1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منا جا ت ِ امام زین العا بد ین رح

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از اجمل خان, ‏6 ستمبر 2007۔

  1. اجمل خان
    آف لائن

    اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2007
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مناجاتِ متعوذ ین​


    بارالٰہیا! میں اس آگ سے پناہ مانگتا ہوں جس کے ذریعے تو نے اپنے نافرمانوں کی سخت گرفت کی ہے۔اور جس سے تو نے ان لوگوں کو جنہوں نے تیری ر ضا اور خو شنودی سے ر خ موڑ لیا ڈرایا اور دھمکایا ھے اور اس آتشِ جہنم سے پناہ مانگتا ہوں جس میں روشنی کی بجائے اندھیرا، جس کا خفیف لپکا بھی انتہائی تکلیف دہ اور جو کوسوں دور ہونے کو باوجود (گرمی وتپش کے لحاظ سے) قریب ہے۔ اور اِس آگ سے پناہ مانگتا ہوں جو آپس میں ایک دوسرے کو کھا لیتی ہے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتی ہے اور اِس آگ سے پناہ مانگتا ہوں جو ہڈیوں کو خاکستر کر دیے گی اور دوزخیوں کو کھولتا ہوا پانی پلائے گی اور اس آگ سے کہ جو اِس کے آگے گِر گڑائے گا اِس پر ترس نہیں کھائے گی اور جو اِس سے رحم کی التجا کرے گا اِس پر رحم نہیں کھائے گی اور جو اِس کے سامنے فروتنی کرے گااور خود کو اس کے حوالے کر دے گا اس پر کسی طرح کی تخفیف کا اسے اختیار نہیں ہو گا- وہ دردناک اور شدید عقاب کی شعلہ سامانیو ں کے ساتھ اپنے رہیے والوں کا سامنا کرے گی۔

    (بارالٰہیا) میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں جہنم کے بچھوئوں سے جن کے منہ کھلے ہوے ہوں گے اور ان سانپوں سے جو دانتوں کو پیس پیس کر پھنکار رہے ہوں گے اور اس کے کھولتے ہوے پانی سے جو انتڑیوں اور دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا اور سینوں کو چیر کر دلوں کو نکال لے گا۔ خدایا! میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں ان باتوں کی جو اس آگ سے دور کر دیں اور اسے پیچھے ہٹا دیں۔

    خداوندا! محمّد :saw: اور آلِ محمّد :saw: پر اور اِن کے اصحاب پر رحمت نازل فرما اور مجھے اپنی رحمت ِ فراواں کے ذریعے اس آگ سے پناہ دے اور حسن درگزر سے کام لیتے ہوے میری لغزشوں کو معاف فرما دے اور مجھے محروم و ناکام نہ کر- اے پناہ دینے والوں میں سب سے بہتر پناہ دینے والے، خدایا تو سختی و مصیبت سے بچاتا اور اچھی نعمتیں عطا کرتا اور جو چاہے وہ کرتا ہےاور تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

    اے اللّٰہ ! جب بھی نیکو کاروں کا ذِکر آئے تو محمّد :saw: اور آلِ محمّد :saw: پر رحمت نازل فرما، اور اِن کے اصحاب پر اور جب تک شب و روز کے آنے جاے کا سلسلہ قائم رہے تو محمّد :saw: و آلِ محمّد :saw: پر اور اِن کے اصحاب پر رحمت نازل فرما - ایسی رحمت جس کا ذخیرہ ختم نہ ہو اور جس کی گنتی شمار نہ ہو سکے۔ ایسی رحمت جو فضائے عالم کو پُر کر دے اور زمین و آسمان کو بھر دے۔

    خدا ان پر حمت نازل کرے اس حد تک کہ وہ خوش ہو جائے اور خوشنودی کے بعد بھی ان پر اور ان کی آل پر رحمت نازِل کرتا رہے۔ ایسی رحمت کہ جس کی نہ کوئی حد ہو اور نہ کوئے انتہا اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
     
  2. اجمل خان
    آف لائن

    اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2007
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مناجاتِ تائبین​


    اے معبود گناہوں نے مجھے ذلت کا لباس پہنا دیا تجھ سے دوری کے باعث بے چارگی کے لباس نے مجھے ڈھانپ لیا بڑے بڑے جرائم نے میرے دِل کو مردہ بنا دیا پس تو توفیقِ توبہ سے اِس کو زِندہ کر دے۔ اے میری امید، اے میری طلب، اے میری چاہت ، اے میری آرزو! مجھے تیری عزت کی قسم کہ تیرے سِوا میرے گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں اور تیرے سِوا کوئی میری کمی پوری کرنے والا نظر نہیں آتا میں تیرے حضور جھک کر توبہ و استغفار کرتا ہوں اور در ماندہ ہو کر تیرے حضور آن پڑا ہوں اگر تو مجھے اپنی بارگاہ سے نکال دے تو میں کِس کا سہارا لوں گا اور اگر تو نے مجھے اپنے آستانے سے نکال دیا تو میں کس سے پناہ لوں گا افسوس ہے میری شرمساری و رسوائی پر اور صد افسوس میری اس بد عملی اور آلودگی پر، اے کبیرہ گناہوں کو بخشنے والےاور ٹوٹی ہڈی کو جو ڑنے والے! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے سخت ترین جرائم کو بخش دے اور رسوا کرنے والے بھیدوں کی پردہ پوشی فرما، میدانِ قیامت میں مجھے اپنی بخشِِش اور مغفرت سے محروم نہ رکھنااور اپنی بہترین پردہ داری اور چشم پوشی سے محروم نہ کرنا۔

    اے معبود میرے گناہوں پر ابرِ رحمت کا سایہ ڈال دے اور میرے گناہوں پر اپنی مہربانی کا مینہ برسا دے۔

    اے معبود کیا بھاگا ہوا غلام سوائے اپنے آقا کے کسی کے پاس لوٹتا ہےیا یہ کہ آقا کہ ناراضی پر سوائے اِس کے کوئی اِسے پناہ سے سکتا ہے؟

    میرے معبود! اگر گناہ پر پشیمانی کا مطلب اگر توبہ ہی ہے تو مجھے تیری عِزّت کی قسم کہ میں پشیمان ہونے والوں میں سے ہوں، اور اگر خطا کی معافی مانگنے سے خطا معاف ہو جاتی ہے تو بے شک میں تجھ سے معافی مانگنے والا پہلا ہوں، تیری چوکھٹ پر ہوں حتی کہ تو راضی ہو جائے۔

    اے معبود اپی قدرت سے میری توبہ قبول فرمااور میرے متعلق اپنے علم سے مجھ پر مہربانی فرما۔

    اے معبود ! تو وہ ہے جس نے اپنے بندوں کے لیے عفوو درگزر کا دروازہ کھولا کہ جسے تونے توبہ کا نام دیا تو نے ہی فرمایا ہے کہ توبہ کرو خدا کے حضور مو ثر توبہ پس جو کھلے ہوے دروازے سے داخل ہونے میں غفلت کرے تو اس کا کیا عذر ہے۔

    اے معبود اگر تیرے بندے سے گناہ ہو جانا بری بات ہے تو تیری طرف سے معافی مل جانا تو اچھی ہی بات ہے۔ اے معبود ! میں ہی وہ پہلا نافرمان نہیں کہ جس کی توبہ تو نے قبول کی ہو اور وہ تیرے احسان کا طالِب ہوا تو نے اس پر عطاکی ہو۔

    اے بے قرار کی دعا قبول کرنے والے ، اے سختی ٹالنے والے،اے بہت احسان کرنے والے، اے پو شیدہ باتوں کو جاننے والے، اے بہترین پردہ پوشی کرنے والے! میں تیری بارگاہ میں بخشِش و احسان کا شفیع بناتا ہوں اور تیرے سامنے تیری ذات اور تیرے رحم کو وسیلہ قرار دیتا ہوں پس میری دعا قبول فرما، اور تجھ سے میری جو امید ہے اِسے نہ توڑ، میری توبہ قبول کر لے اور اپنے رحم و کرم سے میری خطائیں معاف فرما دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اے اللہ سبحانہ تعالی !!
    ان سب دعاوں کو میرے حق میں بھی قبول فرما لے۔۔آمین بجاہ سید المرسلین :saw:
     
  4. اجمل خان
    آف لائن

    اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2007
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مناجاتِ مستغفرین

    اے بخشنے والے! تیرے ہی نور سے ہمیں ہدایت ملی تیرے فضل سے ہم مالامال ہوے اور تیری نعمت کے ساتھ ہم صبح و شام کرتے ہیں، ہمارے گناہ تیرے سامنے ہیں، اے اللّٰہ! ہم تجھ سے ان کی بخشِش چاہتے ہیں اور تیرے حضور توبہ کرتے ہیں۔

    تو نعمتوں کے ذریعے ہم سے محبت کرتا ہے اور اِس کے مقابِل ہم تیری نافرمانی و گناہ کرتے ہیں تیری بھلائی ہماری طرف آ ر ہی ہےاور ہماری بھلائی تیری طرف جا رہی ہے تو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے عزت والا بادشاہ ہے، تیرے پاس ہمارے برے اعمال جاتے ہیں تو بھی وہ تجھے ہم پر اپنی نعمتوں کی بارش سے نہیں روک سکتے اور تو ہم پر اپنی عطائیں بڑھاتا رہتا ہے پس تو پاک تر ہے، تو کتا بردبار ہے کتنا عظیم ہے کتنا معزز ہے ، ابتدا کرنے اور پلٹانے میں تیرے نام پاک تر ہیں، تیری ثناء برتر ہے اور تیری نعمتیں اور تیرے کام برتر ہیں۔

    اے معبود! اگر تو فضل میں وسعت والا اور بردباری میں عظیم تر ہے، اس سے کہ تو میرے فعل اور خطا کے بارے میں قیاس کرے، پس معافی دے، معافی دے، معافی دے میرے سردار، میرے سردار، میرے سردار-

    اے اللّٰہ! ہمیں اپنے ذِکر میں مشغول رکھ ہمیں اپنی ناراضی سے پناہ دے ہمیں اپنے عذاب سے امان دے ہمیں اپنی عطائوں سے رِزق دے، ہمیں اپنے فضل سے انعام دے، ہمیں اپنے گھر کعبہ کا حج نصیب فرما اور ہمیں اپنے نبی کےروزے کی زیارت کرا، تیرا درود، تیری رحمت، تیری بخشِش اور تیری رضا ہو، تیرے نبی :saw: کے لیے اور ان کی اہلِ بیت کے لیے اور ان کے اصحاب کے لیے، بے شک تو نزدیک تر قبول کرنے والا ہے اور ہمیں اپنی عبادت بجا لانے کی تو فیق عطا فرما، ہمیں اپنی ملت اور اپنے نبی:saw: کی سنت پر موت دے۔

    رحمت ہو خداکی ان:saw: پر اور ان کی آل پر اور ان کے اصحاب پر اے معبود!مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو بھی اور دونوں پر رحم کر جیسےانہوں نے بچپن میں مجھے پالا، اے اللّٰہ! انہیں احسان کا بدلہ احسان اور گناہوں کے بدلے بخشِش عطا فرما۔

    اے معبود! بخش دے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو، جو ان میں سے زندہ اور مردہ ہیں سبھی کو بخش دے اور ان کے اور ہماے درمیان نیکیوں کے ذریعے تعلق بنا دے۔

    اے معبود ! رحمت نازِل فرما حضرت محمّد :saw: اور آلِ محمّد :saw: پر اور ان کے اصحاب پر اور میرا خاتمہ بخیر فرما اور دنیا و آخرت میں میرے اہم کاموں میں میری حمایت فرما اور مجھ پر اسے قابو نہ دے جو مجھ پر رحم نہ کرے اور میرے لیے اپنی طرف سے باقی رہنے والا نگہبان قرار دے، اپنی دی ہوئی اچھی نعمتیں مجھ سے چھین نہ لے اور مجھے اپنے فضل سے روزی عطا کر، جو کشادہ حلال اور پاک ہو۔

    اے معبود! مجھے اپنی پاسداری میں زیرِنگاہ رکھ اور اپنی حفاظت میں محفوظ فرما، اپنی حمایت میں مجھے امان دے اور مجھے ہمارے اس سال اور آئندہ سالوں میں بھی اپنے محترم گھر کعبہ کا حج نصیب فرما اور اپنے نبی :saw: و ائمہ کے مزاروں کی زیارت نصیب فرما کہ سلام ہو ان سب پر، اے پروردگار! ان بلند مرتبہ بارگاہوں اور ان بابرکت مقامات سے مجھے برکنار نہ رکھ۔۔

    اے معبود ! مجھے ایسی توبہ کی توفیق دے کہ پھر تیری نافرمانی نہ کروں، میرے دِل میں نیکی اور رحمت کا جذبہ ابھار دے اور جب تک مجھے زِندہ رکھے ، دن رات اپنا خوف میرے قلب میں ڈالے رکھ، اے جہانوں کے پالنے والے۔

    اے معبود! جب بھی میں کہتا ہوں کہ میں آمادہ و تیار ہوں اور تیرے حضور نماز گزارنے کو کھڑا ہوتا ہوں اور تجھ سے مناجات کرتا ہوں تو مجھے اونگھ آ لیتی ہے جب کہ میں نماز میں ہوتا ہوں اور جب میں تجھ سے راز و نیاز کرنے لگوں تو اس حال میں برقرار نہیں رہتا، مجھے کیا ہو گیا ہے میں کہتا ہوں کہ میرا باطن صاف ہے، میں توبہ کرنے والوں کی صحبت میں بیٹھتا ہوں، ایسے میں کوئی آفت آ پڑتی ہے جس سے میرے قدم ڈگمگا جاتے ہیں اور میرے اور تیری حضوری کے درمیان کوئی چیز آڑ بن جاتی ہے۔

    میرے سردار! شاید کہ تونے مجھے اپنی بارگاہ سے ہٹا دیا یا شاید اپنی خدمت سے دور کر دیا ھے یا شاید تو دیکھتا ہے کہ میں تیرے حق کو سبک سمجھتا ہوں، پس مجھے ایک طرف کر دیا یا شاید تو نے دیکھا کہ میں تجھ سے روگرداں ہوں، تو مجھے برا سمجھ لیا یا شاید تو نے دیکھا کہ میں جھو ٹوں میں سے ہوں تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا، یا شاید تو دیکھتا ہے کہ میں تیری نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا، تو مجھے محروم کر دیا ہے یا شاید تو نے مجھے علماء کی مجلس میں نہیں پایا تو اس بنا پر مجھے ذلیل کر دیا ہے یا شاید تو نے مجھے غافل دیکھا تو اس پر مجھے اپنی رحمت سے مایوس کردیا ہے یا شاید تو نے مجھے بیکار کی باتیں کرنے والوں میں دیکھا تو مجھے انہی میں رہنے دیا یا شاید تو میری دعا کو سننا پسند نہیں کرتا،تو مجھے پرے کر دیا یا شاید تو نے مجھے میرے جرم اور گناہ کا بدلہ دیا ہے یا شاید میں نے تجھ سے حیا کرنے میں کمی کی تو مجھے یہ سزا ملی ہے پس اے پروردگار! مجھے معاف کر دے کہ مجھ سے پہلے تو نے بہت سے گنہاگاروں کو معاف فرمایا ہے ، اس لیے کہ اے پالنے والے!تیری بخشِش کوتاہی کرنے والوں کی سزا سے بزرگ تر ہے اور مین تیرے فضل کی پناہ لے رہا ہوں اور تجھ سے تیری ہی طرف بھاگا ہوں، تیرے وعدے کی وفا چاہتا ہوں کہ جو تجھ سے اچھا گمان رکھتا ہے اسے معاف کر دے۔

    میرے معبود ! تیرا فضل وسیع تر ہے اور تیری بردباری عظیم تر ہے، اس سے کہ تو مجھے میرے عمل کے ساتھ تولے یا مجھے میرے گناہ کے باعث گرا دے اور اے میرے آقا! میں کیا اور میری اوقات کیا مجھے اپنے فضل سے بخش دے، میرے سردار اور اپنے عفو کے صدقے مجھے اپنے پردے میں لے لے اور اپنے خاص کرم سے مجھے سرزنش سے معاف رکھ ۔
     
  5. اجمل خان
    آف لائن

    اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2007
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مناجاتِ شاکّیں​


    اے معبود! میں تجھ سے اپنے نفس کی شکایت کرتا ہوں جو برائی پر اکسانے والا ہے اور خطا کاری کی طرف بڑ ھنے والا ہے وہ تیری نافرمانی کا شائق اور اور تیری ناراضی سے ٹکر لیتا ہے، وہ مجھے تباہی کی راہوں کی طرف لے جاتا ہے اور اس نے مجھے تیرے سامنے ذلیل و تباہ حال بنا دیا ہے، یہ بڑا بہانہ ساز اور لمبی امیدیں رکھنے والا ہے اگر اسے تکلیف ہو تو چلاتا ہے اور اگر آرام پہنچے تو چپ رہتا ہے وہ کھیل تماشے کی طرف زیادہ مائل اور بھول چوک سے بھرا پڑا رہتا ہے مجھے تیزی سے گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور توبہ کرنے میں ڈھیل کرتا ہے۔

    میرے معبود ! میں تجھ سے شکایت کرتا ہوں اس دشمن کی جو گمراہ کرتا ہے اور شیطان کی جو بہکاتا ہے اس نے میرے سینے کو بُرے خیالات سے بھر دیا اس کی خواہشوں نے میرے دِل کو گھیر لیا ہے بُری خواہشات میں مدد کرتا ہے اور دنیا کی محبت کو اچھا بنا کر دکھاتا ہے وہ میر ے اور تیری بندگی اور قرب کے درمیان حائل ہو گیا ہے۔

    اے معبود! میں تجھ سے سیاہ قلب کی شکایت کرتا ھوں اور بدلنے والے وسوسوں کی شکایت کرتا ہوں جو رنگ و تیرگی سے آلودہ ہیں اس آنکھ کی شکایت کرتا ہوں جو تیرے خوف میں گِریہ نہیں کرتی اور جو چیز اچھی لگے اس سے خوش ہوتی ہے۔

    اے معبود ! میری کوئی حرکت اور قوت تیر ی قدرت کے بغیر نہیں ہے، میں دنیا کی برائیوں سے صِرف تیری نگہداشت سے بچ سکتا ہوں

    پس میں تجھ سے تیری گہری حکمت اور تیری پوری ہونے والی مرضی کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اپنی بخشِش کے سِوا کسی کی طرف نہ جانے دے اور مجھے فتنوں کا ہدف نہ بننے دے اور دشمنوں کے مقابلے میں میرا مددگار بن میرے عیبوں اور رُ سوائیوں کی پردہ پوشی فرما مجھ سے مصیبتیں دور کر اور اپنی رحمت اور نوازِش سے مجھے گناہوں سے بچائے رکھ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
     
  6. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میں بھی زاہرا کی دعا دہرائے دیتی ہوں۔۔۔


    اے اللہ سبحانہ تعالی !!
    ان سب دعاوں کو میرے حق میں بھی قبول فرما لے۔۔آمین بجاہ سید المرسلین :saw
     

اس صفحے کو مشتہر کریں