1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موضوعی بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حماد, ‏31 اگست 2006۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    اب کیا موضوع اختیار کیا جائے واصف بھائی ہم منتظر ہیں
     
  2. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    ہارون بھائی آپ ہی کوئی موضوع دے دیں ۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    ماہ اگست ہے۔۔ آزادی پاکستان کا مہینہ۔۔۔ اس لیے موضوعی لفظ ہے
    وطن ۔

    اس ورطے سے تختہ جو کوئی پہنچے کنارے
    تو میرِ وطن تک بھی کشتی کی خبر جائے
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    اس دور میں مے اور ہے، جام اور ہے جم اور
    ساقی نے بنا کی روشِ لطف و ستم اور
    مسلم نے بھی تعمیر کیا اپنا حرم اور
    تہذیب کے آزر نے ترشوائے صنم اور
    ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
    جو پیرہن اس کا ہے، وہ مذہب کا کفن ہے
     
  5. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارضِ وطن
    جو تیرے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریں
    کتنی آہوں سے کلیجہ تیرا ٹھنڈا ہوگا
    کتنے آنسو تیرے صحراوں کو گلزار کریں
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    میں نثار تیری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں
    چلی ہے رسم کے کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
     
  7. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    :titli:اے وطن تو نے پکارا تو لہو کھول اُٹھا
    ترے بیٹے ترے جانباز چلے آتےہیں

    ہم ہیں‌جو ریشم و کمخواب سے نازک تر ہیں
    ہم ہیں جو آہن و فولاد سے ٹکراتے ہیں:titli:
     
  8. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    میری ہنسی پہ نہ جا، میرے آنسووں کو نہ دیکھ
    مجھے تو راس نہ کم بخت یہ زندگی آئی
    سنا وطن کا فسانہ تو میں‌بہت رویا
    چھڑا جو قوم کا قصہ بہت ہنسی آئی
     
  9. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    اے وطن تو نے پکارا تو لہو کھول اٹھا
    تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے آتے ہیں
    تیری بنیادوں میں ہے لاکھوں شہیدوں کا لہو
    ہم تجھے گنجِ دو عالم سے گراں پاتے ہیں
     
  10. مرمیڈ
    آف لائن

    مرمیڈ ممبر

    شمولیت:
    ‏30 ستمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    ہم تو مٹ جائیں گے اے ارضِ وطن
    لیکن تم کو
    زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک۔۔۔
     
  11. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    جلتی راہو! اُٹھتی آہو!
    گھائل گیتو! بِسمل نغمو!
    ہم لوگ جو اب بھی زندہ ہیں، اس جینے پر شرمندہ ہیں
    اے ارضِ وطن ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم

    سید ضمیر جعفری
     
  12. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    کس زعم میں‌ تھے اپنے دشمن شاید یہ انہیں معلوم نہیں
    یہ خاکِ وطن ہے جاں اپنی اور جان تو سب کو پیاری ہے

    فراز
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    شعری سلسلے کا اگلا موضوع ہے۔۔۔۔ وحشت


    سودائے عشق اور ہے ، وحشت کچھ اور شے
    مجنوں کا کوئی دوست ، فسانہ نگار تھا ،،،



    بیخود دہلوی
     
  14. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    اس وحشت میں رہے زندہ کہ بچھڑ نہ جائے کوئی
    اکیلے تھے ہم اکیلے ہی دنا سےچلے جاہیں گے​
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    وحشتِ دل فزوں تو ہے، حال میرا زبوں تو ہے
    عشق نہیں جنوں تو ہے، اس کے اثر کو کیا کروں
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    وحشتِ دل صلۂ آبلہ پائی لے لے
    مجھ سے یا رب مرے لفظوں کی کمائی لے لے
     
  17. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    ضبط کرنا نہ کبھی ضبط میں وحشت کرنا
    اتنا آساں بھی نہیں تجھ سے محبت کرنا
     
  18. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    انحصار کرنے کو تھی بہار کی وحشت
    میں نے اور وحشت سے استوار کی وحشت
     
  19. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    جانے کس وحشت کا سایہ سا مجھ پہ لہراتا ہے
    دل بے چارہ دن ڈھلتے ہی ڈوبا ڈوبا جاتا ہے.
     
  20. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    اے زمینِ نومردہ کچھ توبول آنکھیں کھول
    میں کہاں چھپاؤں گا شہریار کی وحشت
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    اگلا موضوع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دشت
     
  22. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    ہم دشت تھے کہ دریا ہم زہر تھے کہ امرت
    ناحق تھا زعم ہم کو جب وہ نہیں تھا پیاسا
     
  23. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    جب دشت دشت اس نے بکھیرا میرا وجود
    پھر کیوں چمن چمن میں پکارے صبا مجھے
     
  24. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    دشت میں پیاس بُجھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
    ہم پرندے کہیں جاتے ہوئے مر جاتے ہیں
     
  25. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    دشت کو ڈھونڈنے نکلوں تو جزیرہ نکلے
    پاؤں رکھوں میں جو ویرانے میں دنیا نکلے
     
  26. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    ڈھونڈتے ہو دشت الفت میں کنارے کہاں
    بے کراں ان وسعتوں میں سہارے کہاں
     
  27. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    دشتِ تنہائی میں اے جانِ جہاں لرزاں ہیں
    تیری آواز کے سائے ، تیرے ہونٹوں کے سراب
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    بہت عمدہ اور میرا پسندیدہ ۔ :a165:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    دشت تو دشت سہی ، جنگل بھی نہ چھوڑے ہم نے
    بحرِ ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے ہم نے


    شکوہ از حضرت محمد اقبال رح
     
  30. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: موضوعی بیت بازی

    یہ جو ریگِ دشتِ فراق ہے

    یہ جو ریگِ دشتِ فراق ہے
    یہ رکے اگر۔۔۔۔یہ رکے اگر تو نشاں ملے
    یہ نشاں ملے کہ جو فاصلوں کی صلیب ہے
    یہ گڑی ہوئی ہے کہاں کہاں
    میرے آسماں سے کدھر گئی
    تیرے التفات کہ کہکشاں
    میرے بے خبر میرے بےنشاں
    یہ رکے اگر تو پتہ چلے
    میں تھا کس نگر تو رہا کہاں
    کہ زماں مکاں کی وسعتیں
    تجھے دیکھنے کو ترس گئیں
    وہ میرے نصیب کی بارشیں
    کسی اور چھت پہ برس گئیں
    میرے چار سو ہے غبارِ جاں و فشار جاں
    کہ خبر نہیں میرے ہاتھ کو میرے ہاتھ کی
    میرے خواب سے تیرے بام تک
    تیری رہگزر کا تو ذکر کیا
    نہیں ضوفشاں تیرے نام تک
    ہیں دھواں دھواں میرے استخواں
    میرے آنسوؤں میں بھجے ہوئے میرے استخواں
    میرے نقش گر،میرے نقش ِ جاں
    اس ریگِ دشتِ فراق میں رہے منتظر۔۔۔۔۔۔۔تیرے منتظر
    میرے خواب جن کے فشار میں
    رہی میرے حال سے بےخبر
    تیری رہگزر!
    تیری رہگزر کے جو نقش ہیں میرے ہاتھ پر
    مگر اس بلا کی ہے تیرگی
    کہ نہیں خبر میرے ہاتھ کو میرے ہاتھ کی
    وہ چشمِ شعبدہ ساز تھی وہ اٹھے اگر
    میرے استخواں میں ہو روشنی
    اسی اک لمحہ دید میں تیری رہگزر
    میری تیرہ جاں میں چمک اٹھے میری خواب سے تیرے بام تک
    سبھی منظروں میں دمک اٹھے
    اسی ایک پل میں ہو جاوداں
    میری آرزو کہ ہے بیکراں
    میری زندگی کہ ہے مختصر
    یہ جو ریگِ دشتِ فراق ہے
    یہ رکے اگر

    امجد اسلام امجد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں