1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مودی سرکار پر خون سوار، ایل او سی پر دوبارہ فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مودی سرکار پر خون سوار، ایل او سی پر دوبارہ فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی
    upload_2019-10-29_4-49-38.jpeg
    بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے باگسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بناگیا گیا۔

    فائرنگ سے گاؤں مندیکا، تحصیل سمنی ضلع بھمبر کی ایک خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔ پاکستان نے معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا۔

    پاکستان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنائے، بھارتی اقدامات خطے کے امن کیلئےخطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی سیز فائر معاہدے کی کئی مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے۔ کچھ روز قبل بھارت کی ایسی ہی کوشش میں 9 بھارتی فوجی پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی جانب سے ہلاک کر دیئے گئے تھے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں