1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موسمِ سرما کے نئے رنگ اور دلکش انداز

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از سین, ‏4 نومبر 2015۔

  1. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں خزاں کے پھیکے رنگوں میں رنگینی اور شوخی شامل کرنے کے 15 اہم طریقے بیان کیے جارہے ہیں۔

    [​IMG][​IMG]

    آپ جانتی ہیں کہ جس لباس کی بیس بلیک ہو، وہ ہر موقع کے لیے ہوتا ہے! یہ اسمارٹ لباس ایک ایسا غیر روایتی پرنٹ ہے جس میں میجنٹا کے شیڈز شامل ہیں اور سیاہ بیس پر سرخی بہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اس پر کرسٹل اسٹڈ ، پٹے والا بیگ (سیچل) اور اسٹائلش چپل آپ کے لُک کو مزید نکھاریں گے۔ جیسے آپ کا دل چاہے اسے پہنئے آپ ہمیشہ ہی بہتر دکھائی دیں گی۔

    [​IMG]

    بلیک بیس کے ساتھ شوخ پیلا رنگ دن اور رات کے ملاپ کو ظاہر کرتا ہے۔ نئے ٹرینڈ کے تجربات کرنے والوں کے لیے یہ ایک مختلف مگر دلکش احساس ہوگا! اگر فلوئنگ آستینیں ہوں تو کیا کہنے ۔ اسے پلین بلیک ٹائٹس یا سولڈ بلیک سگریٹ پینٹس کے ساتھ بھی پہنا جاسکتا ہے۔ جو دوپٹہ نہیں پہنتی لیکن لباس کا حسن دوپٹے میں چھپانا نہیں چاہتی وہ اپنے تخلیقی انداز سے ہیڈ اسکارف پہن سکتی ہیں یا اسے گردن کی پشت سے باندھ سکتی ہیں۔ یہ انداز گرل ود دی پرل ایئرنگ کی مشہورپینٹنگ کا لُک دے گا جسے اسکارلیٹ جوہانسن نے بھی ایک فلم میں اپنایا۔ اس لُک کو پھولدار کلچ ( بٹوے) سے بڑھایئے اور اگر مزید اٹریکشن چاہیے تو اچھے ایئرنگز بھی خوب جمیں گے۔

    [​IMG]

    جو خواتین موسمِ سرما میں اپنے پسندیدہ ’فون‘ شیڈز آزمانا نہیں چاہتیں وہ سرد موسم میں بسکٹ براؤن بیس کے ساتھ زمینی ٹون میں پرنٹڈ فیبرک کو موقع دیں ۔ شرٹ میں ہلکی سی لیس اور فون رنگ کے سینڈل اس وقت پاکستان کا زبردست ٹرینڈ ہیں۔ اسے کام کرنے کی جگہ پہن کر جائیں اور اگر شام میں فوری طور پر ڈنر میں جانا ہو تو بڑے شینڈلیئر ایئررنگز اور ایسٹرن بیگ آپ کے شام کے ڈریس کو ایک حسین اور فارمل لُک دیں گے۔

    [​IMG]

    یہ میرے پسندیدہ ڈیزائنز میں سے ایک ہے۔ بولڈ مگر روایتی کیونکہ یہ مشرقی اور ماڈرن فیشن کا پرفیکٹ ملاپ ہے۔ سردیوں کی شاموں کے لیے یہ موزوں ہے کیونکہ ڈیلفی اسٹائل کا یہ ڈریس اس وقت پاکستان فیشن سین میں نمایاں ہے۔ اے لائن کوٹ، رائن سٹون بندے، اور ایک بڑا کنٹراسٹ بیگ اور سینڈلاسے مزید نکھاریں گے۔

    [​IMG]

    خصوصاً خزاں میں چاکلیٹ براؤن شیڈز اور کرمسن کلر کو بہت سے اسٹائل دیے جاسکتے ہیں ۔ لمبی فلوئنگ شرٹ، چوڑی دار پاجامہ ، یا چھوٹی شرٹ کو سگریٹ پینٹس کے ساتھ پہنا جاسکتا ہے اور کئی انداز سے زیب تن کیا جاسکتا ہے۔ اس پر ہلکا میک اپ آپ کو نیا روپ دے گا۔ یہ ایک وقت میں روایتی ہے اور ٹرینڈی بھی۔ اس کے ساتھ ہوبو بیگ ایک الگ انداز دے گا اور مشرقی دوپٹی چپل اور سرخ ایئررنگ آپ کو دیسی لُک دیں گی۔

    [​IMG]

    دوستوں کے ساتھ شاپنگ کرنی ہو یا لنچ، یہ ایک بہترین لباس ہے۔ اس میں گھٹنوں تک پینل والی پیٹرن شرٹ پہنی جاسکتی ہے۔ اس پر وائٹ پینٹ بہت کھلے گی اور ایک سادہ پیٹرن بیگ، روایتی سلور ایئررنگ اور کیژول فلیٹ سینڈل زبردست لُک دیں گے۔

    [​IMG]

    نیوی بلیو میں بلاک پرنٹڈ ڈریس، پرنٹڈ آستینوں اور کھڑے کالر کے ساتھ ایک خوبصورت انداز فراہم کرتا اوراسے اکثر ایسا ہی بنایا جاتا ہے۔ گلابی اور سبز شیڈزکے پھولدار کڑاہی والا لباس روایتی لنچ اور ڈنر پر پہنا جانے والا ایک خوبصورت ڈریس بن سکتا ہے۔ اس پر سیڈونا ڈراپ ایئررنگ بہت خوب جچیں گے اور پھولدار کلچ اور چوڑے چپل ایک خوبصورت کامبی نیشن بنائیں گے۔

    [​IMG]

    اس ریشمی دوپٹے کو سردیوں کے لیے اپنی ضروری لسٹ میں شامل کرلیجیئے۔ اس میں گلاب کے بڑے بڑے پھولوں کا پیٹرن اوراسی مناسبت سے کم پیٹرن والی سالڈ چارکول گرے شرٹ ، کئی مختلف انداز فراہم کرتی ہے۔ یہ فارمل ڈریس ہے اور شام کے لیے ایک کلاسک لباس ہے۔ لیئر ایئررنگ، مشرقی ٹوٹ بیگ اور سیاہ ہیلز اس پر بہت خوبصورت دکھائی دیں گے۔

    [​IMG]

    لائٹ بلیو اسٹیل رنگ کی یہ شرٹ ، بھرے ہوئے گلے کے ساتھ یہ شام کا بہترین لباس اور دن کی میٹنگ کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ ایک دوپٹہ پورے لباس کو مزید باوقار بناتا ہے۔ سلور موتی کے ایئررنگز، مشرقی اور روایتی بیگ اورفلیٹ سینڈل ایک خوبصورت اور دلکش انداز فراہم کرتے ہیں۔

    [​IMG]

    اس موسمِ گرما میں سبز اور ٹرکوئز رنگ بہت پہنا گیا لیکن اب بھی بلیک ڈریس پر اس رنگ کی ایمبرائڈری فیشن میں اِن ہے۔ یہ لباس ایک طرف پرنٹڈ ہے اور دوسری جانب ایمبرائڈری میں بھی دستیاب ہے۔ صرف ایمبرائڈری فیبرک سے شرٹ بناکر اس سے ایک فارمل لباس تیار کیا جاسکتا ہے اور پیٹرن والے ٹکڑوں سے پینل میں اضافہ ممکن ہے۔ اگر بیگ اور دیگر چیزیں پہننی ہوں تو وہ مختلف شیڈز کی ہوسکتی ہیں۔ بہترین مشورہ ہے کہ چھوٹا بیگ تھامئے اوراچھی ہیلز منتخب کیجیے اور یوں آپ کسی بھی پارٹی میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

    [​IMG]

    مسٹرڈ ڈریس پر بلیو، براؤن اور پنک پھول اور ڈیزائن ایک دلکش انتخاب ہے۔ اس کے شوخ رنگ اور آستینوں کی چیکر بارڈر آپ کی عمر کو کئی برس کم ظاہر کرکے جوان اور تروتازہ ظاہر کرتی ہیں ۔ اپنے بالوں کو ایک طرف کرکے اسے جوڑے کی شکل دیکر وقت کی قید سے باہر نکل آئیں۔ فون رنگ کے ایئررنگز کا جوڑا، روشن ریشمی پرس اور سینڈل آپ کے اسٹائل کو ایک ڈرامائی لُک دیں گے۔

    [​IMG]

    پھولدار پرنٹس، ایمبرائیڈری اور پیٹرن کو سیاہ لباس میں شامل کرکے حیرت انگیز لباس میں بدلیے۔ دفتراور کام کی جگہ پر اسے فارمل شرٹ بناکر پہنا جاسکتا ہے اور دوپٹہ پہن کر سیمی فارمل ڈریس میں بدلا جاسکتا ہے۔ رنگوں کا عجیب وغریب مکسچر لباس کو ایک روایتی رنگ دیتا ہے۔ چاہے تو اسے ڈنر پارٹی میں پہنیں ، کسی موسیقی کے فنکشن یا پھر شادی کی ڈھولکی میں پہن کر جائیں۔ اس کے ساتھ بروکیڈ کا پرنٹڈ بیگ، فلیٹ سینڈل کا شوخ اور روشن جوڑا اور کرسٹل ایئررنگز سے آپ پارٹی میں نمایاں ہوکر اسے لوٹ لیں گی۔

    [​IMG]

    آفس ویئر کے لیے ایک بہترین چوائس جس میں کوبالٹ بلیو ڈریس کٹ کلوز گلے کے ساتھ بناکر اسے ایک نیا لک دیا جاسکتا ہے۔ لباس میں ریگل پرنٹ کی آستینیں اور پھولوں والی ایمبرائڈری سب سے ذیادہ اہم ہیں جو لباس کو وہ روپ دیتی ہیں جو خواتین کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ اس میں روایتی اور ٹرائبل نیکلس، ایسے ہی ایئررنگز اور اونچی ہیل کے سینڈل آپ کو ایک ملکہ کا روپ دیں گے اور آپ ہرسمت سے تعریف حاصل کریں گی۔ ایک بڑے ٹوٹ بیگکے ساتھ اسے ایک تھوڑا کیژول بنایا جاسکتا ہے۔


    [​IMG]

    سرخ رنگ کا کوئی بھی شیڈ ہو اور اس پرسیاہ رنگ ، یہ نہ پرانا ہوتا ہے اور نہ ہی ٹرینڈ سے باہر۔ ایسا ہی ایک لباس یہاں نظر آرہا ہے جس میں مرسلا رنگ کی بیس ہے اور آستینوں پر سیاہ رنگ کی ایمبرائڈری اور گلے پر ایسی ہی کڑاہی نمایاں ہے جو لباس کو نیم فارمل بناتی ہے۔ سلور ایئررنگز، ٹخنے والے اسٹریپ کے سینڈل ، پیٹرن والا بروکیڈ سے بنا کِھلتا ہوا سرخ یا بلیک بیگ بہترین کامبی نیشن ہے۔ ایمبرائیڈری کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے بالوں کو اُٹھا کر پونی ٹیل کی شکل دیں جو آپ کو محفل کی جان بنادیں گے۔

    [​IMG]

    روشن ایمبرائڈری اور میجنٹا کے شیڈز کے ساتھ جامنی رنگ کا یہ لباس اپنی نوعیت کا ایک مختلف ڈریس ہے۔ اس میں اورنج پائپنگ گلے سے نیچے تک جاتی ہے جو ڈریس کو ایک واضح اور عمدہ شکل دیتی ہے۔ اس پر شوخ پھولوں کا دوپٹہ اور پلین سولڈ رنگوں والی پینٹ اسے بہترین لک دیتی ہے۔ اس میںروایتی اور ٹرائبل ایئررنگز اور پھولدار پرس ڈریس کو شام کے لیے انتہائی موزوں بناتا ہے جو آپ کے دوستوں کو بھی بہت پسند آئے گا۔


    ==============================================
    http://www.express.pk/story/404287/
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بھی تصویر نظر نہیں آتی
     
  3. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی شیئرنگ ہے مگر تصاویر نظر نہیں آرہیں
     
  4. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    ہمممم ۔۔۔۔پتہ نہیں کیوں ۔۔۔۔اس کے لیے لنک ہی دیکھنا پڑے شائد
     
  5. zubairkhan12
    آف لائن

    zubairkhan12 ممبر

    شمولیت:
    ‏24 دسمبر 2019
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی پوسٹ ، بہت سارے برانڈز بقایا لباس ڈیزائن پیش کرتے ہیں لیکن ایڈنروب کے خصوصی لباس ڈیزائن مارکیٹ کی آنکھوں کو چرا دیتے ہیں۔
    https://edenrobe.com/
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں