1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منہاج القرآن پر پولیس کی پھر چڑھائی ، راستے سیل ،

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏7 اگست 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    منہاج القرآن پر پولیس کی پھر چڑھائی ، راستے سیل ، طاہرالقادری کے گھراورمرکزی سیکریٹریٹ کا گھیراﺅ،اتحادیوں کااہم اجلاس طلب ، کفن باندھ کر نکلے ہیں : ڈاکٹرطاہرالقادری
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ داتادربارمیں مقدمہ درج ہونے کے بعد حکومت نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کی طرف انقلاب مارچ کی کال دینے والے ڈاکٹرطاہرالقادری کے گرد گھیراتنگ کرناشروع کردیاہے اوراُن کے ادارے کی طرف آنے جانے والے راستے سیل کرکے طاہرالقادری کے گھر اور منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ، کارکنان کی بڑی تعداد بھی رات گئے پولیس کے چھاپے کے وقت سے تاحال ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھر کے باہرموجود ہے ،ڈاکٹرطاہرالقادری نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اتحادیوں کا اہم اور فیصلہ کن اجلاس آج طلب کرلیاہے ۔
    تفصیلات کے مطابق رات گئے پولیس کی بھائی نفری بیریئراور بسوں سمیت فیصل ٹاﺅن پہنچ گئی جہاں اہلکاروں نے منہاج القرآن کی طرف جانیوالے راستے بیریئرلگا کر سیل کردیئے اور پھر مسلح اہلکار وں نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ اورڈاکٹرطاہرالقادری کے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھرکا دروازہ کھلوانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔ پولیس پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی ہاسٹل میں موجود خواتین کارکنان اورمردوں کی بڑی تعداد بھی باہر آگئی جنہوں نے ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھر اور مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر ڈیرے ڈال لیے ۔بات صرف طاہرالقادری کے گھر کے محاصرے تک محدود نہیں بلکہ پنجاب یونیورسٹی کے پاس فیصل ٹائون گول چکر سے اکبر چوک، کوٹھاپنڈ فلیٹس اور نیسپاک کی طرف آنیوالی میں روڈ بھی کنٹینرلگاکر بند کردی گئی ہے جس سے شہریوں کو دشواری اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے ۔
    اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے بتایاکہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، حکومت پنجاب اوچھے ہتھکنڈوں پر اُترآئی ہے ، گرفتاری سے نہیں ڈرتا، سرپرکفن باندھ کرنکلے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ عوامی تحریک کے کارکنان کو قتل کرانیوالی صوبائی حکومت امن کو تہہ بالاکرناچاہتی ہے ، ایسے حالات میں یوم شہداءیوم انقلاب میں بھی بدل سکتاہے ، شریف برادران احتیاط سے چلیں ، جیساکریں گے ، ویسابھریں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ سینکڑوں کارکنان کو پکڑاجاچکاہے ، ہاتھ اُٹھانیوالوں کو حساب دیناہوگا، مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیاہے ۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ اور یوم شہداءسے نمٹنے کے لئے بنائی حکمت عملی کے تحت گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری کو ”اوپر“ سے منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ کے گھیراﺅ کے احکامات موصول ہونے کے بعد دستوں نے پوزیشن سنبھال لی ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طاہر القادری کے خلاف درج مقدمے میں عوامی تحریک کے سربراہ کو ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرنے کی مہلت نہ دی جائے اور انہیں گرفتارکر لیا جائے تاہم ناکامی اور مزاحمت کی صورت میں انہیں ان کے گھر پر نظر بند کرنے کا حربہ استعمال کیا جائے گا۔
    دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن سے عوامی تحریک کے رہنماءرحتیق عباسی کو ٹیلی فون کرکے صورتحال معلوم کی اور کہاکہ صوبائی حکومت ٹھنڈاپانی پئے اور لاٹھی ، گولی اور طاقت کے استعمال سے گریز کرے ۔
    یادرہے کہ بدھ کی شام کی وسطی اور جنوبی پنجاب میں عوامی تحریک کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیاگیاتھا جس کا آغاز مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے ہوا اور اب تک درجنوں کارکنان کو گرفتارکیاجاچکاہے ۔
    یادرہے کہ اس سے قبل بھی پولیس نے منہاج القرآن کے باہر بیریئرز ہٹانے کی آڑمیں چڑھائی کردی تھی جس دوران مزاحمت پر مزید نفری طلب کرلی گئی تھی اور پولیس کے شیردل جوانوں نے اعلیٰ حکومتی شخصیت کے کہنے پر سبق سکھاتے ہوئے نہتی خواتین کے منہ میں بندوقیں رکھ کر گولیاں چلائی تھیں اور اس سارے معاملے کی تحقیقات کے لیے حسب سابق ایک تحقیقاتی کمیشن اپنا کام کررہاہے
    http://dailypakistan.com.pk/lahore/07-Aug-2014/130220
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    منہاج القرآن کے محاصرے کی مذمت، حکومت دہشتگردی پراُترآئی : چوہدری برادران
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق نے منہاج القرآن اور ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھر کے پولیس محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یوم شہداءکی کال پر حکومت دہشتگردی پرآئی ہے ، جعلی جمہوریت سے پردہ اُٹھ رہاہے ۔
    پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پہلے مقدمہ بنایا، اب محاصرہ کیاگیا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ یوم شہداءانقلاب مارچ ہوگا۔
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھاکہ پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے ، ماضی میں مسلم لیگ ن بھی احتجاج کرتی رہی بلکہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ خود وفاقی حکومت کے خلاف برسرپیکاررہے ، ماڈل ٹاﺅن کو سیل کرنا ریاستی دہشتگردی ہے ، حکومتی رکاوٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوں گی ۔
    http://dailypakistan.com.pk/lahore/07-Aug-2014/130228
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پنجاب بھر میں عوامی تحریک کے کارکنان و عہدیداران کی پکڑدھکڑ
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انقلاب مارچ اور یوم شہداءسے قبل ہی پنجاب بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیاگیاہے اور اب تک درجنوں کارکنان و عہدیداران کو حراست میں لیاجاچکاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھکر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19سے زائد، چشتیاں سے دو، بورے والا سے آٹھ ، جھنگ سے 18اور ملتان سے سات کارکنان کو حراست میں لیاجاچکاہے ۔گجرات اور چنیوٹ میں کریک ڈائون کے دوران ضلعی صدور سمیت کم ازکم 120 کو حراست میں لے لیاگیا۔ راولپنڈی سے عوامی تحریک کے تین عہدیداران کو حراست میں لے لیاگیاجن میں قاری منیر، غلام مصطفی اور ضیاءشامل ہیں ۔ اُدھر وہاڑی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 18کارکنان کو حراست میں لے کر مخلتف تھانوں میں منتقل کردیا۔
    http://dailypakistan.com.pk/national/07-Aug-2014/130227
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نمبر1۔۔۔حیرت ہے کہ حکومت کا ایک طرف دعویٰ ہے کہ وہ عوامی حکومت ہے۔ کروڑوں ووٹر اور سپورٹر اسکے ساتھ ہیں اورحکومت نے ملک کو ``ترقی و فلاح و شادمانی وکامرانی`` کی طرف گامزن بھی کردیا ہے۔ اسکے باوجود ایک طاہرالقادری اور حکومتی ارکان کے بقول اسکے 30-35 ہزار کارکنوں سے 20 کروڑ عوام کی ``مقبول`` حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ 17 جون کو 14 لاشیں اور 90 پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے باوجود ابھی تک اسکی آدم خور انہ بھوک نہیں مٹی اور وہ عوام پاکستان کو شہداء کے لیے قرآن خوانی بھی کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
    نمبر2۔۔۔ عمران خان بھی حکومت گرانے کا اعلان کرچکے ہیں ۔ 14 اگست کو اسلام آباد دھرنے کا اعلان بھی ہے۔ لیکن انکے کارکنان کے ساتھ حکومت کریک ڈاون کی بجائے دوستانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔ مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ کچھ لو اور کچھ دو کے تحت نظام جاری رکھنے پر غور وخوض ہورہا ہے۔ ۔۔۔۔ جبکہ عوامی تحریک اور طاہرالقادری کے کارکنوں کی گرفتاریاں، تھانہ تشدد اور کنٹیرز بندش کے ذریعے ریاستی دہشت گردی اور انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
    کیا یہ سب ایک جمہوری سوچ کی عکاسی کرتا ہے ؟
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    عوامی حکومت کے نام پر بادشاہت قائم ہے جناب اور ایک ہی گھر کے دو درجن سے بھی زیادہ لوگ حکومت کر رہے ہیں ۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاون کے گرد کنٹینر لگا کر سب راستے بند کرکے عوامی تحریک اور ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھروں کا پانی، گیس اور اشیائے ضرورت کی ہر قسم کی فراہمی مکمل بند کردی ہے۔ دورِ جدید کے یزید ثابت ہررہے ہیں موجودہ حکمران ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو سارے راستے جو لاہور یا اسلام آباد جاتے ہیں بند کر دئیے گے ہیں اور پورے پاکستان میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں ۔پورے ملک میں پیڑول سٹیشن بند ہو جائیں گے ۔بادشاہوں نے اپنے محلات کی طرف جانے والے سب
    راستے بند کر دئیے ہیں
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پنجاب کے مختلف شہروں میں جو کچھ اس دینی ادارے کے سیاسی کارکن کررہے ہیں۔۔۔۔۔وہ کیا قابل تعریف ہے؟
    ایک دوسرے لڑی میں ، میں نے جو کچھ لکھا ہے۔۔۔اسے یہاں نقل کیے دیتا ہوں۔۔۔ممکن ہے میرا کوئی دوست میرے تبصرے کو پڑھ کر میری رہنمائی کرے:

    قانون کو ہاتھ میں لے کر عوامی تحریک کے کارکن اور ان کا سربراہ جو کچھ کررہا ہے۔۔۔۔۔پاکستان کے تمام محب وطن شہری اس کا شدید مذمت کرتے ہیں۔۔۔۔آج جب۔۔آپریشن ظالمان کے خلاف جاری ہے۔۔۔۔اور غزہ میں آگ اور خوں
    کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔۔۔۔۔ایسے میں ایک عالم دین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو کچھ کررہا ہے۔۔۔۔۔اسے امن پسند پاکستانی پسند نہیں کرتے ہیں۔۔۔۔۔علامہ صاحب کی تقریریں سن کر تو شیخ رشید بھی پریشان ہوتا ہوگا۔۔۔۔۔کہ لوگوں کو تشدد پر
    اکسانے کے علاوہ ۔۔۔اب ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس اس کے سوا کوئی کام نہیں۔۔۔۔۔اللہ اور رسول کے نام پر ۔۔۔۔۔قرآن کے نام پر لوگوں کی تعلیم و تربیت کے مقصد عظیم کو پس پشت رکھ کر۔۔۔۔یہ تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو
    جان سے مارنے کی دھمکی اور بےچارے مخلص کارکنوں کو۔۔۔۔جو اس لیے شامل تھے۔۔۔۔۔اور سمجھتے تھے کہ ایک عالم کے پیچھے ہیں۔۔۔۔اور مقصد عظیم ہے ۔۔۔کی بجائے روایتی سیاست کی نذر کرکے ان کی زندگیوں کا سودا کردیا گیا ہے۔۔۔۔
    اگر یہ عالمی سامراج کے مقاصد کی تکمیل نہیں تو کیا ہے؟
    قرآن کے نام پر ادارے قائم کرکے ذاتی سیاست۔۔۔یہ کیا ہے؟
    لوگوں کے بھروسے اور اخلاص کے ساتھ اس قدر ظلم؟
    کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔
    اللہ کریم سے دعا ہے کہ ملک پاکستان کو بلخصوص اور دیگر عالم اسلام اور پوری دنیا کے امن پسند لوگوں کو اپنی حفظ و پناہ میں رکھے ۔ آمین
    جو لوگ انقلاب کے نام پر اگر کسی قسم کا شر پھیلانا چاہتے ہیں۔۔۔۔تو ان سے ہم سب کو محفوظ رکھے۔ آمین

    پورے ملک کے لوگوں کو اس طرح کے شر کے کاموں میں لگادیا ہے۔۔۔۔تعلیم و تربیت چھوڑ کر۔۔۔سیاسی نعرے۔۔۔۔کوئی خوف خدا نہیں رہا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    افسوس صد افسوس۔۔۔اب چوہدری برادران، عمران خان ، شیخ رشید اور ایک دینی مشن چلانے والا علامہ ڈاکٹر طاہر القادری۔۔۔ایک ہی ترازو میں تل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔مجھ ایسا عام پاکستانی تو بس حیران ہے اور پریشان ہے۔۔۔۔دعاگو ہوں
    کہ اللہ کریم ہمیں اس طرح کے مسائل سے نکلنے کی توفیق دے۔ آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بات آپ بھی مانیں گے کہ یہی لوگ پچھلی دور حکومت میں بھی مارچ اور دھرنے دے چکے ہیں لیکن اس وقت ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا تھا ۔حالات موجودہ حکومت نے خراب کئے ہیں ۔
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    قوم کا وقت اور پیسا ضائع کرکے۔۔۔۔۔ایک پتا نہ ٹوٹنے کا دعوی؟۔۔۔۔۔کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی جو جو لوگ اقتدار میں رہ چکے ہیں یا اب ہیں ان لوگوں نے بیرون ممالک ملکی دولت سے اپنے ذاتی بینک بھر دئیے ہیں ۔
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اس کو ختم کرنے کا طریقہ۔۔۔۔یہ ہے کہ ظلم سہنے والوں کو بتاؤ۔۔۔۔سکھاؤ۔۔۔۔ان کی تربیت کرو۔۔۔۔یہ آپ کے ساتھ غلط ہورہا ہے۔۔۔۔اس کے روکنے کا ۔۔۔۔درست اور پرامن طریقہ بھی بتادو۔۔۔۔تب بات بنے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب تک اصل طاقت عام بندےکے پاس نہیں ہو گی طاقت ور اور کمزور کے درمیان فرق رہے گا ۔اور انصاف ملنا مشکل ہے
     
  15. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جی اس فرق کو بڑھانے کی بجائے ختم کرنے کا پرامن اور دیر حل اور طریقہ تلاش کرنا ہوگا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن یہ جو جال بنا ہوا ہے اقتدار کی ہوس کا اسے توڑنے کے لئے قربانی کی ضرورت ہے ۔آپ نے ان کا نیٹ ورک توڑ کر عدل اور انصاف قائم کرنا ہے ۔ورنہ کچھ عرصے بعد ایک عام پاکستانی اپنے ہی ملک میں جینے کے قابل
    نہیں رہے گا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اگر یہ جال عوامی تحریک والے توڑ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔تو وہ اکثریت کے نمائندہ نہیں ہیں۔۔۔پہلے اکثریت کا نمائندہ بنیں۔۔۔۔لوگوں کو اپنا ہمنوا بنائیں۔۔۔۔پھر تبدیلی کی بات کریں۔۔۔۔چند ہزار یا لاکھ لوگوں سے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔
    تاریخ میں یہی درج ہے۔۔۔۔۔اقلیت فساس کا سبب تو بن سکتی ہے۔۔۔تبدیلی کے نام پر مگر حقیقی تبدیلی اتنے ہی دور رہتے ہیں۔۔۔جس قدر ایک عام بندہ ان کے تعلیمات اور فکر نہ پھیلانے کی وجہ سے۔
    تبدیلی۔۔۔۔صرف تبدیلی کہنے سے نہیں آتی۔۔۔۔۔اور نہ ہی زبردستی کسی پر تھوپی جاسکتی ہے۔۔۔۔یہ طے ہے۔۔۔۔اسے ہم سمجھنے کی کوشش کریں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کوشش تو ہو رہی ہے دو طرف سے دیکھیں کیا ہوتا ہے ۔اگر دونوں میں سے ایک بھی کامیاب ہو جاتا ہے تو سارے ملک کا بھلا ہو جائے گا
     
  19. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلے سال کیا ہوا تھا؟۔۔۔۔۔اب تو انتہا ہوگئی۔۔۔۔۔خون بہہ رہا ہے۔۔۔۔۔آگ لگی ہوئی ہے۔۔۔۔اسے بجھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔اور نہ لگانے دیں۔۔۔۔۔۔۔ورنہ ظلم تو ہورہا ہے۔۔۔مزید بربادی ہوگی۔۔۔۔اس قوم کی۔
    خدارا رحم کریں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ پتھروں کے ساتھ سر ماریں تو جناب سر سے خون تو نکلے گا ناں
     
  21. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم نے عقل دی ہے۔۔۔۔تو سر نہ مارا جائے۔۔۔۔پتھر ہٹانے کے طریقے ہیں۔۔۔سر مارنا تو نہیں۔
     
  22. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہو سکتا ہے اس کے پیچھے بھی کوئی مقصد ہو
     
  23. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بس جی ۔۔۔۔ہم تو سادے انسان ہیں۔۔۔۔۔۔عظیم مقاصد کو سمجھنے کے لیے بھی شاید ۔۔۔۔عظیم دماغ اور علم خاص چاہیے۔۔۔اس لیے۔۔۔۔۔سمجھنے سے قاصر ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ روٹھی ہوئی باتیں کیوں کرتے ہیں ۔اللہ پاک نے آپ کو سب کچھ عطا کیا ہوا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں