1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موضوعی بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حماد, ‏31 اگست 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زیست کا دن ڈھلنے لگا، شام پڑی روتے روتے
    غم کا بستر سجا دو کہ ہم سونے کو ہیں​
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! لفظِ شام پہلے ہو چُکا، اس پر بہت سے اشعار کہے جا چُکے ہیں، میں نے واصف بھائی سے کوئی لفظ منتخب کرنے کو کہا تھا، شائد اُن کا دھیان اِس لڑی پر دوبارہ سے نہیں آیا۔ آپ ہی کوئی اور لفظ منتخب کریں، یہ خیال رہے کہ اُس لفظ کی الگ سے لڑی موجود نہ ہو۔‌
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا جی !
    میں سفر کے عنوان سے ایک شعر دیتا ہوں۔

    ہم روحِ سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان
    کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ​

    اب سفر پر کچھ بیت بازی ہو جائے تو سفر جلدی کٹ جائے گا :wink:
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    سفر ہےشرط مسافر نواز بہتیرے
    ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہے
     
  5. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سفر میں دھوپ تو ہو گی جو چل سکو تو چلو
    سبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو
    یہاں کسی کو کوئی راستہ نہیں دیتا
    مجھے گِرا کہ اگر تم سبھل سکو تو چلو​
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے منزلوں‌ کی فکر ہو کیا
    جو سفرمیں تو میرے ساتھ ہو​
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یہ زندگی ہے مسلسل سفر خدا کی پناہ
    دماغ گھوم رہا ہے زمین ہع جیسے
     
  8. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    تم سے منزل کا نہیں رشتہ، سفر کا ہے میرا
    دھیان جاتا ہی نہیں ہے تمہیں پانے کی طرف
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    منزلوں کی بات چھوڑو کس نے پائی منزلیں
    اک سفر اچھا لگا ، اک ہمسفر اچھا لگا​
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اک صحرائے وحشت اور میں آبلہ پا
    تنہا یہ سفر کٹتا نظر نہیں آتا​
     
  11. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    ہاں یہ ضروری شرط ہے، منزل کے واسطے
    راہِ سفر نہ دیکھ ، شریکِ سفر کو دیکھ​
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا آوارگی
    اس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا آوارگی
    یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفر
    ہم لوگ تو اُکتا گئے اپنی سنا آوارگی​
     
  13. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    سفر یہ واپسی کا ہولے ہولے طے کرو اس نے
    تمیں آواز دینی ہے تمہیں واپس بلانا ہے
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اے میرے ہم سفر اے میری جانِ جاں
    تو جو آئے تو دل کو قرار آئے گا​
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    زندگی کے ہمسفر تھے ، نزع میں بھی آس پاس
    بے کسی تھی، یاس تھی، ارمان تھے، کیا کیا نہ تھا​
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب عبدالجبار بھائی !

    میرا اپنا شعر آپ کی نذر۔۔۔۔

    زندگی ایک سفر ہے تو خدایا
    معدوم اسکی منزلیں کیوں ہیں؟​
     
  17. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    تیری نسبت، ترا ارماں، تری حسرت، تری یاد
    اب مرے پاس کوئی زادِ سفر ہے تو ، یہی ہے​
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جو فاصلے رہے درمیاں نہ مٹا سکے کبھی دوریاں
    یہ سفر تھا آبلہ پائی کا کیا سناؤں میں دلِ زار کا ؟​
     
  19. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    میں لوٹنے کے ارادے سے جا رہا ہوں مگر
    سفر سفر ہے مرا انتظار مت کرنا​
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نگہ بلند سخن دلنواز جاں پرسوز
    یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کیلیئے​
     
  21. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    منزلِ عشق تھی کٹھن ایسی، کوئی بھی میرا ہمسفر نہ ہُوا
    جس طرف انتظار میں ہم تھے، اُس طرف آپ کا گزر نہ ہُوا​
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سفر جو ریت پہ طے کیا یہ سفر بھی تیری طرف ہی تھا
    مجھے آندھیوں کی فکر نہ تھی مجھے ڈر تھا تیرے سنگھار کا​
     
  23. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اک ہمسفر کو کھو کے یہ حالت ہوئی عدم
    جنگل میں جس طرح‌کوئی بے آس رہ گیا​
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عشق اور صبر بے شک لازم و ملزوم ہیں
    سفر یہ تیرا نہیں جو صبر کا یارا نہیں​
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    مرے ہمسفر تری نظر ہیں مرے جذبہ دل کی شدتیں
    مرے خواب میری بصارتیں میر دھڑکنیں مری چاہتیں​
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میرا عزم تو ہے سفر بھی تو
    میرےشوق کی راہگذر بھی تو​
     
  27. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محبّت کا سفر بے انتہا آساں سہی ، لیکن
    جو گِر پڑتا ہے رستے میں وہ پھر مشکل سے اُٹھتا ہے​
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دل میں پھر خدشوں نےسر اٹھا یا ہے
    پھر تیری ہم سفری در پیش ہے آج​
     
  29. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    عرصہ گزر گیا لفظِ سفر پر شعر نہیں آیا۔

    واصف بھائی! یا نعیم بھائی! آپ سے گذارش ہے کہ کسی نئے موضوع کا انتخاب کریں۔
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حسبِ حکم میرے ذہن میں فوراً لفظ “ خدا “ آیا ہے۔ کیوں نہ اسی پر شعر کہے جائیں

    (اسی بہانے خدا بھی یاد آتا رہے گا)

    پہلا شعر عرض ہے

    اے خدا ! شکوہء اربابِ وفا بھی سن لے
    خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گِلا بھی سن لے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں