1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منقبت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد رضا فہر قادری (ارفق), ‏13 مئی 2020۔

  1. احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    آف لائن

    احمد رضا فہر قادری (ارفق) ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2020
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    کس طرح آپ کی ہو بیاں شان عائشہ
    جب مدح گو ہے آپ کا ، قرآن عائشہ

    دین خداے پاک کا فیضان عائشہ
    باغ رسول پاک کا ریحان عائشہ

    ہر ذی شعور کو نہیں ادراکِ مرتبہ
    یہ مت سمجھنا ، ہیں بہت آسان عائشہ

    بعد نبی کی آپ نے امت کی رہبری
    اسلام پر ہے آپ کا احسان عائشہ

    اللہ نے مصطفا کے لیے منتخب کیا
    سرکار کی ہیں آپ ، دل و جان عائشہ

    شوہر نبیِ پاک تو صدیق ہیں پدر
    کیا نسبتیں ہیں آپ کی ذی شان عائشہ

    بخشی گئی ہے آپ کو وہ قدر و منزلت
    اہل جہاں ہیں سوچ کے حیران عائشہ

    کیا خوب ہو جو قوم کی خود دار عورتیں
    رکھیں کتاب زیست کا عنوان عائشہ

    سایہ فگن ہے ہر گھڑی مانند آسماں
    ملت پہ تیرے فضل کا دامان عائشہ

    تو ہو کہ ہوں علی مجھے دونوں عزیز ہیں
    پائندہ باد ہے مرا ایمان عائشہ

    ارفق کی کیا مجال کہ یہ کر سکے رقم
    اشعار تیری شان کے شایان عائشہ

    احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    قصبہ پورن پور ضلع پیلی بھیت، یوپی، انڈیا

     
    ساتواں انسان، زنیرہ عقیل اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ اللہ۔ سبحان اللہ۔ بہت اعلی
     
    احمد رضا فہر قادری (ارفق) نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    آف لائن

    احمد رضا فہر قادری (ارفق) ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2020
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:

    شکریہ جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضور
     

اس صفحے کو مشتہر کریں