1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مولانا رومیؒ ۔۔۔۔ بادشاہوں کی ہم نشینی سے خطرہ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏9 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مولانا رومیؒ ۔۔۔۔ بادشاہوں کی ہم نشینی سے خطرہ

    بادشاہوں کی ہم نشینی اس وجہ سے خطرے کا موجب نہیں کہ اس میں سر جاتا رہتا ہے، کیونکہ سر تو بہرحال مٹنے والی چیز ہے۔ آج نہ گیا تو کل جائے گا۔
    البتہ خطرہ اس بات سے ہے کہ بادشاہ اپنے اختیارات اور طاقت کے احساس سے قوی نفس ہوتے ہیں۔بالکل اژدہے کی طرح۔ جو شخص ان کی صحبت اختیار کرے، ان سے دوستی کا دعویٰ کرے، اور ان کا مال قبول کرے، ان کے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہر بات ان کی مرضی کے مطابق کہے۔وہ ان کی بری رائے کی طرف، دل کو مائل کر کے اسے قبول کرلیتا ہے، وہ اس کے خلاف کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اس لحاظ سے خطرہ ہے ، کیونکہ اس سے دین کو نقصان پہنچتا ہے۔ تو اگر ان کے ساتھ مشغول رہے گا تو دوسری جہت جو اصل ہے، تجھ سے بیگانہ رہے گی، جب تک تو اس راستے پر چلتا رہے گا، تیرا معشوق تجھ سے رو گردان رہے گا۔اور جب تک تو دنیا سے صلح کئے رکھے گا، تیرا معشوق تجھ سے بے حد برہم رہے گا۔
    جو ظالم کی مدد کرتا ہے خدا اسی ظالم کو اس پر مسلط کر دیتا ہے۔انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آدمی پانی کے بھرے ہوئے دریا تک پہنچ جائے اورایک پیالہ پانی بھر کر ہی قناعت کرے، آخر دریا میںسے موتی، پتھر اور لاکھوں قیمتی چیزیں ہوتی ہیں، صرف ایک پیالہ لے آنا کیا وقعت رکھتا ہے!عقل مند آدمیوں کو اس پر کیا فخر ہو گا۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ دنیا بالکل جھاگ کی مانند ہے، اور پانی کا یہ دریا اولیاء کے علوم ہیں۔ موتی خود کہاں ہے؟ یہ دنیا بے حقیقت تنکوں سے بھری ہوئی جھاگ ہے۔لیکن ان لہروں کی گردش جوش دریا کی مناسبت اور لہروں کی حرکت اس جھاگ میں ایک خوبی پیدا کر دیتی ہے۔
    قرآن پاک میں جب ’’زین ‘‘ (خوشنما بنا کر دکھائی گئی ہے ) فرما دیا تو یہ اچھی نہیں۔ بلکہ اس کی خوبی مستعار لی گئی ہے۔ اور دوسری جگہ ہے، یہ جھوٹا سوناہے، یعنی یہ دنیا صابن کی جھاگ کی مانند ہے۔ کھوٹی ہے۔ اس کی قدر ہے نہ قیمت۔ہم نے اسے سنہری کر دیا ہے۔تاکہ انسانوں کے لئے زینت ہو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں