1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منتظمین میں اضافہ

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از دریاب اندلسی, ‏17 جون 2006۔

?

کیا آپ کو ع س ق بطور منتظم قبول ہیں؟

  1. ضرور ضرور

    0 ووٹ
    0.0%
  2. جی ہاں

    0 ووٹ
    0.0%
  3. جیسے آپ کی مرضی

    0 ووٹ
    0.0%
  4. جی نہیں

    0 ووٹ
    0.0%
  5. ہرگز نہیں

    0 ووٹ
    0.0%
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    تمام صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 'ع س ق' کی طرف سے 'ہماری اُردو' کو سب سے زیادہ وقت دینے کی بناء پر اُنہیں بطور منتظم منتخب کیا جا رہا ہے۔ حتمی فیصلہ صارفین کی رائے پر منحصر ہے۔ یہاں آپ ان کے بارے میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

    اگر آپ صرف ووٹ ڈالنا ناکافی سمجھیں تو اس لڑی کے جواب میں اپنا پیغام لکھتے ہوئے ع س ق کے بارے میں تفصیلی تبصرہ بھی مہیا کر سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ محترم ع س ق سے اس رائے شماری سے پہلے آمادگی حاصل کر لی گئی ہے۔

    ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنی نوعیت کی پہلی رائے شماری میں بھرپور حصہ لیں گے۔ بہت شکریہ
     
  2. فاطی
    آف لائن

    فاطی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پہلے آئینہ تو دیکھ لیں !

    انکی ضرب المثال کا اوٹ پٹانگ استعمال
    ؛؛ پیدائش ؛؛ کے فورا‘‘ بعد ؛؛ چسپاں؛؛ کے مقام تک کیسے جا پہنچا؟
    کوئی سیٹ نہیں میلی ابھی سے یہ حال ہے ۔۔۔۔ اقتدار کے بعد باقی میمبرز کا کیا ہوگا ۔۔۔۔ ساتھی خود سوچ رکھیں۔
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اپوزیشن لیڈری کا خیال

    فاطی جی! اپوزیشن لیڈری کا خیال دل سے نکال دیں۔ اور بھی بہتوں کی شروع کردہ لڑیاں چسپاں بنائی جا چکی ہیں۔ ملاحظہ ہو عبدالجبار، موٹروے پولیس، منہاجین، گھنٹہ گھر اور عامل بنگالی وغیرہ۔ چسپاں تک پہنچنے کے لئے کسی لڑی میں جان ہونی چاہیئے۔ رموزواوقاف کا بے جا استعمال ہی کافی نہیں ہوتا۔ :idea:
     
  4. سبزستارہ
    آف لائن

    سبزستارہ ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ قیادت کے حقدار ہیں ؟

    کیونکہ آپ کی شروع کی ہوئی نازیبہ و نامعقول گفتگو (مجھے مرد جانتے ہوئے بھی )اور چند منچلوں کے بنا سوچے سمجھے اس چوپال کے بنیادی اخلاقی قوانین کی دھجیاں اڑانے کی وجہ سے مجھےکچھ ذاتی مصروفیت اور کچھ اس پیاری اردو چوپال کے ماحول کا مکدر پن کم کرنے کی غرض سے اتنا عرصہ خاموش تماشائی کی طرح ایک مکروہ گفتگو کا تسلسل (منتظمین کی موجودگی میں)دیکھنا پڑا۔
    اتنا طویل عرصہ چاہتے ہوئے بھی غیر جانبدار رہنا پڑا۔
    آپ شروع میں ایک سنجیدہ سمجھدار اور معقول شخصیت کے روپ میں لکھتے رہے ۔ ایسے میں اگر مجھ سے کوئی کوتاہی سرزد ہو بھی گئی تھی تو آپ کو معقول طرز سے نشاندہی کرنی چاہئے تھی ۔
    اس نا مناسب صورت جواب دیتے دیتے خود کو اپنے مقام سے گرا دینا(اوًل) اردو چوپال کیلئے (دوم)میرے لئے(سوم)خود آپ کیلئے قطعی مناسب نہیں تھا۔
    یہ سب کر کے بھی اگر آپ خود کو اس ؛؛ ریفرینڈم ؛؛ کے اہل سمجھتے ہیں تو واقعی یہ آپ کا حق ہے ‌
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    میڈم سبزستارہ کی سازش

    الیکش جو شروع ہوا تو کردار کشی بھی شروع ہو گئی۔

    واللہ باللہ تاللہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ یہ محض الزامات ہیں، جس سے میرے سیاسی قد کو چھوٹا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مجھ پر نازیبا و نامعقول گفتگو کا الزام لگانے سے پہلے بہتر ہو گا اگر آپ ایک بار پھر اپنی شروع کردہ لڑی دیکھ لیتیں، جس میں آپ نے میرا نام بگاڑنے کی کوشش کی تھی۔ اور یہ بھی ذہن نشین رہے کہ میں نے جواب میں بھی کوئی ناشائستہ بات نہیں کی۔ میں نے ایسا کوئی جواب نہیں دیا جس سے ماحول مکدر ہو۔ یاد کریں، ماحول کی خرابی کا آغاز تو آپ نے کیا جب آپ میرے سر پر قے کرنا چاہ رہی تھیں۔ ایسے میں مانی نے فوری آپ پر جملہ کس دیا، جس سے لڑی کا ماحول خراب ہوا۔ اگر آپ خود پٹڑی سے نہ اُترتیں تو آپ کے ساتھ ہرگز ایسا نہ ہوتا۔ بندے کی عزت اُس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ اگر آپ توقع کرتی ہیں کہ دوسرے آپ کی عزت کریں تو آپ بھی پہلے دوسروں کی عزت کرنا سیکھیں۔

    میرا ایک ذاتی مشورہ ہے کہ بات کی تہہ تک پہنچے بغیر ہر کسی سے شکوہ کناں رہنا اچھا نہیں ہوتا۔ ہمیشہ لوگوں سے گلے شکوے کرتے رہنے سے زندگی مسائل سے دوچار ہوتی رہتی ہے۔ یہ جو آپ کو ہر بات پر منتظمین کو برا بھلا کہنے کی عادت ہے یہ تو صارفین کو اس چوپال سے متنفر کرنے کی کوشش لگتی ہے۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ دونوں منتظمین (حماد اور ثناء) اُن دنوں سوات کی سیر پر تھے۔ جبکہ ہما نے اگلے ہی دن اُس بدمزگی کا نوٹس لیا اور اُس کی رپورٹ سینئر ایڈمن کو کر دی تھی، جنہوں نے اُسے فوری طور پر مقفل کر دیا۔ آپ پھر بھی جگہ جگہ اپنے پیغامات میں منتظمین کو برا بھلا کہتی چلی جا رہی ہیں۔


    ووٹر بھائیو! آپ خود فیصلہ کریں کہ کردار کشی میں محترمہ کس حد تک جا نکلی ہیں۔ قصور سارا ان کا اپنا ہے اور الزام مجھے دے رہی ہیں۔ میں نے تو مانی کو بھی فوری طور پر جواب میں کہہ دیا تھا کہ خود قیاس آرائیاں کرنے کی بجائے میڈم سبز ستارہ کو حقیقتِ حال واضح کرنے کا موقع دیا جائے۔ مگر یہ خود ہی دوسروں کو قیاس آرائیوں کا موقع دیتے ہوئے منظرِعام سے غائب ہو گئیں۔ کیا ان کے آن لائن ہونے پر منتظمین نے کوئی پابندی لگائی تھی؟

    مجھے تو یہ سب ہماری اردو چوپال کا ماحول خراب کرنے کے سلسلے میں میڈم سبز ستارہ کی ایک گھناؤنی سازش لگتی ہے۔ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
     
  6. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: پہلے آئینہ تو دیکھ لیں !

    ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے جناب !
     
  7. شمیل قریشی
    آف لائن

    شمیل قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جیسا کہ میں ان کو جانتا ہوں ۔ مجھے تو یہ بہت بھلے لگے ہیں ۔ اور یہ جو اس محفل کو اتنا وقت دے رہے ہیں ۔ اس سے یہ بات صاف ظاہر ہو رہی ہے کہ یہ اس محفل سے بے انتہا پیار کرتے ہیں ۔ میں ان کے حق میں ہوں ۔ میں ان کے لیے " ضرور ضرور " پر مہر لگاتا ہوں ۔
     
  8. جی ایم علوی
    آف لائن

    جی ایم علوی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مئی 2006
    پیغامات:
    210
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جیتے رہو بیٹا

    عامل بنگالی افریقہ کے جنگلوں میں چلے کاٹ کر واپس لوٹ چکا ہے۔

    ع س ق گھبرانا نہیں عامل بنگالی کا ہاتھ تمھارے سر پر ہے۔

    یہ نیلے، پیلےاور سبز ستارے عامل بنگالی کی مٹھی میں ہوتے ہیں۔

    دیکھنا عامل بنگالی کی آمد کے بعد یہ دم دبا کر گردش میں نظر آئیں گے۔
     
  9. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ کو اللہ کی نصرت کافی !!!

    آپ کو اللہ کی نصرت ( کامیابی والی ) ہی کافی ہے !!!
    اسلئے ان جعلی بنگالی بابوں کے چُنگل میں پھنس کے اپنی کامیابی مشکوک نہ کر بیٹھنا ۔ اور اس قسم کے شیطانی چِلّوں سے شیطانی کامیابی کون بھلا انسان چاہے گا ؟
    اسکا ہاتھ اگر سر پر آ گیا تھا تو دھو لو جلدی سے پچھلے دنوں یہ گندے پانی میں نہاتا اور چِلّے کاٹتا رہا ہے ۔ یقین نہیں تو پچھلی لڑیاں ایک نظر دیکھ لو ۔
    یہ فلمی ستاروں کی بات کر رہا ہے ۔۔۔ اور ممکن ہے سبز ستارہ جو کب کی (جانے کس مشکل کی وجہ سے ) غائب ہے اسی کی گندی مُٹھی میں ہو !!!
    جانے اسے ستارے کی کون سی ؛؛دُم دبانے؛؛ کا شوق ہے جس سے وہ ؛؛ دُم دباکر کبوتر کی طرح اسکے گِرد؛؛ گردش میں آ جاتے ہیں ؟

    میں شمیل بھائی کی تائید کرتا ہوں اور انہی کی طرح نہی ۔۔۔۔۔
    اپنی خوشی سے بقائمیءِ حوش و حواس ع س ق کیلئے ؛؛ ضرور ضرور؛؛ کی مُہر تصدیق و ثبت کرتا ہوں۔
     
  10. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    جناب یہ رائے شماری آخر کب تک چلے گی ؟
     
  11. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    'ع س ق' بطور منتظم

    جیسا کہ آپ اوپر ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ 'ع س ق' نے 26 میں سے 21 ووٹ حاصل کرتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کی ہے۔

    رائے شماری کا فیصلہ تو کافی دنوں سے ظاہر ہو چکا تھا تاہم 3 صارفین کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہونے کی بناء پر رائے شماری کو بند نہ کیا گیا اور انتظار کیا گیا کہ 'ع س ق' کے بارے رائے دہی میں حتی الامکان ہر صارف حصہ لے۔

    اب جبکہ ایک ہفتے کا معقول وقت گزر چکا ہے اور مخالفت میں رائے دینے والوں کے پاس بہت زیادہ قوی دلائل موجود نہ ہونے کی وجہ سے وہ خاموشی اختیار کر چکے ہیں تو ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ محترم 'ع س ق' کو باضابطہ طور پر منتظم کی ذمہ داری دے دی جائے۔

    ہم امید کرتے ہیں کہ 'ع س ق' پہلے سے بڑھ کر ہماری اردو کی کامیابی میں اپنی توانائیاں صرف کریں گے اور اس چوپال کو تیکنیکی طور پر چار چاند لگانے کے علاوہ صارفین کی دلچسپی کے وہ امور جو ان کے ذمہ کئے جا رہے ہیں انہیں بہتر طور پر نبھائیں گے۔
     
  12. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ر ر س

    شمیل بھائی! میرے بارے میں اچھی رائے دینے کا شکریہ۔

    جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہماری اردو میں ر س س فیڈ کا موڈ استعمال کیا گیا ہے، مگر صارفین کی اکثریت نوآموز ہونے کی وجہ سے وہ اس سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کر رہے۔ اگر آپ ر ر س فیڈ کے استعمال کے بارے میں ایک پیغام ہماری اردو کے صارفین کے لئے شائع کر دیں تو وہ اُن کے لئے بڑا فائدہ مند ثابت ہو گا۔ بڑی نوازش ہو گی۔
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں