10 منٹ ورزش کریں ....انیلا ثمن

    ہمارے ہاں ایک عام خیال ہے کہ جسمانی ورزش کا فائدہ تبھی ہو گاجب اسے لگاتار40 سے 45 منٹ یا کم از کم آدھا گھنٹہ کیا جائے،لیکن ماہرین کی جانب سے اس تاثر کو سراسر غلط قرار دیا جاتا ہے۔ان کے مطابق ہر انسان کی جسمانی ساخت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔
    جس طرح کسی کے جسم پر چربی جلدی چڑھتی ہے تو کسی کے جسم پر باہر کے کھانوں کا بھی اثر نہیں ہوتا،بالکل اسی طرح ورزش میں بھی کسی کے جسم کو کم تو کسی کو زیادہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہمیں صحت مند اور تازہ دم رہنے کے لیے محض ورزش کو معمول کا حصہ بنانا ضروری ہے۔ ایسے میں دفتروں میں8 گھنٹے کام کرنے والی خواتین شکایت کرتی ہیں کہ وہ کام کی زیادتی کے باعث ورزش کیلئے وقت نہیں نکال پاتیں۔ جسکی وجہ سے نہ صرف ان کے وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے بلکہ مسلسل کام کرنے کی وجہ سے کمر، کندھوں اور ٹانگوں میں تکلیف بھی محسوس ہوتی ہے۔ان خواتین کے مسئلے کا نہایت آسان حل ہمارے پاس موجود ہے۔دفتر میں کام کے دوران اگر صرف10 منٹ ورزش کیلئے نکا ل لیں تو کئی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔اس کیلئے آپ کو کسی قسم کی مشین یا زیادہ جگہ کی بھی ضرورت نہیں،بلکہ اپنی کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی آسانی سے ورزش کی جا سکتی ہے۔کام کے دوران جب آپ زیادہ تھکاوٹ محسوس کریں تو 10منٹ کے لیے کمپیوٹر آف کریں اور چند سیکنڈ کرسی کی پشت سے ٹیک لگا کر آنکھیں بند کر لیں۔اس کے بعد بازوئوں کے بغیر والی کرسی لیں اور اس پر کمر سیدھی کر کے بیٹھ جائیں۔کرسی کو دونوں اطراف سے پکڑیں اور ٹانگوں کو آپس میں جوڑ کر اس طرح اوپر اٹھائیں کہ گھٹنے آپ کے چہرے کے قریب آ جائیں۔اب دونوں پائوں نیچے کی طرف لے کر جائیں اور زمین پر لگائے بغیر یہی عمل 10 سے 15 بار دہرائیں۔یہ ورزش پیٹ کے نچلے حصے کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔اس کے بعد اسی حالت میں بیٹھے بیٹھے ٹانگوں کو سیدھا اکڑا لیں اور دونوں پائوں آپس میں جوڑ کر ٹانگوں کو اوپر کی جانب اٹھائیں ۔زمین کی طرف واپس ٹانگیں واپس لے کر جائیں اور پائوں زمین پر لگائے بغیر دوبارہ اوپر اٹھائیں۔ اس عمل کو بھی 10 سے 15 بار دہرائیں۔اس کے بعد دونوں ہاتھوں سے کرسی کو سامنے کی جانب سے پکڑیں اور ٹانگوں کو سیدھا اکڑا کر پائوں کی ایڑھیاں سختی سے زمین پر جما لیں۔اب جسم کا سارا وزن بازوئوں پر ڈالتے ہوئے کولہوں کو زمین کی جانب لے کر جائیں اور ٹانگیں زمیں سے چھوئے بغیر واپس اٹھائیں۔ جتنی بار آسانی سے ممکن ہو اس ورزش کو دہرائیں اب ایک قدرے بھاری کتاب لیں اور بازو سیدھا لٹکا کر اسے دائیں ہاتھ میں پکڑ لیں۔سر اور کندھوں کو جہاں تک ممکن ہو بائیں جانب جھکائیں اور پھر سر کو واپس لائیں۔یہ ورزش10 بار دہرائیں اس کے بعد بائیں ہاتھ میں کتاب پکڑ کر دائیں جانب یہی عمل10 بار دہرائیں۔اب 10 سیکنڈ سانس لیں اور پھر اپنا ہینڈ بیگ دونوں ہاتھوں میں چہرے سے قدرے نیچے رکھ کر پکڑیں،اور بیٹھے بیٹھے کمر تک جسم کوپہلے دائیں اور پھر بائیں جانب گھمائیں۔ یہ عمل بھی 10 سے 15 بار دہرائیں۔دیر تک مسلسل بیٹھے رہنے سے جسم میں فیٹس اکٹھے ہونے لگتے ہیں جوپیٹ بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں۔10 منٹ کے مختصر وقت میں کی جانے والی یہ ورزش آپ کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔جس سے نہ صرف چست رہا جا سکتا ہے بلکہ سوزش اور موٹاپے جیسے مسائل سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں